Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 8:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تَب پطرس اَور یُوحنّا نے اُن پر ہاتھ رکھے اَور اُنہُوں نے بھی پاک رُوح پایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 پِھر اِنہوں نے اُن پر ہاتھ رکھّے اور اُنہوں نے رُوحُ القُدس پایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 अब जब पतरस और यूहन्ना ने अपने हाथ उन पर रखे तो उन्हें रूहुल-क़ुद्स मिल गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اب جب پطرس اور یوحنا نے اپنے ہاتھ اُن پر رکھے تو اُنہیں روح القدس مل گیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 8:17
15 حوالہ جات  

جَب پَولُسؔ نے اُن کے اُوپر ہاتھ رکھے تو پاک رُوح اُن پر نازل ہُوا اَور وہ طرح طرح کی زبانیں بولنے اَور نبُوّت کرنے لگے۔


اَور اُنہیں رسولوں کے حُضُور میں پیش کیا، جنہوں نے اُن کے لیٔے دعا کی اَور اُن پر ہاتھ رکھے۔


اِسی سبب سے مَیں تُجھے یاد دِلاتا ہُوں کہ خُدا کی اُس رُوحانی نِعمت کے شُعلہ کو پھر سے اَپنے اَندر بھڑکا دے جو میرے ہاتھ رکھنے کی برکت سے تُجھے حاصل ہُوئی ہے۔


جَب شمعُونؔ نے دیکھا کہ رسولوں کے ہاتھ رکھنے سے پاک رُوح ملتا ہے، تو اُس نے رُوپے لاکر رسولوں کو پیش کیٔے


اَور وہ سَب پاک رُوح سے معموُر ہو گئے اَور غَیر زبانیں بولنے لگے جِس طرح پاک رُوح نے اُنہیں قُوّت بخشی۔


مُختلف پاک غُسل کی ہدایات، کسی کے سَر پر ہاتھ رکھنا، مُردوں کی قیامت اَور اَبدی عدالت۔


کیونکہ مَیں تُم سے مِلنے کا مُشتاق ہُوں تاکہ تُمہیں کویٔی اَیسی رُوحانی نِعمت دے سکوں جو تمہارے ایمان کی مضبُوطی کا باعث ہو۔


تَب حننیاہؔ گیا اَور اُس گھر میں داخل ہُوا۔ اُس نے مُجھ پر اَپنے ہاتھ رکھے اَور کہا، ”بھایٔی ساؤلؔ، اُس خُداوؔند یِسوعؔ نے جو تُجھ پر وہاں راستے میں ظاہر ہویٔے تھے۔ اُن ہی نے مُجھے یہاں بھیجا ہے تاکہ تُو پھر سے دیکھنے لگے اَور پاک رُوح سے معموُر ہو جائے۔“


چنانچہ یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”تُو یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو جو رُوح سے معموُر ہے لے اَور اُس پر اَپنا ہاتھ رکھ۔


تُم لیویوں کو یَاہوِہ کے حُضُور لانا، تَب بنی اِسرائیل اُن پر اَپنے ہاتھ رکھیں


کسی شخص کو مخصُوص کرنے کے واسطے اُس پر ہاتھ رکھنے میں جلدی نہ کرنا اَور نہ دُوسروں کے گُناہوں میں شریک ہونا۔ اَپنے آپ کو پاک رکھنا۔


اَپنی اُس نِعمت سے غافل نہ رہنا جو تُجھے نبُوّت کے ذریعہ اُس وقت مِلی تھی جَب بُزرگوں کی جماعت نے تُجھ پر ہاتھ رکھے تھے۔


چنانچہ اُنہُوں نے روزہ رکھا دعا کی، اَور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں روانہ کر دیا۔


اَور مِنّت کرکے کہنے لگا، ”میری چُھوٹی بیٹی مَرنے پر ہے۔ مہربانی سے چلئے اَور اُس پر اَپنے ہاتھ رکھ دیجئے تاکہ وہ شفایاب ہو جائے اَور زندہ رہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات