Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 7:50 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

50 کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں؟‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

50 کیا یہ سب چِیزیں میرے ہاتھ سے نہیں بنِیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

50 क्या मेरे हाथ ने यह सब कुछ नहीं बनाया?’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

50 کیا میرے ہاتھ نے یہ سب کچھ نہیں بنایا؟‘

باب دیکھیں کاپی




اعمال 7:50
13 حوالہ جات  

”آہ اَے یَاہوِہ قادر آپ نے اَپنی عظیم قُدرت اَور بڑھائے ہُوئے بازو سے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔ آپ کے لیٔے کویٔی کام ناممکن نہیں ہے۔


”عزیزو، تُم یہ کیا کر رہے ہو؟ ہم بھی تمہاری ہی طرح، فقط اِنسان ہی ہیں۔ ہم تمہارے واسطے خُوشخبری لایٔے ہیں، تاکہ تُم اِن فُضول چیزوں کو چھوڑکر زندہ خُدا کی طرف رُجُوع کرو جِس نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔


”تُم اُن سے یُوں کہنا، ’یہ معبُود جنہوں نے نہ تو زمین اَور نہ آسمان کو بنایا ہے، یہ تو آسمان کے نیچے سے اَور زمین پر سے نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


مَیں نے ہی زمین بنائی اَور اُس پر نَوع اِنسانی کو پیدا کیا۔ میرے اَپنے ہاتھوں نے افلاک کو تانا؛ اَور اجرامِ فلکی کو مرتّب کیا۔


کیا تُم نہیں جانتے؟ کیا تُم نے نہیں سُنا؟ کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہے، تمام زمین کا خالق۔ وہ نہ تھکتا ہے نہ ماندہ ہوتاہے، اَور اُس کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔


کیونکہ چھ دِن میں یَاہوِہ نے آسمانوں کو، اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ لیکن ساتویں دِن آرام کیا۔ پس یَاہوِہ نے سَبت کے دِن کو برکت دی اَور اُسے مُقدّس ٹھہرایا۔


”یَاہوِہ، تیرا فدیہ دینے والے، جنہوں نے تُجھے رحم میں بنایا، یُوں کہتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، جِس نے سَب چیزیں بنائیں، جِس نے اکیلے ہی آسمانوں کو تانا، اَور خُود ہی زمین کو پھیلایا،


”جِس خُدا نے دُنیا اَور اُس کی ساری چیزوں کو پیدا کیا ہے وہ آسمان اَور زمین کا مالک ہے۔ وہ ہاتھ کی بنائی ہویٔی یہُودی عبادت گاہوں میں نہیں رہتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات