Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 7:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 ”جَب حضرت مَوشہ چالیس بَرس کے ہویٔے، تو اُن کے دِل میں آیا کہ وہ اَپنے بھائیوں یعنی بنی اِسرائیلؔ کا حال مَعلُوم کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور جب وہ قرِیباً چالِیس برس کا ہُؤا تو اُس کے جی میں آیا کہ مَیں اپنے بھائِیوں بنی اِسرائیل کا حال دیکھُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 जब वह चालीस साल का था तो उसे अपनी क़ौम इसराईल के लोगों से मिलने का ख़याल आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 جب وہ چالیس سال کا تھا تو اُسے اپنی قوم اسرائیل کے لوگوں سے ملنے کا خیال آیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 7:23
18 حوالہ جات  

بادشاہ کا دِل یَاہوِہ کے ہاتھ میں ندی کی مانند ہوتاہے؛ وہ اُسے جدھر چاہتاہے پھیر دیتاہے۔


کیونکہ جَب تک کہ خُدا کے کلام کی باتیں پُوری نہ ہو جایٔیں تَب تک خُدا نے اَپنا مقصد پُورا کرنے کے لیٔے اُن کے دِل میں یہ بات ڈالی کہ وہ اِتّفاق رائے سے اَپنی حُکمرانی کا اِختیار اُس حَیوان کے حوالہ کر دیں۔


ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُوروں کے باپ کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتبدیل ہے۔


یَاہوِہ ہمارے آباؤاَجداد کے خُدا کی سِتائش ہو جِس نے بادشاہ کے دِل میں یہ ڈالا کہ وہ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے گھر کی اِس طرح تعظیم و تکریم کرے


کچھ عرصہ بعد پَولُسؔ نے بَرنباسؔ سے فرمایا، ”آؤ ہم اُن سارے شہروں میں واپس جایٔیں جہاں ہم نے خُداوؔند کے کلام کی مُنادی کی تھی اَور بھائیوں سے مُلاقات کریں اَور دیکھیں کہ اُن کا کیا حال ہے۔“


تَب یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے آبائی خاندانوں کے سردار، کاہِنؔ اَور لیوی اَور ہر کویٔی جِس کے دِل میں یَاہوِہ نے تحریک پیدا کی یروشلیمؔ جانے اَور وہاں یَاہوِہ خُدا کا بیت المُقدّس تعمیر کرنے کے لیٔے تیّار ہو گئے۔


اَور شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دَورِ حُکومت کے پہلے سال میں یَاہوِہ کا وہ کلام جو یرمیاہؔ نبی کی زبانی فرمایا گیا تھا وہ پُورا ہُوا؛ یَاہوِہ نے شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دِل کو اِس بات پر اُکسایا کہ وہ اَپنی ساری مملکت میں باضابطہ اعلان کرے اَور اِس مضمون کا فرمان جاری کروائے:


لیکن یہُودیؔہ پر بھی خُدا کا ہاتھ تھا اَور یَاہوِہ نے اُنہیں مُتّحد کر دیا تاکہ وہ اُن کے کلام کی پیروی میں بادشاہ اَور اُن کے اہلکاروں کے حُکم کی تعمیل کریں۔


اَور یُوں تمام بنی اِسرائیل مَرد اَور عورتیں اَپنی ہی خُوشی سے یَاہوِہ کے حُضُور اُس تمام کام کے لیٔے رضا کی قُربانی کے نذرانے لایٔے جسے کرنے کا یَاہوِہ نے اُنہیں مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا۔


اَور ہر کویٔی جِس کی نیّت نیک تھی اَور جِس کے دِل نے اُسے ترغِیب دی وہ آیا اَور خیمہ اِجتماع کے کام، وہاں کی پرستش اَور مُقدّس لباس کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور نذر لایا۔


تَب مَوشہ اَپنے سسُر یتروؔ کے پاس واپس ہویٔے اَور کہا، ”مُجھے مِصر میں اَپنے لوگوں کے پاس واپس جانے کی اِجازت دیجئے تاکہ میں دیکھوں کہ آیا اُن میں سے کُچھ اَب بھی زندہ ہیں یا نہیں؟“ یتروؔ نے کہا، جاؤ، ”سلامتی کے ساتھ رخصت ہو!“


خُدا کا شُکر ہے، جِس نے طِطُسؔ کے دِل میں بھی وُہی سرگرمی پیدا کی جو مُجھ میں ہے۔


مَوشہ اسّی بَرس کے اَور اَہرونؔ تراسی بَرس کے تھے جَب وہ فَرعوہؔ سے ہم کلام ہویٔے۔


اُنہُوں نے اُن میں سے ایک کو ظُلم سہتے ہویٔے دیکھا تو اُس کی مدد کو پہُنچے اَور اُس ظالِم مِصری کو قتل کرکے اُس کے ظُلم کا بدلہ لے لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات