Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 5:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 حالانکہ لوگ اُن کی بہت زِیادہ عزّت کرتے تھے، لیکن کسی کو یہ جُرأت نہ ہوتی تھی کہ اُن میں شامل ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 لیکن اَوروں میں سے کِسی کو جُرأت نہ ہُوئی کہ اُن میں جا مِلے۔ مگر لوگ اُن کی بڑائی کرتے تھے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 बाक़ी लोग उनसे क़रीबी ताल्लुक़ रखने की जुर्रत नहीं करते थे, अगरचे अवाम उनकी बहुत इज़्ज़त करते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 باقی لوگ اُن سے قریبی تعلق رکھنے کی جرأت نہیں کرتے تھے، اگرچہ عوام اُن کی بہت عزت کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 5:13
19 حوالہ جات  

وہ خُدا کی تمجید کرتے تھے اَور سَب لوگوں کی نظر میں مقبُول تھے۔ اَور خُداوؔند نَجات پانے والوں کی تعداد میں روز بروز اِضافہ کرتے رہتے تھے۔


تَب اُنہُوں نے اُن کو ڈرا دھمکا کر چھوڑ دیا۔ دراصل وہ فیصلہ نہ کر سکے کہ اُنہیں سزا دیں تو کیسے دیں، کیونکہ تمام لوگ اِس ماجرے کے سبب سے خُدا کی تمجید کر رہے تھے۔


جَب اِفِسُسؔ کے یہُودیوں اَور یُونانیوں کو اِس بات کا علم ہُوا تو اُن پر خوف چھا گیا اَور خُداوؔند یِسوعؔ کا نام سربُلند ہُوا۔


حننیاہؔ یہ باتیں سُنتے ہی، گِر پڑا اَور اُس کا دَم نکل گیا۔ اَور جِن لوگوں نے یہ سُنا اُن پر بڑا خوف طاری ہو گیا۔


اِن باتوں کے بعد، ایک شخص یُوسیفؔ جو ارِمَتِیاؔہ کا باشِندہ تھا، پِیلاطُسؔ کے پاس گیا اَور اُن سے یِسوعؔ کی لاش کو لے جانے کی اِجازت مانگی۔ یہ شخص یہُودی رہنماؤں کے ڈر کی وجہ سے خُفیہ طور پر حُضُور کا شاگرد تھا، وہ پِیلاطُسؔ سے مِنّت کرکے، حُضُور کی لاش کو لے گیا۔


اِس کے باوُجُود بھی یہُودیوں کے کیٔی رہنما اُن پر ایمان تو لے آئے۔ لیکن وہ فریسیوں کی وجہ سے اَپنے ایمان کا اقرار نہ کرتے تھے کیونکہ اُنہیں خوف تھا کہ وہ یہُودی عبادت گاہ سے خارج کر دیئے جایٔیں گے؛


اُس کے والدین نے یہ اِس لیٔے کہاتھا کہ یہُودی رہنما سے ڈرتے تھے کیونکہ یہُودیوں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ جو کویٔی یِسوعؔ کو المسیح کی حیثیت سے قبُول کرےگا، اُسے یہُودی عبادت گاہ سے خارج کر دیا جائے گا۔


لیکن اُنہیں اَیسا کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا کیونکہ سارے لوگ یِسوعؔ کی باتیں سُننے کے لیٔے اُنہیں گھیرے رہتے تھے۔


صِیّونؔ میں رہنے والے گُنہگار خوفزدہ ہیں؛ اَور بےدینوں کو کپکپی نے آ پکڑا ہے: ”ہم میں سے کون اُس مہلک آگ میں رہ سَکتا ہے؟ ہم میں سے کون اُن اَبدی شُعلوں کے درمیان بس سَکتا ہے؟“


تَب اُس عورت نے ایلیّاہ سے کہا، ”اَے مَرد خُدا، کیا آپ یہاں اِس لیٔے آئے ہیں کہ مُجھے میرے گُناہ یاد دِلائیں اَور میرے بیٹے کو مار ڈالیں؟“


اِس پر، کپتان اَپنے سربراہوں کے ساتھ گیا اَور رسولوں کو پکڑ لایا۔ اُنہُوں نے طاقت کا اِستعمال اِس لیٔے نہیں کیا کہ اُنہیں خدشہ تھا کہ لوگ اُنہیں سنگسار نہ کر دیں۔


ہم دُوسروں کی محنت پر بے اَندازہ فخر نہیں کرتے۔ بَلکہ اُمّید رکھتے ہیں، تمہارے ایمان میں ترقّی ہوگی، اَور تمہاری مدد سے ہمارے کام کا دائرہ خُدا کی مُقرّرہ کی ہوئی حَد کے مُطابق اَور بھی بڑھےگا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات