Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 28:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 پَولُسؔ پُورے دو بَرس تک اَپنے کرایہ کے مکان میں رہے اَورجو اُن سے مُلاقات کرنے آتے تھے اُن سَب سے مِلا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 اور وہ پُورے دو برس اپنے کِرایہ کے گھر میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 पौलुस पूरे दो साल अपने किराए के घर में रहा। जो भी उसके पास आया उसका उसने इस्तक़बाल करके

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 پولس پورے دو سال اپنے کرائے کے گھر میں رہا۔ جو بھی اُس کے پاس آیا اُس کا اُس نے استقبال کر کے

باب دیکھیں کاپی




اعمال 28:30
14 حوالہ جات  

اَور اُنہُوں نے اُسے رسّیوں سے کھینچا اَور حوض سے باہر نکالا؛ اَور یرمیاہؔ پہرے کے قَیدخانہ کے صحن میں رہنے لگا۔


جَب پَولُسؔ نے یہ کہا تو یہُودی آپَس میں کافی بحث کرتے ہویٔے وہاں سے چلے گیٔے۔


وہ بڑی دِلیری سے خُدا کی بادشاہی کی خُوشخبری تبلیغ اَور یِسوعؔ المسیح کے بارے میں تعلیم دیتے رہے اَور کسی نے پَولُسؔ کو روکنے کی کوشش نہیں کی!


یہاں تک کہ شاہی محل کے تمام سپاہیوں اَور یہاں کے سَب لوگوں میں یہ بات مشہُور ہو گئی ہے کہ میں المسیح کے خادِم ہونے کی خاطِر قَید میں ہُوں۔


تَب صِدقیاہؔ بادشاہ نے حُکم دیا کہ یرمیاہؔ کو پہرے والے قَیدخانہ کے صحن میں رکھا جائے اَور جَب تک شہر کی تمام روٹی ختم نہ ہو جائے اُسے روزانہ نانبائی کے محلّہ سے روٹی لاکر دی جائے۔ چنانچہ یرمیاہؔ پہرے کے قَیدخانہ کے صحن میں رہنے لگا۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”چلو، تو دیکھ لوگے۔“ چنانچہ اُنہُوں نے آپ کے ساتھ جا کر وہ جگہ دیکھی جہاں آپ ٹھہرے ہویٔے تھے، اَور اُس وقت شام کے چار بج چُکے تھے اِس لیٔے وہ اُس دِن حُضُور کے ساتھ رہے۔


اِن باتوں کے بعد پَولُسؔ نے پکّا اِرادہ کر لیا، میں مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ کے علاقہ سے ہوتا ہُوا یروشلیمؔ چلا جاؤں گا۔ اَور پھر وہاں سے، ”میں رُوم شہر کو بھی دیکھ لُوں گا۔“


پُورے دو بَرس بعد، فیلِکسؔ کی جگہ پُرکِیُسؔ فِیستُسؔ صُوبہ کا حاکم مُقرّر ہُوا، لیکن فیلِکسؔ خُود کو یہُودیوں کا مُحسِن ثابت کرنے کے لیٔے، وہ پَولُسؔ کو قَید ہی میں چھوڑ گیا۔


جَب ہم رُوم شہر پہُنچے، تو پَولُسؔ کو تنہا رہنے کی اِجازت مِل گئی کہ وہ ایک پہرےدار کی نِگرانی میں جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں۔


اَور خُدا کی مرضی سے تمہارے پاس آکر خُوشی سے تازہ دَم ہو سکوں۔


کوڑے کھائے، قَید ہویٔے، ہنگاموں سے دوچار ہویٔے، مشقّت کی، اَپنی نیند حرام کی، بھُوکے رہے؛


کیا وُہی، المسیح کے خادِم ہیں؟ میں اُن سے بڑھ کر ہُوں (میرا یہ کہنا پاگل پن سہی۔) مَیں نے اُن سے بڑھ کر محنت کی ہے، اُن سے زِیادہ قَید کاٹی ہے، اُن سے کہیں زِیادہ کوڑے کھائے ہیں۔ مَیں نے کیٔی بار موت کا سامنا کیا ہے۔


بَلکہ جَب وہ رُوم شہر میں آیا تو بہت کوشش سے تلاش کرکے مُجھ سے مِلا۔


کلام کی مُنادی کر؛ وقت بے وقت تیّار رہ؛ بڑے صبر اَور تعلیم کے ساتھ لوگوں کو سمجھا، ملامت اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات