Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 27:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اگلے دِن جَب جہاز صیؔدا میں رُکا تو یُولِیُسؔ نے پَولُسؔ پر مہربانی کرکے اُنہیں اَپنے دوستوں سے مُلاقات کرنے کی اِجازت دے دی تاکہ اُن کی خاطِر تواضع ہو سکے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 دُوسرے دِن صَیدا میں جہاز ٹھہرا اور یُولِیُس نے پَولُس پر مِہربانی کر کے دوستوں کے پاس جانے کی اِجازت دی تاکہ اُس کی خاطِر داری ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अगले दिन हम सैदा पहुँचे तो यूलियुस ने मेहरबानी करके पौलुस को शहर में उसके दोस्तों के पास जाने की इजाज़त दी ताकि वह उस की ज़रूरियात पूरी कर सकें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اگلے دن ہم صیدا پہنچے تو یولیُس نے مہربانی کر کے پولس کو شہر میں اُس کے دوستوں کے پاس جانے کی اجازت دی تاکہ وہ اُس کی ضروریات پوری کر سکیں۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 27:3
12 حوالہ جات  

اُس نے فَوجی کپتان سے کہا کہ پَولُسؔ کو پہرا میں آرام سے رکھا جائے اَور اُس کے دوستوں میں سے کسی کو بھی اُس کی خدمت کرنے سے منع نہ کیا جائے۔


جَب ہم رُوم شہر پہُنچے، تو پَولُسؔ کو تنہا رہنے کی اِجازت مِل گئی کہ وہ ایک پہرےدار کی نِگرانی میں جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں۔


لیکن فَوجی کپتان نے پَولُسؔ کی زندگی محفوظ رکھنے کے لیٔے اُنہیں اَیسا کرنے سے روک دیا اَور حُکم دیا کہ جو تَیر سکتے ہیں وہ پہلے کُود جایٔیں اَور خُشک زمین پر پہُنچ کر جان بچا لیں۔


جَب یہ طے پایا کہ ہم لوگ جہاز سے اِطالیہؔ جایٔیں گے، تو پَولُسؔ اَور بعض دُوسرے قَیدی شاہی پلٹن کے ایک کپتان کے سُپرد کر دئیے گیٔے، جِس کا نام یُولِیُسؔ تھا۔


ہیرودیسؔ، صُورؔ اَور صیؔدا کے لوگوں سے بڑا ناراض تھا، اِس لیٔے صیؔدا کے لوگ مِل کر اُس کے پاس آئے اَور بادشاہ کے ایک قابلِ اِعتماد ذاتی خادِم بَلستُسؔ کو اَپنا حامی بنا کر بادشاہ سے صُلح کی درخواست کی کیونکہ اُنہیں بادشاہ کے مُلک سے رسد پہُنچتی تھی۔


”اَے خُرازِینؔ! تُجھ پر افسوس، اَے بیت صیؔدا! تُجھ پر افسوس، کیونکہ جو معجزے تمہارے درمیان دِکھائے گیٔے اگر صُورؔ اَور صیؔدا میں دِکھائے جاتے، تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اَور سَر پر راکھ ڈال کر کب کے تَوبہ کر چُکے ہوتے۔


اَور حماتؔ کی تباہی پکّی ہے جو دَمشق کی سرحد پر ہے، اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کی تباہی بھی جو بہت عقلمند ہیں۔


اُس نے کہا: ”اَے صیدونؔ کی کنواری بیٹی، تُم لُٹ چُکی ہو، تُجھے اَب عیش و عشرت نصیب نہ ہوگا، ”اُٹھ اَور کِتّیمؔ میں چلی جا؛ لیکن وہاں بھی تُجھے آرام نہ ملے گا۔“


”زبُولُون سمُندر کے کنارے بسے گا، اَور جہازوں کے لیٔے بندرگاہ ہوگا؛ اُس کی حد صیدونؔ تک پھیلی ہوگی۔


بنی کنعانؔ اُس کا پہلوٹھا صیدونؔ پیدا ہُوا اَور حِتّی،


پھر عبدونؔ، رحوبؔ، حمّونؔ اَور قاناہؔ بَلکہ بڑے صیدونؔ تک پہُنچی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات