Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 27:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جَب جُنوب کی طرف سے ہلکی ہلکی ہَوا چلنا شروع ہو گئی، تو وہ سمجھے کہ اَب ہماری مُشکل جاتی رہی؛ لہٰذا اُنہُوں نے لنگر اُٹھایا اَور کریتےؔ کے ساحِل کے ساتھ ساتھ آگے بڑھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 جب کُچھ کُچھ دکھّنا ہوا چلنے لگی تو اُنہوں نے یہ سمجھ کر کہ ہمارا مطلَب حاصِل ہو گیا لنگر اُٹھایا اور کریتے کے کنارے کے قرِیب قرِیب چلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 चुनाँचे एक दिन जब जुनूब की सिम्त से हलकी-सी हवा चलने लगी तो मल्लाहों ने सोचा कि हमारा इरादा पूरा हो गया है। वह लंगर उठाकर क्रेते के साहिल के साथ साथ चलने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 چنانچہ ایک دن جب جنوب کی سمت سے ہلکی سی ہَوا چلنے لگی تو ملاحوں نے سوچا کہ ہمارا ارادہ پورا ہو گیا ہے۔ وہ لنگر اُٹھا کر کریتے کے ساحل کے ساتھ ساتھ چلنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 27:13
10 حوالہ جات  

اَور جَب جُنوبی ہَوا چلنے لگتی ہے، تو تُم کہتے ہو، ’گرمی ہوگی،‘ اَور اَیسا ہی ہوتاہے۔


اَے بادِ شمال بیدار ہو، اَور اَے بادِ جُنوب! چلی آؤ۔ میرے باغ پر سے گزرو، تاکہ اِس کے مَسالوں کی خُوشبو چاروں طرف پھیل جائے۔ میرا محبُوب اَپنے باغ میں آئے اَور اُس کے لذیذ میوؤں کا ذائقہ لے۔


اُنہُوں نے آسمان میں مشرقی ہَوا چلائی اَور اَپنی قُدرت سے جُنوبی ہَوا چلائی۔


جَب زمین پر جُنوبی ہَوا کے زیرِ اثر سنّاٹا ہو جاتا ہے، تو تُم اَپنے لباس میں تپنے لگتے ہو۔


خواہ یہُودی خواہ اُن کے مُرید کریتی اَور عربؔی بھی ہیں مگر اَپنی اَپنی مادری زبان میں اُن سے خُدا کے عجِیب کاموں کا بَیان سُن رہے ہیں!“


اَور بڑی مُشکل سے ساحِل کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتے ہویٔے حسیِنؔ بندرگاہ میں پہُنچے جہاں سے لَسیؔہ شہر نزدیک تھا۔


چونکہ وہ بندرگاہ سردی کا موسم گُزارنے کے لیٔے موزوں نہ تھی، اِس لیٔے اکثریت کا فیصلہ یہ تھا کہ ہم آگے بڑھیں اَور اُمّید رکھیں کہ فِینِکسؔ میں پہُنچ کر سردی کا موسم وہاں گزار سکیں گے۔ یہ کریتےؔ کی ایک بندرگاہ تھی جِس کا رُخ شمال مشرق اَور جُنوب مشرق کی جانِب تھا۔


لوگوں کو کھانا پینا چھوڑے ہویٔے کیٔی دِن ہو گئے تھے اِس لیٔے پَولُسؔ نے اُن کے بیچ میں کھڑے ہوکر کہا: ”اَے بھائیو، اگر تُم میری نصیحت قبُول کرلیتے اَور کریتےؔ سے آگے روانہ ہی نہ ہوتے تو تُمہیں اِس نُقصان اَور تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔


مَیں نے تُجھے جَزِیرہ کریتےؔ میں اِس لیٔے چھوڑا تھا کہ جو کام وہاں ادھورا رہ گیا تھا، تُو اُسے پُورا کر سکے اَور میرے حُکم کے مُطابق ہر شہر کی جماعت میں بُزرگوں کو مُقرّر کرے۔


اُن کے نبیوں میں سے ایک خُود کریتےؔ کے نبی نے تو یہاں تک کہہ دیا: ”کریتی لوگ ہمیشہ جھُوٹے، مُوذی درندے، کاہل اَور پیٹو ہوتے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات