Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 26:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ہم سَب زمین پر گِر پڑے، اَور مَیں نے ایک آواز سُنی جو مُجھ سے ارامی زبان میں یہ کہہ رہی تھی، ’اَے ساؤلؔ، اَے ساؤلؔ، تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟ بیل ہانکنے کی چھڑی پر لات مارنا تیرے لیٔے مُشکل ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 جب ہم سب زمِین پر گِر پڑے تو مَیں نے عِبرانی زُبان میں یہ آواز سُنی کہ اَے ساؤُل اَے ساؤُل! تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟ پَینے کی آر پر لات مارنا تیرے لِئے مُشکِل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 हम सब ज़मीन पर गिर गए और मैंने अरामी ज़बान में एक आवाज़ सुनी, ‘साऊल, साऊल, तू मुझे क्यों सताता है? यों मेरे आँकुस के ख़िलाफ़ पाँव मारना तेरे लिए ही दुश्वारी का बाइस है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 ہم سب زمین پر گر گئے اور مَیں نے اَرامی زبان میں ایک آواز سنی، ’ساؤل، ساؤل، تُو مجھے کیوں ستاتا ہے؟ یوں میرے آنکس کے خلاف پاؤں مارنا تیرے لئے ہی دشواری کا باعث ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




اعمال 26:14
11 حوالہ جات  

سالار سے اِجازت پا کر، پَولُسؔ نے سِیڑھیوں پر کھڑے ہوکر ہُجوم لوگوں کو ہاتھ سے اِشارہ کیا۔ جَب وہ لوگ خاموش ہو گئے، تو پَولُسؔ نے اُن سے ارامی زبان میں یُوں کہنا شروع کیا:


جَب لوگوں نے پَولُسؔ کو ارامی بولتے سُنا، تو سَب کے سَب نے خاموشی اِختیار کرلی۔ تَب پَولُسؔ نے کہا:


جو لوگ ساؤلؔ کے ہم سفر تھے خاموش کھڑے رہ گیٔے؛ اُنہیں آواز تو سُنایٔی دے رہی تھی لیکن نظر کوئی نہیں آ رہاتھا۔


کیا ہم اَیسا کرنے سے خُداوؔند کے غضب کو نہیں بھڑکاتے؟ کیا ہم اُس سے زِیادہ زورآور ہیں؟


”مَیں یروشلیمؔ کو اُس کے اِردگرد کے سَب لوگوں کے لیٔے ایک لڑکھڑا دینے والا پیالہ بناؤں گا۔ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کا محاصرہ کیا جائے گا۔


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس نے مُجھے اَپنے جلال کی خاطِر اُن قوموں کے خِلاف بھیجا ہے جنہوں نے تُمہیں لُوٹ لیا ہے، کیونکہ جو کویٔی تُمہیں چھُوتا ہے، وہ میری آنکھوں کی پُتلی کو چھُوتا ہے۔


اَچھّے فہم والے لوگ مقبُول ہوتے ہیں، لیکن دغابازوں کی راہ مُشکل ہوتی ہے۔


اَور اَے بادشاہ! جَب مَیں راہ میں تھا تو دوپہر کے وقت مَیں نے آسمان سے رَوشنی آتی دیکھی جو سُورج کی رَوشنی سے بھی تیز تر تھی اَور وہ آکر ہمارے گِرد چمکنے لگی۔


”تَب مَیں نے کہا، ’اَے آقا، آپ کون ہیں؟‘ ”میں یِسوعؔ ہُوں، جسے تُو ستاتا ہے، خُداوؔند نے اُسے جَواب دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات