Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 26:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اِس پر اگرِپّاَنے پَولُسؔ سے کہا، ”تُجھے اَپنے بارے میں بولنے کی اِجازت ہے۔“ لہٰذا پَولُسؔ ہاتھ سے اِشارہ کرتے ہویٔے اَپنی صفائی پیش کرنے لگے:

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اگرِپّا نے پَولُس سے کہا تُجھے اپنے لِئے بولنے کی اِجازت ہے۔ پَولُس ہاتھ بڑھا کر اپنا جواب یُوں پیش کرنے لگا کہ

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अग्रिप्पा ने पौलुस से कहा, “आपको अपने दिफ़ा में बोलने की इजाज़त है।” पौलुस ने हाथ से इशारा करके अपने दिफ़ा में बोलने का आग़ाज़ किया,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اگرپا نے پولس سے کہا، ”آپ کو اپنے دفاع میں بولنے کی اجازت ہے۔“ پولس نے ہاتھ سے اشارہ کر کے اپنے دفاع میں بولنے کا آغاز کیا،

باب دیکھیں کاپی




اعمال 26:1
12 حوالہ جات  

لیکن خُداوؔند نے حننیاہؔ سے فرمایا، ”جاؤ! کیونکہ مَیں نے اُس آدمی کو ایک ہتھیار کی مانِند چُن لیا ہے تاکہ اِس کے وسیلہ سے غَیریہُودی، بادشاہوں اَور بنی اِسرائیلؔ میں میرے نام کا اِظہار ہو۔


”اَے بادشاہ اگرِپّاَ، میں اَپنے آپ کو خُوش قِسمت سمجھتا ہُوں کہ آپ کے سامنے کھڑے ہوکر یہُودیوں کے اِلزامات کے خِلاف اَپنی صفائی پیش کر سَکتا ہُوں،


”کیا ہماری شَریعت کسی شخص کو مُجرم ٹھہراتی ہے جَب تک کہ اُس کی بات نہ سُنی جائے اَور یہ نہ مَعلُوم کر لیا جائے کہ اُس نے کیاکِیا ہے؟“


لیکن جَب مَیں نے تُمہیں بُلایا تو تُم نے مُجھے مُسترد کر دیا، اَور جَب مَیں نے ہاتھ پھیلایا تو کسی نے دھیان نہ دیا،


لیکن خُدا بنی اِسرائیلؔ کے بارے میں یہ فرماتے ہیں، ”میں دِن بھر ایک سرکش اَور حُجّتی قوم کی طرف اَپنے صُلح کے ہاتھ بڑھائے رہا۔“


”مَیں نے اُنہیں بتایا کہ رُومی دستور کے مُطابق کویٔی شخص سزا پانے کے لیٔے حوالہ نہیں کیا جا سَکتا جَب تک کہ اُسے اَپنے مُدّعیوں کے رُوبرو اُن کے اِلزام کے بارے میں اَپنی صفائی پیش کرنے کا موقع نہ دیا جائے۔


”بھائیو اَور پدران، اَب میرا بَیان سُنو جو میں اَپنی صفائی میں پیش کرتا ہُوں۔“


جو آدمی پہلے اَپنا دعویٰ پیش کرتا ہے وُہی راست مَعلُوم ہوتاہے جَب تک کہ کویٔی اَور آگے آکر اُس سے جرح نہ کرے۔


جو آدمی بات سُننے سے پہلے ہی اُس کا جَواب دیتاہے۔ اُس سے اُس کی حماقت اَور خجالت ظاہر ہوتی ہے۔


اِس لیٔے مَیں نے اَپنا ہاتھ تیرے خِلاف بڑھایا اَور تیرا علاقہ گھٹا دیا اَور تُجھے تیرے دُشمنوں یعنی فلسطینیوں کی بیٹیوں کی حِرص کے سُپرد کر دیا جو تیری بدکاری دیکھ کر دہل گئی تھیں۔


میں بادشاہوں کے سامنے آپ کی شہادتیں بَیان کروں گا اَور شرمندہ نہ ہوں گا،


کیونکہ کسی قَیدی کو بھیجتے وقت اُس پر لگائے گیٔے اِلزامات کو ظاہر نہ کرنا میرے نزدیک دانشمندی نہیں ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات