Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 25:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اگلے دِن اگرِپّاَ اَور بِرنِیکےؔ بڑی شان و شوکت کے ساتھ آئے اَور پلٹن کے اعلیٰ افسران اَور شہر کے مُعزّز لوگوں کے ساتھ دیوان خانہ میں داخل ہویٔے۔ فِیستُسؔ نے حُکم دیا، پَولُسؔ کو وہاں حاضِر کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 پس دُوسرے دِن جب اگرِپّا اور برنِیکے بڑی شان و شوکت سے پلٹن کے سرداروں اور شہر کے رئِیسوں کے ساتھ دِیوان خانہ میں داخِل ہُوئے تو فیستُس کے حُکم سے پَولُس حاضِر کِیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 अगले दिन अग्रिप्पा और बिरनीके बड़ी धूमधाम के साथ आए और बड़े फ़ौजी अफ़सरों और शहर के नामवर आदमियों के साथ दीवाने-आम में दाख़िल हुए। फ़ेस्तुस के हुक्म पर पौलुस को अंदर लाया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اگلے دن اگرپا اور برنیکے بڑی دھوم دھام کے ساتھ آئے اور بڑے فوجی افسروں اور شہر کے نامور آدمیوں کے ساتھ دیوانِ عام میں داخل ہوئے۔ فیستس کے حکم پر پولس کو اندر لایا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 25:23
18 حوالہ جات  

تَب بادشاہ اُٹھ کھڑا ہُوا اَور اُس کے ساتھ صُوبہ کے حاکم اَور بِرنِیکےؔ اَور اُن کے ہم نشین بھی اُٹھ کھڑے ہویٔے۔


کچھ دِنوں بعد اگرِپّاَ بادشاہ اَور بِرنِیکےؔ، قَیصؔریہ آئے تاکہ فِیستُسؔ سے مُلاقات کر سکیں۔


کیونکہ جو کچھ دُنیا میں ہے یعنی جِسم کی خواہش، آنکھوں کی خواہش اَور زندگی کا غُرور، وہ آسمانی باپ کی طرف سے نہیں بَلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔


کیونکہ، ”ہر بشر گھاس کی مانِند ہے، اَور اُن کی ساری شان و شوکت میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے؛ گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،


کیونکہ سُورج طُلوع ہوتے ہی سخت دھوپ لگتی ہے اَور پَودے کو سُکھا دیتی ہے۔ اَور اُس کا پھُول جھڑ جاتا ہے اَور اُس کی تمام خُوبصُورتی ختم ہو جاتی ہے۔ اِسی طرح دولتمند کی زندگی بھی اُس کے کاروبار کے دَوران فنا ہو جایٔےگی۔


دُنیا کی چیزوں سے سروکار رکھنے والے اِس دُنیا کے ہی ہوکر نہ رہ جایٔیں کیونکہ اِس کی صورت بدلتی جاتی ہے۔


لہٰذا ہیرودیسؔ نے ایک دِن مُقرّر کیا، اَور اَپنا شاہی لباس پہنا اَور تختِ عدالت پر بیٹھ کر لوگوں کو ایک عوامی خِطاب کیا۔


لیکن خُداوؔند نے حننیاہؔ سے فرمایا، ”جاؤ! کیونکہ مَیں نے اُس آدمی کو ایک ہتھیار کی مانِند چُن لیا ہے تاکہ اِس کے وسیلہ سے غَیریہُودی، بادشاہوں اَور بنی اِسرائیلؔ میں میرے نام کا اِظہار ہو۔


تَب اُس نے کہا، ”کیا یہ وہ عظیم بابیل نہیں جسے مَیں نے اَپنی جلیلُ القدر قُدرت کے بَل پر شاہی محل کے طور پر تعمیر کیا تاکہ یہ میرے جاہ و جلال کی عظمت ہو؟“


میں مُلک کو اُجاڑ دُوں گا اَور اُس کی قُوّت کا غُرور جاتا رہے گا اَور اِسرائیل کے پہاڑ اَیسے ویران ہو جایٔیں گے کہ اُن پر سے ہوکر کویٔی نہ گزرے گا۔


مَیں تیرے گِروہ کو اَیسے سنگدل لوگوں کی تلواروں سے گراؤں گا۔ جو تمام قوموں میں نہایت ہیبت ناک ہیں۔ وہ مِصر کے گھمنڈ کو چُورچُور کر دیں گے، اَور اُس کے تمام گِروہوں کو تباہ کر دیں گے۔


جَب مَیں مِصر کا جُوا توڑوں گا تَب وہ تحفنحِیسؔ کے لیٔے نہایت تاریک دِن ہوگا؛ اَور وہاں اُس کی قُوّت جِس پر اُسے فخر ہے ختم ہو جائے گی۔ اُس پر گھٹا چھا جائے گی، اَور اُس کے دیہات اسیر ہو جایٔیں گے۔


میں نہایت بدترین قوموں کو لے آؤں گا جو اُن کے مکانات کے مالک بَن جایٔیں گے۔ میں طاقتوروں کا گھمنڈ ختم کر دُوں گا اَور اُن کے مُقدّس مقامات ناپاک کر دئیے جایٔیں گے۔


تیری تمام شان و شوکت تیرے سازوں کی دھُن کے ساتھ قبر میں اُتاری گئی؛ اَب کیڑے تیرا بِستر اَور کینچوے تیری چادر ہیں۔


چنانچہ پاتال کی بھُوک بڑھ گئی ہے اَور اُس نے اَپنا مُنہ خُوب کھول رکھا ہے؛ اَور اُن کے اُمرا و عوام اَور اُن کے تمام جھگڑے کرنے والوں اَور جَشن منانے والوں کے ساتھ اُتریں گے۔


”واعظ فرماتا ہے باطِل ہی باطِل! بالکُل باطِل ہے! سَب کچھ باطِل ہے۔“


اِس جَشن کے موقع پر بادشاہ نے پُورے ایک سَو اسّی دِن اَپنی بے پناہ دولت و جلال کی شان و شوکت سے پُر مظاہرہ کیا۔


لیکن ہیرودِیاسؔ کو ایک دِن موقع مِل ہی گیا۔ جَب ہیرودیسؔ نے اَپنی سال گِرہ کی خُوشی میں اَپنے اُمرائے دربار اَور فَوجی افسران اَور صُوبہ گلِیل کے رئیسوں کی دعوت کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات