Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 23:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ اہم کاہِنوں اَور بُزرگوں کے پاس گیٔے اَور کہنے لگے، ”ہم پر لعنت اگر ہم پَولُسؔ کو ہلاک کیٔے بغیر کچھ کھایٔیں یا پیئیں۔ ہم نے تو اُسے ختم کر دینے کی قَسم کھا رکھی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 پس اُنہوں نے سردار کاہِنوں اور بزُرگوں کے پاس جا کر کہا کہ ہم نے سخت لَعنت کی قَسم کھائی ہے کہ جب تک پَولُس کو قتل نہ کر لیں کُچھ نہ چکھّیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 वह राहनुमा इमामों और बुज़ुर्गों के पास गए और कहा, “हमने पक्की क़सम खाई है कि कुछ नहीं खाएँगे जब तक पौलुस को क़त्ल न कर लें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 وہ راہنما اماموں اور بزرگوں کے پاس گئے اور کہا، ”ہم نے پکی قَسم کھائی ہے کہ کچھ نہیں کھائیں گے جب تک پولس کو قتل نہ کر لیں۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 23:14
10 حوالہ جات  

اگلے دِن صُبح بعض یہُودیوں نے مِل کر فیصلہ کیا اَور قَسم کھائی کہ جَب تک ہم پَولُسؔ کو ہلاک نہیں کر دیتے نہ کچھ کھایٔیں گے نہ پیئیں گے۔


کیا وہ اَپنے مکرُوہ اعمال کے باعث شرمندہ ہُوئے؟ نہیں، وہ بالکُل بے شرم ہیں؛ وہ شرمانا تک نہیں جانتے۔ اِس لیٔے وہ گرنے والوں کے ساتھ گریں گے؛ یَاہوِہ فرماتے ہیں، جَب اُنہیں سزا دی جائے گی تَب وہ پست ہو جایٔیں گے۔


اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ حاکم تحفے طلب کرتے ہیں، مُنصِف رشوت لیتا ہے، زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔ وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔


پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہوگا، مَیں اُن دونوں کو اُن کی روِشوں کی سزا دُوں گا اَور اُنہیں اُن کے اعمال کا بدلہ دُوں گا۔


اُن کے چہرے اُن کے خِلاف گواہی دے رہے ہیں؛ وہ اَپنے گُناہوں کا اہلِ سدُومؔ کی مانند مظاہرہ کرتے ہیں؛ اُنہیں چھپاتے نہیں۔ اُن پر افسوس! وہ اَپنی مُصیبت کے خُود ہی ذمّہ دار ہیں۔


کیا وہ اَپنے مکرُوہ اعمال کے باعث شرمندہ ہُوئے؟ نہیں، وہ بالکُل بے شرم ہیں، وہ شرمانا جانتے ہی نہیں۔ اِس لیٔے وہ گرنے والوں کے ساتھ گریں گے؛ اِس لئے جَب مَیں اُنہیں سزا دُوں گا، تَب وہ ٹھوکر کھا کر گریں گے،“ یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


اِس سازش میں چالیس سے زِیادہ آدمی شریک تھے۔


اُس نے کہا: ”بعض یہُودیوں نے ایکا کرکے آپ سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ تُم پَولُسؔ کو مزید تحقیقات کے بہانہ سے مَجلِس عامہ کے سامنے لایئں۔


اُن کی بات مت ماَننا کیونکہ چالیس سے زِیادہ یہُودی پَولُسؔ پر حملہ کرنے کی تاک میں ہیں۔ اُنہُوں نے قَسم کھائی ہے کہ اگر ہم پَولُسؔ کو مارے بغیر کچھ بھی کھایٔیں یا پیئیں تو ہم پر لعنت ہو۔ اَب وہ تیّار ہیں، صِرف تمہاری درخواست کے اِنتظار میں ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات