Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 21:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 ہُجوم میں سے کچھ ایک چیخ، چیخ کر کہتے تھے اَور بعض کچھ اَور بات، شور و غُل اِس قدر زِیادہ تھا کہ سالار کو حقیقت مَعلُوم نہ ہو سکی، لہٰذا اُس نے حُکم دیا کہ پَولُسؔ کو فَوجیوں کے خیمے میں پہُنچا دیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 بِھیڑ میں سے بعض کُچھ چِلاّئے اور بعض کُچھ۔ پس جب ہُلّڑ کے سبب سے کُچھ حقِیقت دریافت نہ کر سکا تو حُکم دِیا کہ اُسے قلعہ میں لے جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 हुजूम में से बाज़ कुछ चिल्लाए और बाज़ कुछ। कमाँडर कोई यक़ीनी बात मालूम न कर सका, क्योंकि अफ़रा-तफ़री और शोर-शराबा बहुत था। इसलिए उसने हुक्म दिया कि पौलुस को क़िले में ले जाया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 ہجوم میں سے بعض کچھ چلّائے اور بعض کچھ۔ کمانڈر کوئی یقینی بات معلوم نہ کر سکا، کیونکہ افرا تفری اور شور شرابہ بہت تھا۔ اِس لئے اُس نے حکم دیا کہ پولس کو قلعے میں لے جایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 21:34
8 حوالہ جات  

بات اِتنی بڑھی کہ پلٹن کے سالار کو خوف محسُوس ہونے لگاکہ کہیں پَولُسؔ کے ٹکڑے ٹکڑے نہ کر دئیے جایٔیں۔ اُس نے سپاہیوں کو حُکم دیا کہ نیچے جایٔیں اَور پَولُسؔ کو وہاں سے زبردستی نکال کر فَوجیوں کے خیمے میں لے جایٔیں۔


اِدھر اِجتماع میں کھلبلی مچی ہویٔی تھی کیونکہ بعض لوگ ایک نعرہ لگاتے تھے اَور بعض کویٔی اَور بہت سے لوگوں کو تُو یہ بھی مَعلُوم نہ تھا کہ وہ وہاں کِس لیٔے جمع ہویٔے ہیں۔


لیکن جَب پَولُسؔ کے بھانجے کو اِس سازش کا علم ہُوا، اَور اُس نے فَوجیوں کے خیمے میں جا کر پَولُسؔ کو خبر کر دی۔


تو پلٹن کے سالار نے پَولُسؔ کو فَوجیوں کے خیمے کے اَندر لے جانے کا حُکم دیا۔ اَور کہا کہ اِسے کوڑوں سے ماراجائے اَور اُس کا بَیان لیا جائے تاکہ مَعلُوم ہو کہ یہ لوگ اُس پر اِس طرح کیوں چِلّا رہے ہیں؟


سپاہی پَولُسؔ کو فَوجیوں کے خیمے کے اَندر لے جانے ہی والے تھے، پَولُسؔ نے پلٹن کے سالار سے کہا، ”کیا میں مُمکنہ طور پر تُجھ سے کچھ عرض کر سَکتا ہُوں؟“ سالار نے پُوچھا، ”کیا تُو یُونانی جانتا ہے؟


سپہ سالار یہ جاننا چاہتا تھا کہ یہُودیوں کے ذریعہ پَولُسؔ پر اِلزام کیوں عائد کیا جا رہاہے۔ چنانچہ اگلے دِن پلٹن کے سالار نے پَولُسؔ کو رِہا کر دیا اَور یہ حقیقت جاننے کے لیٔے کہ یہُودی اُن پر کیا اِلزام لگاتے ہیں۔ سپہ سالار نے یہُودیوں کی مَجلِس عامہ کے اراکین کو جمع کیا اَور اہم کاہِنوں کو بھی بُلا لیا۔ تَب سپہ سالار نے پَولُسؔ کو لاکر اُن کے سامنے کھڑا کر دیا۔


لیکن آقائے اعلیٰ قَیصؔر کو لکھنے کے لیٔے میرے پاس کویٔی خاص بات نہیں ہے۔ لہٰذا مَیں نے اِسے یہاں تمہارے، اَور خاص طور پر اگرِپّاَ بادشاہ کے سامنے حاضِر کیا ہے، تاکہ تحقیقات کے بعد کویٔی اَیسی بات مَعلُوم ہو جسے میں قَیصؔر کو لِکھ کر بھیج سکوں۔


اگلے دِن اُن گُھڑسواروں کو اُن کے ساتھ آگے جانے کا حُکم دے کر خُود فَوجیوں کے خیمے کو لَوٹ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات