Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 21:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 قَیصؔریہ کے کچھ شاگرد بھی ہمارے ساتھ ہو لیٔے اَور ہمیں مَناَسونؔ کے گھر لایٔے، جہاں ہمیں قِیام کرنا تھا۔ مَناَسونؔ، جَزِیرہ سائپرسؔ کا رہنے والا تھا اَور قدیم شاگردوں میں سے ایک تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور قَیصرؔیہ سے بھی بعض شاگِرد ہمارے ساتھ چلے اور ایک قدِیم شاگِرد مَنَاسوؔن کُپری کو ساتھ لے آئے تاکہ ہم اُس کے ہاں مِہمان ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क़ैसरिया के कुछ शागिर्द भी हमारे साथ चले और हमें मनासोन के घर पहुँचा दिया जहाँ हमें ठहरना था। मनासोन क़ुबरुस का था और जमात के इब्तिदाई दिनों में ईमान लाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 قیصریہ کے کچھ شاگرد بھی ہمارے ساتھ چلے اور ہمیں مناسون کے گھر پہنچا دیا جہاں ہمیں ٹھہرنا تھا۔ مناسون قبرص کا تھا اور جماعت کے ابتدائی دنوں میں ایمان لایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 21:16
15 حوالہ جات  

بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛ جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔


اگلے دِن ہم روانہ ہویٔے، اَور قَیصؔریہ شہر میں آئے اَور فِلِپُّسؔ نامی ایک مُبشَّر کے گھر میں رہے، جو یروشلیمؔ میں چُنے جانے والے سات خادِموں میں سے ایک تھے۔


وہ بڑی عمر میں بھی پھل لائیں گے، اَور تروتازہ اَور سرسبز رہیں گے،


لیکن پھر بھی میں بُوڑھا پَولُسؔ جو اِس وقت خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کی خاطِر قَیدی ہُوں اَور مَحَبّت کے ساتھ تُم سے درخواست کرنا مُناسب سمجھتا ہُوں۔


اندرُنیکُسؔ اَور یُونِیاسؔ سے سلام کہو۔ وہ میرے رشتہ دار ہیں اَور میرے ساتھ قَید میں بھی رہے تھے۔ وہ رسولوں میں مشہُور ہیں اَور مُجھ سے پہلے المسیح پر ایمان لا چُکے تھے۔


اِس پر اُن دونوں میں اِس قدر سخت اَن بَن ہویٔی کہ وہ ایک دُوسرے سے علیحدہ ہو گئے۔ بَرنباسؔ تو مرقُسؔ کو لے کر جہاز سے جَزِیرہ سائپرسؔ چلا گیا


اَب وہ سَب جو اُس اِیذا رسانی کے باعث جِس کا آغاز اِستِفنُسؔ سے ہُوا تھا، اِدھر اُدھر مُنتشر ہو گئے اَور پھرتے پھراتے فینیکےؔ، جَزِیرہ سائپرسؔ اَور انطاکِیہؔ تک جا پہُنچے، لیکن اُنہُوں نے کلام کی مُنادی کو صِرف یہُودیوں تک ہی محدُود رکھا۔


لہٰذا آپ نے حُکم دیا کہ اُنہیں یِسوعؔ المسیح کے نام پر پاک ‏غُسل دیا جائے۔ تَب اُنہُوں نے پطرس سے درخواست کی کہ ہمارے پاس کچھ روز اَور قِیام کریں۔


دُوسرے دِن وہ قَیصؔریہ پہُنچ گیٔے۔ کُرنِیلِیُسؔ اُن کے اِنتظار میں تھا اَور اُس نے اَپنے رشتہ داروں اَور قریبی دوستوں کو بھی بُلا رکھا تھا۔


تاہم، فِلِپُّسؔ، اشدُودؔ میں نظر آئے اَور وہاں سفر کرتے اَور سارے قصبوں میں خُوشخبری سُناتے ہویٔے قَیصؔریہ میں پہُنچ گیٔے۔


یُوسیفؔ، ایک لیوی جو سائپرسؔ کا باشِندہ تھا، اُس کو رسولوں نے بَرنباسؔ کا نام دیا جِس کا مطلب ہے ”نصیحت کا بیٹا“)،


کافی بحث و تکرار کے بعد، پطرس نے کھڑے ہوکر اُنہیں یُوں مُخاطِب کیا: ”اَے بھائیو، تُم جانتے ہو کہ بہت عرصہ پہلے خُدا نے تُم لوگوں میں سے مُجھے چُنا تاکہ غَیریہُودی بھی میری زبان سے خُوشخبری کا کلام سُنیں اَور ایمان لائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات