Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 20:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لیکن ہم عید فطیر کے بعد فِلپّی سے جہاز میں روانہ ہویٔے اَور پانچ دِن بعد تروآسؔ میں اُن سے جا ملے اَور سات دِن تک وہاں رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور عِیدِ فطِیر کے دِنوں کے بعد ہم فِلّپی سے جہاز پر روانہ ہو کر پانچ دِن کے بعد تروآؔس میں اُن کے پاس پُہنچے اور سات دِن وہِیں رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 बेख़मीरी रोटी की ईद के बाद हम फ़िलिप्पी के क़रीब जहाज़ पर सवार हुए और पाँच दिन के बाद उनके पास त्रोआस पहुँच गए। वहाँ हम सात दिन रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بےخمیری روٹی کی عید کے بعد ہم فلپی کے قریب جہاز پر سوار ہوئے اور پانچ دن کے بعد اُن کے پاس تروآس پہنچ گئے۔ وہاں ہم سات دن رہے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 20:6
18 حوالہ جات  

جَب اُس نے دیکھا کہ یہُودیوں نے اِس بات کو پسند کیا، تو اُس نے عیدِ فطیر کے دِنوں میں پطرس کو بھی گِرفتار کر لیا۔


وہاں سے ہم فِلپّی شہر روانہ ہویٔے جو رُومیوں کی بستی اَور صُوبہ مَکِدُنیہؔ کے علاقہ کا پہلا صدر مقام ہے۔ وہاں ہم کچھ دِنوں تک رہے۔


”عیدِ فطیر یعنی بے خمیری روٹی کی عید منانا اَور سات دِن تک جَیسا کہ مَیں نے تُمہیں حُکم دیا بے خمیری روٹیاں کھانا اَور اَیسا ابیبؔ کے مہینے میں مُقرّرہ وقت پر کرنا کیونکہ اُسی مہینے میں تُم مُلک مِصر سے نکلے تھے۔ ”اَور کویٔی بھی میرے سامنے خالی ہاتھ نہ آئے۔


جَب تُو آئے تو اَپنے ساتھ وہ چوغہ اَور طُومار خاص طور پر چمڑے کے نوشتے جو میں تروآسؔ میں کرپُسؔ کے یہاں چھوڑ آیاتھا، اَپنے ساتھ لیتے آنا۔


”تُم بے خمیری روٹی کی عید منایا کرنا اَور جَیسے مَیں نے تُمہیں حُکم دیا سات دِن تک بے خمیری روٹی کھانا اَور یہ عید مُقرّرہ وقت پر ابیبؔ کے مہینے میں منایا کرنا کیونکہ اِسی مہینے میں تُم مِصر سے نکلے تھے۔


تُم تو جانتے ہو کہ ہم نے فِلپّی شہر میں بھی کافی تکلیف اُٹھائی اَور بے عزّتی کا سامنا کیا۔ لیکن ہمارے خُدا نے ہمیں یہ جُرأت بخشی کہ بڑی مُخالفت کے باوُجُود بھی ہم تُمہیں اُس کی طرف سے خُوشخبری سُنائیں۔


یہ خط پَولُسؔ اَور تِیمُتھِیُس کی طرف سے جو المسیح یِسوعؔ کے خادِم ہیں، فِلپّی شہر کے سارے مسیحی مُقدّسین، پاسبانوں اَور خادِموں کو لِکھّا جا رہاہے۔


وہاں ہمیں کچھ بھایٔی اَور بہن ملے اُنہُوں نے ہمیں اَپنے یہاں ٹھہرنے کی دعوت دی ہم سات دِن اُن کے پاس رہے۔ اَور اِس طرح ہم رُوم آئے۔


اگلے دِن ہم روانہ ہویٔے، اَور قَیصؔریہ شہر میں آئے اَور فِلِپُّسؔ نامی ایک مُبشَّر کے گھر میں رہے، جو یروشلیمؔ میں چُنے جانے والے سات خادِموں میں سے ایک تھے۔


وہاں شاگردوں کی تلاش کرکے ہم اُن کے ساتھ سات دِن تک رہے۔ اُنہُوں نے رُوح کی ہدایت سے پَولُسؔ کو یروشلیمؔ جانے سے منع کیا۔


لہٰذا وہ مَوسیہؔ کے پاس سے گزرے اَور تروآسؔ کے قصبہ میں چلے گیٔے۔


پَولُسؔ کی اُس رُویا کے بعد ہم لوگ فوراً مَکِدُنیہؔ جانے کے لیٔے تیّار ہو گیٔے کیونکہ ہم نے یہ نتیجہ نکالا کہ خُدا نے ہمیں وہاں کے لوگوں میں تبلیغ کرنے کے لیٔے بُلایا ہے۔


یہ لوگ پَولُسؔ سے پہلے روانہ ہویٔے اَور تروآسؔ میں ہمارا اِنتظار کرنے لگے۔


پَولُسؔ نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اِفِسُسؔ کے پاس سے گزر جایٔیں تاکہ آسیہؔ میں مزید رُکے بغیر وہ جلدی سے یروشلیمؔ پہُنچ جایٔیں اگر ممکن ہو تو پِنتکُست کا دِن وہاں گزار سکیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات