Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 20:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 پس اَپنا اَور سارے گلّے کا خیال رکھو جِس کے تُم پاک رُوح کی طرف سے نگہباں مُقرّر کیٔے گیٔے ہو تاکہ خُدا کی جماعت کی نگہبانی کرو جسے خُدا نے خاص اَپنے ہی خُون سے خریدا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 پس اپنی اور اُس سارے گلّہ کی خبرداری کرو جِس کا رُوحُ القُدس نے تُمہیں نِگہبان ٹھہرایا تاکہ خُدا کی کلِیسیا کی گلّہ بانی کرو جِسے اُس نے خاص اپنے خُون سے مول لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 चुनाँचे ख़बरदार रहकर अपना और उस पूरे गल्ले का ख़याल रखना जिस पर रूहुल-क़ूदस ने आपको मुक़र्रर किया है। निगरानों और चरवाहों की हैसियत से अल्लाह की जमात की ख़िदमत करें, उस जमात की जिसे उसने अपने ही फ़रज़ंद के ख़ून से हासिल किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 چنانچہ خبردار رہ کر اپنا اور اُس پورے گلے کا خیال رکھنا جس پر روح القدس نے آپ کو مقرر کیا ہے۔ نگرانوں اور چرواہوں کی حیثیت سے اللہ کی جماعت کی خدمت کریں، اُس جماعت کی جسے اُس نے اپنے ہی فرزند کے خون سے حاصل کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 20:28
61 حوالہ جات  

اَپنے کِردار اَور اَپنی تعلیم پر نظر رکھ۔ اِن باتوں پر عَمل کیٔے جا کیونکہ اَیسا کرنے سے تو اَپنی اَور اَپنے سُننے والوں کی نَجات کا باعث ہوگا۔


وہ چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کرتا ہے؛ وہ برّوں کو اَپنی باہوں میں سمیٹتا ہے اَور اُنہیں اَپنے سینے سے لگا لیتا ہے؛ اَور دُودھ پِلانے والیوں کو دھیرے دھیرے لے چلتا ہے۔


لہٰذا نگہبان کو چاہئے کہ وہ بے اِلزام، ایک بیوی کا شوہر، پرہیزگار، خُود پر قابُو رکھنے والا، قابل اِحترام، مُسافر پرور اَور تعلیم دینے کے قابل ہو۔


جَب کہ وہ روزے رکھ کر، خُداوؔند کی عبادت کر رہے تھے تو پاک رُوح نے کہا، ”بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ کو اُس خدمت کے لئے الگ کر دو جِس کے لیٔے مَیں نے اُنہیں بُلایا ہے۔“


پھر مَیں تُجھے اَپنے مَن پسند چرواہے دُوں گا جو دانائی اَور عقلمندی سے تیری رہبری کریں گے۔


اَپنے رہنماؤں کے فرمانبردار اَور اُن کے تابع رہو کیونکہ وہ تمہاری رُوحوں کے نگہبان ہیں جنہیں اِس خدمت کا حِساب خُدا کو دینا ہوگا۔ اُن کی بات مانو تاکہ وہ تکلیف کے ساتھ نہیں بَلکہ خُوشی سے اَپنی خدمت سَر اَنجام دیں۔ کیونکہ اِس صورت میں تُمہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا۔


جو بُزرگ جماعت کی رہنمائی کا کام اَچھّی طرح سے کرتے ہیں، خاص کر وہ جو کلام سُناتے اَور تعلیم دیتے ہیں، اُنہیں دُگنی عزّت کے لائق سمجھا جائے۔


تُم دُوسروں کے لیٔے ٹھوکر کا باعث نہ بنو، خواہ وہ یہُودی یا یُونانی یا وہ خُدا کی جماعت کے لوگ ہوں۔


وہ کھڑا ہوگا، اَور یَاہوِہ کی قُدرت، اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے، اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔ وہ محفوظ رہیں گے، تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔


یہ خط پَولُسؔ اَور تِیمُتھِیُس کی طرف سے جو المسیح یِسوعؔ کے خادِم ہیں، فِلپّی شہر کے سارے مسیحی مُقدّسین، پاسبانوں اَور خادِموں کو لِکھّا جا رہاہے۔


ہمیں اُس فضل کی بدولت، المسیح کے خُون کے وسیلہ سے مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصل ہوتی ہے


”اَے چُھوٹے گلّے! ڈر مت! کیونکہ تمہارے آسمانی باپ کی خُوشی اِسی میں ہے کہ وہ تُمہیں بادشاہی عطا فرمائے۔


اَور تُم، اَے میری بھیڑو، میری چراگاہ کی بھیڑو، میرے لوگ ہو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔‘ “


کیونکہ اگر کویٔی اَپنے ہی گھر کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو، وہ خُدا کی جماعت کی خبرگیری کیسے کرےگا؟


اَور وہ یہ نیا نغمہ گاَنے لگے، ”تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اَور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائق ہے، کیونکہ تُونے ذبح ہوکر، اَپنے خُون سے ہر قبیلہ، اَور اہلِ زبان، ہر اُمّت اَور ہر قوم سے لوگوں کو خُدا کے واسطے خرید لیا ہے۔


اَپنی اُس نِعمت سے غافل نہ رہنا جو تُجھے نبُوّت کے ذریعہ اُس وقت مِلی تھی جَب بُزرگوں کی جماعت نے تُجھ پر ہاتھ رکھے تھے۔


وہ پاک رُوح ہمیں مِلنے والی مِیراث کا بیَعانہ ہے گویا اِس بات کی ضمانت ہے کہ ہم مخلصی پا کر خُدا کی مِلکیّت بَن جایٔیں تاکہ اُس کے جلال کی سِتائش ہو۔


تُم نے تو سُنا ہے کہ جَب مَیں یہُودی مَذہب کا پابند تھا تو میرا چال چلن کیسا تھا۔ مَیں خُدا کی جماعت کو کیسی بے رحمی سے ستاتا اَور اُسے تباہ کرنے کی کوشش کرتا تھا۔


میں جانتا ہُوں کہ میرے چلے جانے کے بعد پھاڑ ڈالنے والے بھیڑئے تمہارے درمیان آ گھُسیں گے اَور گلّے کو نہیں چھوڑیں گے۔


میلِیتُسؔ پہُنچ کر پَولُسؔ نے اِفِسُسؔ سے جماعت کے بُزرگوں کو بُلا بھیجا۔


پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے ہر جماعت میں اُن کے لیٔے بُزرگ مُقرّر کیٔے اَور روزہ رکھ کر دعائیں کیں، اَور اُنہیں خُداوؔند کے سُپرد کیا، جِس پر وہ ایمان لایٔے تھے۔


اَپنے لوگوں، یعنی اَپنی مِیراث کے گلّوں کی گلّہ بانی عصا سے کر، جو جنگل میں زرخیز چراگاہوں میں، تنہا رہتے ہیں۔ اُنہیں باشانؔ اَور گِلعادؔ میں، قدیم زمانہ کی طرح چرنے دے۔


کیونکہ پہلے تُم بھیڑوں کی مانند بھٹکے ہُوئے تھے لیکن اَب اَپنی رُوحوں کے گلّہ بان اَور نگہبان کے پاس لَوٹ آئے ہو۔


لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


اَرخِپُّسؔ سے کہنا: ”جو خدمت خُداوؔند نے تمہارے سُپرد کی ہے وہ اُسے ہوشیاری سے اَنجام دے۔“


چنانچہ المسیح نے خُود ہی بعض کو رسول، بعض کو نبی، بعض کو مُبشَّر اَور بعض کو جماعت کا پاسبان اَور بعض کو اُستاد مُقرّر کیا،


اِس لیٔے کہ میں رسولوں میں سَب سے چھوٹا ہُوں بَلکہ رسول کہلانے کے لائق بھی نہیں، کیونکہ مَیں نے خُدا کی جماعت کو ستایا تھا۔


خُدا کی اُس جماعت کے نام جو کُرِنتھُسؔ شہر میں ہے، یعنی اُن کے نام جو المسیح یِسوعؔ میں پاک کیٔے گیٔے اَور مُقدّس ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہَیں، اُن سَب کے نام جو ہر جگہ ہمارے اَور اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا نام لیتے ہیں:


”پس تُم خبردار رہو۔ کہیں اَیسا نہ کہ تمہارے دِل عیّاشی، نشہ بازی اَور اِس زندگی کی فِکروں سے سُست پڑ جایٔیں اَور وہ دِن تُم پر پھندے کی طرح اَچانک آ پڑے۔


لیکن اگر ہم نُور میں چلتے ہیں جَیسا کہ خُدا نُور میں ہے تو پھر ہم ایک دُوسرے کے ساتھ رِفاقت رکھتے ہیں اَور اُس کے بیٹے یِسوعؔ کا خُون ہمیں تمام گُناہوں سے پاک صَاف کر دیتاہے۔


اِس بات پر غور کرنا کہ کویٔی شخص خُدا کے فضل سے محروم رہ جائے، اَور اَیسا نہ ہو کہ کویٔی کڑوی جڑ پھوٹ نکلے اَور تُمہیں تکلیف دے اَور بہُتوں کو ناپاک کر دے۔


کیونکہ نگہبان کو خُدا کے گھر کا مُختار ہونے کی وجہ سے ضروُر بے اِلزام ہونا چاہئے۔ نہ تو وہ سخت دِل، گَرم مِزاج، شرابی جھگڑالو، یا ناجائز نفع کا لالچی ہو۔


اُسی عزیز بیٹے کے ذریعہ ہمیں مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی مِلی ہے۔


کیا کھانے اَور پینے کے لیٔے تمہارے گھر مَوجُود نہیں؟ یا پھر خُدا کی جماعت کی تمہارے نزدیک کویٔی اہمیّت نہیں اَور جِن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوتا اُنہیں شرمندہ کرتے ہو؟ میں کہُوں بھی تو کیا کہُوں؟ کیا تمہاری تعریف کروں؟ نہیں میں اِس مُعاملہ میں تو تمہاری تعریف نہیں کر سَکتا!


”چنانچہ تُم خبردار رہو۔ کیونکہ لوگ تُمہیں عدالتوں کے حوالہ کریں گے تُم یہُودی عبادت گاہوں میں کوڑوں سے پیٹے جاؤگے اَور میری وجہ سے حاکموں اَور بادشاہوں کے سامنے حاضِر کیٔے جاؤگے تاکہ اُنہیں میری گواہی دے سکو۔


اَور مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرس ہے اَور مَیں اِس چٹّان پر اَپنی عبادت گاہ قائِم کروں گا اَور عالمِ اَرواح کے دروازے اُس پر غالب نہ آئیں گے۔


” ’لیکن اَے بیت لحمؔ، تُو جو یہُوداہؔ کے علاقہ میں ہے، تُو یہُوداہؔ کے حاکموں میں ہرگز کمترین نہیں؛ کیونکہ تُجھ میں سے ایک اَیسا حاکم برپا ہوگا جو میری اُمّت اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرےگا۔‘“


یَاہوِہ میرے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ”جِن بھیڑوں کو قتل کرنے کے لئے نِشان دہی کی گئی ہے اُن کی چرواہی کر۔


تُم مکھّن کھاتے ہو، اُونی لباس پہنتے ہو اَور فربہ بھیڑوں کو ذبح کرتے ہو لیکن تُم گلّہ کی پروا نہیں کرتے۔


اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاکر، شمالی سمت سے آنے والوں کو دیکھو۔ وہ گلّے کہاں ہیں، جنہیں تمہارے سُپرد کیا گیا تھا، جِن بھیڑوں پر تُمہیں ناز تھا؟


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


پھر اُس کے لوگوں نے پُرانے دِن یاد کئے، مَوشہ اَور اُس کے لوگوں کے دِن وہ کہاں ہے جو اُنہیں اَپنے گلّے کے چرواہے سمیت سمُندر میں سے نکال لایا؟ وہ کہاں ہے جِس نے اَپنا رُوح القُدس اُن کے درمیان ڈال دیا،


راستباز کے ہونٹ بہُتوں کو تقویّت دیتے ہیں، لیکن احمق نادانی کمی کے سبب مَرتے ہیں۔


یاد کریں اَپنی اُمّت کو، جنہیں آپ نے قدیم ہی سے خریدا ہُوا تھا، اَور اَپنی مِیراث کے لوگوں کو جِس کا آپ نے فدیہ دیا تھا۔ اَور اُس صِیّونؔ کے پہاڑ کو جِس پر آپ نے سکونت کی تھی یاد کریں۔


”اَے مُختلف قوموں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَور دُور کے جزیروں میں اُن کی مُنادی کرتے ہُوئے اعلان کرو، ’جنہوں نے بنی اِسرائیل کو پراگندہ کیا وُہی اُسے جمع بھی کریں گے اَور چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کریں گے۔‘


آپَس میں پاک بوسہ لے کر ایک دُوسرے کو میرا سلام کہنا۔ المسیح کی سَب جماعتیں تُمہیں سلام کہتی ہیں۔


کیونکہ تُم قیمت سے خریدے گیٔے ہو۔ پس اَپنے بَدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔


یہ بات سچ ہے کہ جو شخص جماعت میں نگہبان کا عہدہ چاہتاہے وہ اَچھّے کام کی خواہش کرتا ہے۔


جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات