Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 2:45 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

45 وہ اَپنی جائداد اَور مال و اَسباب بیچ بیچ کر ہر ایک کو اُس کی ضروُرت کے مُطابق وہ رقم تقسیم کر دیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

45 اور اپنا مال و اَسباب بیچ بیچ کر ہر ایک کی ضرُورت کے مُوافِق سب کو بانٹ دِیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

45 अपनी मिलकियत और माल फ़रोख़्त करके उन्होंने हर एक को उस की ज़रूरत के मुताबिक़ दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

45 اپنی ملکیت اور مال فروخت کر کے اُنہوں نے ہر ایک کو اُس کی ضرورت کے مطابق دیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 2:45
20 حوالہ جات  

اگر کسی کے پاس دُنیا کا مال مَوجُود ہے لیکن وہ اَپنے بھایٔی کو مُحتاج دیکھ کر اُس پر رحم کرنے سے باز رہتاہے تو خُدا کی مَحَبّت اُس میں کِس طرح قائِم رہ سکتی ہے؟


اُن میں کویٔی بھی مُحتاج نہ تھا۔ وقتاً فوقتاً جو لوگ زمین یا مکان کے مالک تھے وہ اُنہیں بیچ بیچ کر، اُن کی قیمت لاتے تھے۔


جَب یِسوعؔ نے یہ سُنا تو اُس سے کہا، ”ابھی تک تُجھ میں ایک بات کی کمی ہے۔ اَپنا سَب کُچھ بیچ دے اَور رقم غریبوں میں بانٹ دے، تو تُجھے آسمان پر خزانہ ملے گا۔ پھر آکر میرے پیچھے ہو لینا۔“


جو مسکینوں پر رحم کرتا ہے، یَاہوِہ کو قرض دیتاہے، اَور وہ اُسے اُس کے کئے کا اجر دے گا۔


چنانچہ لِکھّا ہے: ”اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے؛ اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی۔“


لہٰذا شاگردوں، نے فیصلہ کیا کہ ہم میں سے ہر ایک اَپنی اَپنی مالی حیثیت کے مُطابق کچھ دے تاکہ یہُودیؔہ میں رہنے والے مسیحی بھائیوں اَور بہنوں کی مدد کی جائے۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اگر تُو کامل ہونا چاہتاہے تو جا، اَپنا سَب کُچھ بیچ کر غریبوں کی مدد کر تو تُجھے آسمان میں خزانہ ملے گا اَور آکر میرے پیچھے ہولے۔“


لیکن زکّائیؔ نے کھڑے ہوکر خُداوؔند سے کہا، ”دیکھئے، خُداوؔند! میں اَپنا آدھا مال غریبوں کو ابھی دیتا ہُوں اَور اگر مَیں نے دھوکے سے کسی کا کُچھ لیا ہے تو اُس کا چَو گُنا واپس کرتا ہُوں۔“


اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے، اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛ اَور اُن کا سینگ باعزّت بُلند کیا جائے گا۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ دُنیوی کمائی سے بھی اَپنے لیٔے دوست بنالو تاکہ جَب وہ جاتی رہے تو تمہارے دوست تُمہیں دائمی قِیام گاہوں میں جگہ فراہم کریں۔


اُس خدمت کے بارے میں جسے ہم یہُوداہؔ کے مسیحی مُقدّسین کی خاطِر اَنجام دے رہے ہیں، مُجھے زِیادہ لکھنے کی ضروُرت نہیں۔


اَور اُسے رسولوں کے قدموں میں رکھ دیتے تھے، اَور ہر ایک کو اُس کی ضروُرت کے مُطابق وہ رقم تقسیم کر دیا کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات