اعمال 2:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ17 ” ’آخِری دِنوں میں، خُدا کا فرمان ہے، مَیں تمام لوگوں پر اَپنا رُوح نازل کروں گا۔ اَور تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں نبُوّت کریں گی، تمہارے نوجوان رُویا، اَور تمہارے بُزرگ خواب دیکھیں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس17 خُدا فرماتا ہے کہ آخِری دِنوں میں اَیسا ہو گا کہ مَیں اپنے رُوح میں سے ہر بشر پر ڈالوں گا اور تُمہارے بیٹے اور تُمہاری بیٹِیاں نبُوّت کریں گی اور تُمہارے جوان رویا اور تُمہارے بُڈّھے خواب دیکھیں گے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस17 ‘अल्लाह फ़रमाता है कि आख़िरी दिनों में मैं अपने रूह को तमाम इनसानों पर उंडेल दूँगा। तुम्हारे बेटे-बेटियाँ नबुव्वत करेंगे, तुम्हारे नौजवान रोयाएँ और तुम्हारे बुज़ुर्ग ख़ाब देखेंगे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن17 ’اللہ فرماتا ہے کہ آخری دنوں میں مَیں اپنے روح کو تمام انسانوں پر اُنڈیل دوں گا۔ تمہارے بیٹے بیٹیاں نبوّت کریں گے، تمہارے نوجوان رویائیں اور تمہارے بزرگ خواب دیکھیں گے۔ باب دیکھیں |
اَور مَیں داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں پر فضل اَور مناجات کی رُوح نازل کروں گا، وہ اُس پر جسے اُنہُوں نے چھید ڈالا نظر کریں گے اَور اُس کے لئے اَیسا ماتم کریں گے جَیسے کویٔی اَپنے اِکلوتے بیٹے کے لیٔے کرتا ہے۔ اَور اِس کے لیے اِس طرح غمگین ہوں گے جَیسے کوئی اَپنے پہلوٹھے کے لیے غمگین ہوتاہے۔