Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 19:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 ہمیں تو اَندیشہ ہے کہ اگر کویٔی ہم ہی پرنالِش کر دے کہ آج کے ہنگامہ کے ذمّہ دار ہم خُود ہیں تو ہم کیا جَواب دیں گے، کیونکہ یہ ہنگامہ بِلا وجہ ہُواہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 کیونکہ آج کے بَلوے کے سبب سے ہمیں اپنے اُوپر نالِش ہونے کا اندیشہ ہے اِس لِئے کہ اِس کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اِس صُورت میں ہم اِس ہنگامہ کی جواب دِہی نہ کر سکیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 अब हम इस ख़तरे में हैं कि आज के वाक़ियात के बाइस हम पर फ़साद का इलज़ाम लगाया जाएगा। क्योंकि जब हमसे पूछा जाएगा तो हम इस क़िस्म के बेतरतीब और नाजायज़ इजतिमा का कोई जवाज़ पेश नहीं कर सकेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 اب ہم اِس خطرے میں ہیں کہ آج کے واقعات کے باعث ہم پر فساد کا الزام لگایا جائے گا۔ کیونکہ جب ہم سے پوچھا جائے گا تو ہم اِس قسم کے بےترتیب اور ناجائز اجتماع کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




اعمال 19:40
10 حوالہ جات  

کیا تُو وہ مِصری تو نہیں جِس نے کچھ عرصہ پہلے بغاوت کی تھی اَور چار ہزار باغیوں کے ساتھ جنگل میں پناہ لی تھی؟“


جَب وہ پَولُسؔ کو مار ڈالنے کی کوشش میں تھے، تو رُومی پلٹن کے سالار کو خبر پہُنچی کہ سارے یروشلیمؔ میں کھلبلی پڑ گئی ہے۔


جَب شور و غُل موقُوف ہو گیا تو پَولُسؔ نے شاگردوں کو بُلایا، اُنہیں نصیحت کی اَور اُن سے رخصت ہوکر صُوبہ مَکِدُنیہؔ کے لیٔے روانہ ہو گئے


اُنہُوں نے کہا، ”مگر عید کے دَوران نہیں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ لوگوں میں ہنگامہ برپا ہو جائے۔“


ادُونیّاہؔ اَور تمام مہمانوں نے جو اُس کے ساتھ تھے ضیافت کے ختم ہوتے ہی نرسنگوں کی آواز سُنی۔ جَیسے ہی یُوآبؔ نے نرسنگوں کی آواز سُنی، تو وہ پُوچھنے لگا، ”شہر میں یہ ہنگامہ اَور شوروغل کا کیا مطلب ہے؟“


چونکہ بہت سے لوگوں نے اُن باتوں کو جو ہمارے درمیان واقع ہویٔی ہیں اُنہیں سلسلہ وار بَیان کرنے کی کوشش کی ہے،


اَور اگر کویٔی دُوسرا مسئلہ بھی درپیش ہے تو اُس کا فیصلہ بھی باضابطہ مَجلِس میں ہو سَکتا ہے۔


اِتنا کہنے کے بعد ناظِم شہر نے اِجتماع کو بَرخواست کر دیا۔


تَب فیلِکسؔ نے جو مسیحی عقیدہ کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا، یہ کہہ کر مُقدّمہ مُلتوی کر دیا۔ ”جَب پلٹن کا سالار لُوسیاسؔ یہاں آئے گا مَیں تمہارے مُقدّمہ کا فیصلہ کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات