Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 19:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 جَب اِفِسُسؔ کے یہُودیوں اَور یُونانیوں کو اِس بات کا علم ہُوا تو اُن پر خوف چھا گیا اَور خُداوؔند یِسوعؔ کا نام سربُلند ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور یہ بات اِفِسُس کے سب رہنے والے یہُودِیوں اور یُونانِیوں کو معلُوم ہو گئی۔ پس سب پر خَوف چھا گیا اور خُداوند یِسُوع کے نام کی بزُرگی ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 इस वाकिए की ख़बर इफ़िसुस के तमाम रहनेवाले यहूदियों और यूनानियों में फैल गई। उन पर ख़ौफ़ तारी हुआ और ख़ुदावंद ईसा के नाम की ताज़ीम हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اِس واقعے کی خبر اِفسس کے تمام رہنے والے یہودیوں اور یونانیوں میں پھیل گئی۔ اُن پر خوف طاری ہوا اور خداوند عیسیٰ کے نام کی تعظیم ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 19:17
22 حوالہ جات  

تاکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا نام تمہارے سبب سے جلال پایٔے اَور تُم بھی اُس میں جلال پاؤ۔ یہ ہمارے خُدا اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے فضل سے ہوگا۔


غرض اَے بھائیو اَور بہنوں! ہمارے لیٔے دعا کرو کہ ہمارے ذریعہ خُداوؔند کا کلام جلد پھیل جائے، اَور جلال پایٔے جَیسا تُم میں ہُواہے۔


میری دِلی خواہش اَور اُمّید یہ ہے کہ مُجھے کسی بات میں بھی شرمندگی کا مُنہ نہ دیکھنا پڑے، بَلکہ جَیسے میں ہمیشہ بڑی دِلیری سے المسیح کا جلال اَپنے جِسم سے ظاہر کرتا رہا ہوں وَیسے ہی کرتا رہُوں گا، خواہ میں زندہ رہُوں یا مَر جاؤں۔


وہ حاکم یہ ماجرا دیکھ کر اَور شاگردوں سے خُداوؔند کی تعلیم سُن کر دنگ رہ گیا اَور خُدا پر ایمان لے آیا۔


ساری جماعت، بَلکہ اِس حادثہ کے تمام سُننے والوں پر بڑا خوف طاری ہو گیا۔


حننیاہؔ یہ باتیں سُنتے ہی، گِر پڑا اَور اُس کا دَم نکل گیا۔ اَور جِن لوگوں نے یہ سُنا اُن پر بڑا خوف طاری ہو گیا۔


جَب وہ اِفِسُسؔ پہُنچے تو پَولُسؔ نے اَکوِلہؔ اَور پرسکِلّہؔ کو اَلوِداع کہا اَور خُود ایک یہُودی عبادت گاہ میں جا کر یہُودیوں سے بحث کرنے لگے۔


حالانکہ لوگ اُن کی بہت زِیادہ عزّت کرتے تھے، لیکن کسی کو یہ جُرأت نہ ہوتی تھی کہ اُن میں شامل ہو جائے۔


رسولوں کے ذریعہ بہت سے معجزے اَور نِشان دِکھائے گیٔے اَور ہر شخص پر خوف طاری ہو گیا۔


تَب سَب لوگوں پر خوف چھا گیا اَور وہ خُدا کی تمجید کرکے کہنے لگے۔ ”ہمارے درمیان ایک بڑا نبی برپا ہُواہے، اَور خُدا اَپنے لوگوں کی مدد کرنے آیا ہے۔“


اِس واقعہ سے پڑوس کے تمام لوگوں پر دہشت چھاگئی، اَور یہُودیؔہ کے تمام پہاڑی علاقوں میں اِن سَب باتوں کا تذکرہ ہونے لگا۔


تمام بنی آدمؔ ڈر جایٔیں گے؛ اَور خُدا کے کاموں کا ذِکر کریں گے اَورجو کچھ خُدا نے کیا ہے اُس پر غوروخوض کریں گے۔


اُس دِن داویؔد یَاہوِہ سے ڈر گیا اَور کہنے لگاکہ، ”یَاہوِہ کا صندُوق میرے یہاں کیسے آسکتا ہے؟“


اَور بیت شِمِشؔ کے لوگوں نے پُوچھا، ”کون یَاہوِہ کے حُضُور اِس قُدُّوس خُدا کے حُضُور کھڑا رہ سَکتا ہے؟ یہاں سے صندُوق کس طرف روانہ کیا جائے؟“


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے: ” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛ تَب سَب اُمّت کے سامنے میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “ اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔


لیکن جَب پَولُسؔ وہاں سے روانہ ہونے لگے، تو وعدہ کیا، ”اگر خُدا کی مرضی ہویٔی تو مَیں تمہارے پاس پھر آؤں گا۔“ پھر وہ جہاز پر سوار ہوکر اِفِسُسؔ سے روانہ ہو گئے۔


جَب اپُلّوسؔ کُرِنتھُسؔ میں تھے تو پَولُسؔ علاقہ کی اَندرونی شاہراہ سے گُزرتے ہُوئے اِفِسُسؔ پہُنچے۔ وہاں سے کیٔی شاگرد ملے۔


تَب جِس آدمی میں بدرُوح تھی، وہ اُن پر چھلانگ لگا کر اُن سَب پر غالب آ گیا۔ اُس نے اُنہیں اِس قدر پِیٹا کہ وہ لہُولُہان ہو گئے اَور وہاں سے ننگے ہی بھاگ نکلے۔


کیٔی لوگوں نے جو ایمان لایٔے تھے، آکر اَپنے بُرے کاموں کا برملا اِظہار اَور اقرار کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات