Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 18:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہاں پَولُسؔ کو ایک یہُودی مِلا جِس کا نام اَکوِلہؔ تھا۔ وہ پُنطُسؔ کا رہنے والا تھا۔ اَور اَپنی پرسکِلّہؔ کے ساتھ حال ہی میں اِطالیہؔ سے آیاتھا کیونکہ قَیصؔر کلودِیُسؔ نے حُکم دیا تھا کہ تمام یہُودی رُوم شہر سے نکل جایٔیں۔ پَولُسؔ اُن کے پاس گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور وہاں اُس کو اَکوِلہ نام ایک یہُودی مِلا جو پُنطُس کی پَیدایش تھا اور اپنی بِیوی پرسکِلّہ سمیت اطالِیہ سے نیا نیا آیا تھا کیونکہ کلَودِؔیُس نے حُکم دِیا تھا کہ سب یہُودی رومہ سے نِکل جائیں۔ پس وہ اُن کے پاس گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 वहाँ उस की मुलाक़ात एक यहूदी से हुई जिसका नाम अकविला था। वह पुंतुस का रहनेवाला था और थोड़ी देर पहले अपनी बीवी प्रिसकिल्ला समेत इटली से आया था। वजह यह थी कि शहनशाह क्लौदियुस ने हुक्म सादिर किया था कि तमाम यहूदी रोम को छोड़कर चले जाएँ। उन लोगों के पास पौलुस गया

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 وہاں اُس کی ملاقات ایک یہودی سے ہوئی جس کا نام اکوِلہ تھا۔ وہ پنطس کا رہنے والا تھا اور تھوڑی دیر پہلے اپنی بیوی پرسکلہ سمیت اٹلی سے آیا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ شہنشاہ کلودیُس نے حکم صادر کیا تھا کہ تمام یہودی روم کو چھوڑ کر چلے جائیں۔ اُن لوگوں کے پاس پولس گیا

باب دیکھیں کاپی




اعمال 18:2
11 حوالہ جات  

پرسکِلّہؔ اَکوِلہؔ اَور اُنیِسفُرس کے خاندان سے میرا سلام کہنا۔


صُوبہ آسیہؔ کی جماعتیں تُمہیں سلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہؔ اَور پرسکِلّہؔ، اُس جماعت سمیت جو اُن کے گھر میں جمع ہوتی ہے، تُمہیں خُداوؔند کے نام سے سرگرمی کے ساتھ سلام کہتے ہیں۔


اپُلّوسؔ یہُودی عبادت گاہ میں دِلیری کے ساتھ کلام کرنے لگے اَور جَب پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ نے اُنہیں سُنا تو اپُلّوسؔ اَپنے گھر لے گیٔے اَور اُنہیں خُدا کی راہ کی تعلیم اَور بہتر طور پر دی۔


اَور اُن میں سے ایک نے جِن کا نام اَگَبُسؔ تھا، کھڑے ہوکر پاک رُوح کی ہدایت کے مُطابق یہ پیشین گوئی کی کہ ساری رُومی دُنیا میں ایک سخت قحط پڑےگا (قحط کا یہ واقعہ قَیصؔر کلودِیُسؔ کے عہد میں پیش آیاتھا)۔


پَولُسؔ کافی دِنوں تک کُرِنتھُسؔ میں رہے۔ پھر وہ بھائیو اَور بہنوں سے رخصت ہوکر جہاز پر سِیریؔا کی طرف چلےگئے۔ پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ بھی اُن کے ساتھ تھے۔ روانگی سے پہلے پَولُسؔ نے اَپنی مِنّت پُوری کرنے کے لیٔے کِنخِریہؔ میں اَپنا سَر مُنڈوایا۔


ہم تو پارتھیا، مادِیا، عیلامی؛ اَور مسوپتامیہؔ کے رِہائشی علاقے یہُودیؔہ، کپُدکیہؔ، پُنطُسؔ آسیہؔ،


پطرس کی جانِب سے جو یِسوعؔ المسیح کا رسول ہے، اُن برگُزیدہ مہاجِروں اَور عارضی مقیمین کے نام خط، جو پُنطُسؔ، گلِتیؔہ، کپُدکیہؔ، آسیہؔ اَور صُوبہ بِتُھونیہؔ میں جابجا رہتے ہیں۔


جَب یہ طے پایا کہ ہم لوگ جہاز سے اِطالیہؔ جایٔیں گے، تو پَولُسؔ اَور بعض دُوسرے قَیدی شاہی پلٹن کے ایک کپتان کے سُپرد کر دئیے گیٔے، جِس کا نام یُولِیُسؔ تھا۔


فَوجی کپتان کو وہاں الیکزینڈریا کا ایک سمُندری جہاز مِل گیا جو اِطالیہؔ جا رہاتھا۔ اُس نے ہمیں اُس پر سوار کرا دیا۔


اَپنے سَب رہنماؤں اَور خُداوؔند کے سارے مُقدّسین کو میرا سلام کہنا۔ اِطالیہؔ کے مُومِنین تُمہیں سلام کہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات