اعمال 15:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ8 خُدا، جو دِل کا حال جانتا ہے، اُس نے ہماری طرح اُنہیں بھی پاک رُوح دیا اَور گواہی دے کر ظاہر کر دیا، کہ وہ بھی اُس کی نظر میں مقبُول ٹھہرے ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس8 اور خُدا نے جو دِلوں کی جانتا ہے اُن کو بھی ہماری طرح رُوحُ القُدس دے کر اُن کی گواہی دی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस8 और अल्लाह ने जो दिलों को जानता है इस बात की तसदीक़ की है, क्योंकि उसने उन्हें वही रूहुल-क़ुद्स बख़्शा है जो उसने हमें भी दिया था। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن8 اور اللہ نے جو دلوں کو جانتا ہے اِس بات کی تصدیق کی ہے، کیونکہ اُس نے اُنہیں وہی روح القدس بخشا ہے جو اُس نے ہمیں بھی دیا تھا۔ باب دیکھیں |
حُضُور نے تیسری مرتبہ پھر پُوچھا، ”یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس کو رنج پہُنچا کیونکہ یِسوعؔ نے پطرس سے تین دفعہ پُوچھا تھا، ”کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے کہا، ”خُداوؔند، آپ تو سَب کُچھ جانتے ہیں؛ حُضُور آپ کو خُوب مَعلُوم ہے کہ میں حُضُور سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ یِسوعؔ نے فرمایا، ”تُم میری بھیڑیں چراؤ۔
”اَور تُم اَے میرے بیٹے شُلومونؔ، اَپنے باپ کے خُدا کو پہچان اَور پُورے دِل و جان سے اُن کی خدمت کرو؛ کیونکہ یَاہوِہ سَب کے دِلوں کو جانچتے ہیں اَور ہر خیال اَور ہر اَندیشہ کو سمجھتے ہیں۔ اگر تُم اُنہیں ڈھونڈو تو وہ تُمہیں مِل جائیں گے؛ لیکن اگر تُم اُنہیں ترک کر دوگے تو وہ ہمیشہ کے لیٔے تُمہیں ردّ کر دیں گے۔