Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 15:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 پاک رُوح نے اَور ہم نے مُناسب سمجھا کہ اِن ضروُری باتوں کے علاوہ تُم پر کویٔی اَور بوجھ نہ لادیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 کیونکہ رُوحُ القُدس نے اور ہم نے مُناسِب جانا کہ اِن ضرُوری باتوں کے سِوا تُم پر اَور بوجھ نہ ڈالیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 हम और रूहुल-क़ुद्स इस पर मुत्तफ़िक़ हुए हैं कि आप पर सिवाए इन ज़रूरी बातों के कोई बोझ न डालें :

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 ہم اور روح القدس اِس پر متفق ہوئے ہیں کہ آپ پر سوائے اِن ضروری باتوں کے کوئی بوجھ نہ ڈالیں:

باب دیکھیں کاپی




اعمال 15:28
14 حوالہ جات  

لیکن جَب وہ، رُوح حق، آئے گا، تو وہ ساری سچّائی کی طرف تمہاری رہنمائی کرےگا۔ وہ اَپنی طرف سے کُچھ نہ کہے گا؛ بَلکہ تُمہیں صِرف وُہی بتائے گا جو وہ سُنے گا، اَور مُستقبِل میں پیش آنے والی باتوں کی خبر دے گا۔


کیونکہ میرا جُوا آسان اَور میرا بوجھ ہلکا ہے۔“


مگر تھُواتِیؔرہ کے باقی لوگوں سے جو اِیزبِلؔ کی تعلیم کو نہیں مانتے اَورجو اُن باتوں سے ناواقِف ہیں جنہیں یہ لوگ شیطان کا گہرا راز کہتے ہیں، ’میں یہ فرماتا ہُوں کہ میں تُم پر اَور زِیادہ بوجھ نہیں ڈالوں گا،


اُن پر یہ ظاہر کر دیا گیا تھا کہ اُن کی یہ خدمت اَپنے لیٔے نہیں بَلکہ تمہارے لیٔے کر رہے ہیں۔ لہٰذا جو باتیں اُنہُوں نے کہی تھیں اَب خُوشخبری سُنانے والوں نے پاک رُوح کی مدد سے جو آسمان سے نازل ہُوا، تُمہیں بتائیں۔ یہ سَب اِتنی خُوبصورت ہے کہ فرشتے بھی اِن باتوں کو باریکی سے سمجھنے کی بڑی آرزُو رکھتے ہیں۔


اگر کویٔی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ نبی ہے یا وہ کسی اَور رُوحانی نِعمت سے نوازا گیا ہے تو اُسے مَعلُوم ہونا چاہئے کہ جو کچھ میں تُمہیں لِکھ رہا ہُوں وہ بھی خُداوؔند ہی کا حُکم ہے۔


مگر میری رائے یہ ہے کہ اگر وہ بِیوہ ہی رہے تو زِیادہ خُوش رہے گی اَور مَیں سمجھتا ہُوں کہ یہ بات خُدا کی رُوح نے میرے دِل میں ڈالی ہے۔


”اِس لیٔے میری رائے یہ ہے کہ ہم اُن غَیریہُودیوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں جو خُدا کی طرف رُجُوع ہو رہے ہیں۔


خُدا، جو دِل کا حال جانتا ہے، اُس نے ہماری طرح اُنہیں بھی پاک رُوح دیا اَور گواہی دے کر ظاہر کر دیا، کہ وہ بھی اُس کی نظر میں مقبُول ٹھہرے ہیں۔


ہم اِن باتوں کے گواہ ہیں، اَور پاک رُوح بھی شاہِد ہے، جسے خُدا نے اَپنے فرمانبرداروں کو عطا کی ہے جو اُس کا حُکم مانتے ہیں۔“


چنانچہ جو اِن باتوں کو نہیں مانتا وہ نہ صِرف اِنسان کی بَلکہ خُدا کی نافرمانی کرتا ہے جو تُمہیں پاک رُوح عطا فرماتے ہیں۔


کنواریوں کے متعلّق میرے پاس خُداوؔند کا کویٔی حُکم نہیں ہے: لیکن خُداوؔند کی مہربانی سے، ایک وفادار مسیحی کی حیثیت سے میں اَپنی شخصی رائے پیش کرتا ہُوں۔


اِس لیٔے ہم نے مِل کر مُناسب جانا کہ یہاں سے دو آدمیوں کو چُن کر اَپنے عزیزوں پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کے ہمراہ تمہارے پاس بھیجا جائے۔


وہ اَیسے بھاری بوجھ لادتے جِن کو اُٹھانا مُشکل ہے، باندھ کر لوگوں کے کندھوں پر رکھتے ہیں لیکن خُود اُسے ہٹانے کے لیٔے اَپنی اُنگلی تک نہیں لگاتے۔


وہ جِن شہروں سے گزرے وہاں کے لوگوں کو اُن اَحکام کے بارے میں بتاتے گیٔے جو یروشلیمؔ میں رسولوں نے اَور بُزرگوں نے مِل کر جاری کیٔے تھے تاکہ لوگ اُن پر عَمل کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات