Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 15:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اِس لیٔے ہم نے مِل کر مُناسب جانا کہ یہاں سے دو آدمیوں کو چُن کر اَپنے عزیزوں پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کے ہمراہ تمہارے پاس بھیجا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اِس لِئے ہم نے ایک دِل ہو کر مُناسِب جانا کہ بعض چُنے ہُوئے آدمِیوں کو اپنے عزِیزوں برنباؔس اور پَولُس کے ساتھ تُمہارے پاس بھیجیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 इसलिए हम सब इस पर मुत्तफ़िक़ हुए कि कुछ आदमियों को चुनकर अपने प्यारे भाइयों बरनबास और पौलुस के हमराह आपके पास भेजें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اِس لئے ہم سب اِس پر متفق ہوئے کہ کچھ آدمیوں کو چن کر اپنے پیارے بھائیوں برنباس اور پولس کے ہمراہ آپ کے پاس بھیجیں۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 15:25
18 حوالہ جات  

اَور ہمارے خُداوؔند کا تحمُّل لوگوں کو نَجات پانے کا موقع دیتاہے۔ چنانچہ ہمارے پیارے بھایٔی پَولُسؔ نے بھی اُس عِرفان کے مُوافق جو اُسے دیا گیا ہے تُمہیں یہی لِکھّا ہے۔


تَب رسولوں اَور بُزرگوں اَور ساری جماعت نے مِل کر مُناسب سمجھا کہ اَپنے میں سے چند آدمیوں کو چُن کر اُنہیں پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کے ساتھ انطاکِیہؔ روانہ کیا جائے یعنی یہُوداہؔ کو جو برسبّاؔ کہلاتا ہے، اَور سِیلاسؔ کو جو بھائیوں میں مُقدّم تھے۔


اِس پر پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کی اُن لوگوں سے سخت بحث و تکرار ہویٔی۔ چنانچہ جماعت نے پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ، اَور بعض دیگر اَشخاص کو اِس غرض سے مُقرّر کیا کہ وہ یروشلیمؔ جایٔیں اَور وہاں اِس مسئلہ پر رسولوں اَور بُزرگوں سے بات کریں۔


یہ سَب چند خواتین اَور خُداوؔند یِسوعؔ کی ماں، مریمؔ اَور اُن کے بھائیوں کے ساتھ ایک دِل ہوکر دعا میں مشغُول رہتے تھے۔


اِس لیٔے اَے محترم تھِیفلُسؔ، مَیں نے خُود شروع سے ہر بات کی خُوب تحقیق کی، اَور مُناسب سمجھا کہ سَب باتوں کو ترتیب وار تحریر کرکے آپ کی خدمت میں پیش کروں،


مگر اَب سے غُلام کی طرح نہیں بَلکہ غُلام سے بہتر یعنی ایک عزیز بھایٔی کی طرح سلُوک کرنا، جو ایک ساتھی مُومِن کے طور پر مُجھے نہایت عزیز ہو اَور مُجھ سے بھی زِیادہ خُداوؔند میں اَور ایک بھایٔی کے طور پر تُجھے عزیز ہو۔


وہ اُنیسمُسؔ ہمارے وفادار اَور عزیز بھایٔی کے ساتھ آ رہاہے، جو تمہاری ہی جماعت سے ہے۔ یہ دونوں تُمہیں یہاں کا سارا حال بَیان کر دیں گے۔


عزیز بھایٔی تُخِکسؔ جو وفادار خادِم اَور خُداوؔند میں ہم خدمت رہاہے، میرا سارا حال تُمہیں بَیان کرےگا۔


تُخِکسؔ جو عزیز مسیحی بھایٔی اَور خُداوؔند میں وفادار خادِم ہے، تُمہیں سَب کچھ بتا دے گا، تاکہ تُم میری نظر بندی کے حالات سے واقف ہو جاؤ۔


وہاں یعقوب، کیفؔا اَور یُوحنّا جماعت کے سربراہ سمجھے جاتے تھے، جَب اُن پر یہ حقیقت کھُلی کہ خُدا نے مُجھے بھی رِسالت کی تَوفیق عطا فرمائی ہے تو اُنہُوں نے مُجھ سے اَور بَرنباسؔ سے داہنا ہاتھ مِلا کر ہمیں اَپنی رِفاقت میں قبُول کر لیا۔ تاکہ ہم غَیریہُودیوں میں خدمت کریں، اَور وہ مختونوں میں۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ تُم ایک دُوسرے سے مُطابقت رکھو تاکہ تُم میں تِفرقے پیدا نہ ہوں اَور تُم سَب ایک دِل اَور ایک رائے ہوکر مُکمّل طور پر مُتّحد رہو۔


ترُوفَینہؔ اَور ترُوفَوسہؔ سے سلام کہو جو خُداوؔند کی خدمت میں بہت محنت کرتی ہیں۔ عزیزہ پرسِسؔ سے سلام کہو جِس نے خُداوؔند کی خاطِر بہت محنت کی ہے۔


مگر پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ انطاکِیہؔ ہی میں رُک گیٔے جہاں وہ اَور کیٔی دُوسرے لوگ مِل جُل کر تعلیم دیتے اَور خُداوؔند کے کلام کی تبلیغ کرتے رہے۔


لہٰذا رسول اَور بُزرگ اِس بات پر غور کرنے کے لیٔے جمع ہویٔے۔


وہ ہر روز ایک دِل ہوکر بیت المُقدّس کے صحن میں جمع ہوتے تھے۔ اَپنے گھروں میں روٹی توڑتے تھے اَور اِکٹھّے ہوکر خُوشی اَور صَاف دِلی سے کھانا کھاتے تھے۔


جَب عیدِ پِنتکُست کا دِن آیا، تو وہ سَب ایک جگہ جمع تھے۔


ہاں، اَے باپ! کیونکہ آپ کی خُوشی اِسی میں تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات