Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 15:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ”اِس لیٔے میری رائے یہ ہے کہ ہم اُن غَیریہُودیوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں جو خُدا کی طرف رُجُوع ہو رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 پس میرا فَیصلہ یہ ہے کہ جو غَیر قَوموں میں سے خُدا کی طرف رجُوع ہوتے ہیں ہم اُن کو تکلِیف نہ دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 यही पेशे-नज़र रखकर मेरी राय यह है कि हम उन ग़ैरयहूदियों को जो अल्लाह की तरफ़ रुजू कर रहे हैं ग़ैरज़रूरी तकलीफ़ न दें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 یہی پیشِ نظر رکھ کر میری رائے یہ ہے کہ ہم اُن غیریہودیوں کو جو اللہ کی طرف رجوع کر رہے ہیں غیرضروری تکلیف نہ دیں۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 15:19
12 حوالہ جات  

پاک رُوح نے اَور ہم نے مُناسب سمجھا کہ اِن ضروُری باتوں کے علاوہ تُم پر کویٔی اَور بوجھ نہ لادیں۔


کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔


ہم نے سُنا ہے کہ بعض لوگ ہم سے اِختیار لیٔے بغیر تمہارے یہاں گیٔے اَور اُنہُوں نے اَپنی باتوں سے تمہارے دِلوں کو پریشانی میں مُبتلا کر دیا۔


بَلکہ پہلے مَیں نے دَمشق شہر کے لوگوں میں، پھر یروشلیمؔ اَور سارے یہُودیؔہ کے رہنے والوں اَور غَیریہُودیوں میں بھی مُنادی کی، مَیں نے تبلیغ کی کہ وہ تَوبہ کریں اَور خُدا کی طرف رُجُوع ہُوں اَور اَپنے نیک عَمل سے اَپنی تَوبہ کا ثبوت دیں۔


کلام اَپنے ساتھ لے کر یَاہوِہ کی طرف لَوٹ آ۔ اُن سے کہہ: ”ہمارے تمام گُناہ بخش دیں اَور فضل سے ہمیں قبُول فرمائیں، تاکہ ہم اَپنے لبوں سے شُکر گزاری کی قُربانی اَدا کریں۔


بدکار اَپنی راہ چھوڑ دے اَور بد کِردار اَپنے خیالات کو ترک کرے۔ وہ یَاہوِہ کی طرف پھرے اَور وہ اُس پر رحم کرےگا، اَور ہمارے خُدا کی طرف رُجُوع کرے کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرےگا۔


ختنہ کا سوال اُن مسیحی منافقین کی طرف سے اُٹھایا گیا تھا، جو چُپکے سے ہم لوگوں میں داخل ہو گئے تھے تاکہ المسیح یِسوعؔ میں حاصل ہوئی اُس آزادی کی جاسُوسی کرکے، ہمیں پھر سے یہُودی رسم و رِواج کا غُلام بنا دیں۔


تو اَب تُم خُدا کو آزمائے کے لیٔے مسیحی شاگردوں کی گردن پر اَیسا جُوا کیوں رکھتے ہو جسے ہم ہی اُٹھا سکے اَور نہ ہمارے آباؤاَجداد برداشت کر سکے؟


اُنہیں تُو یہ بتایا گیا ہے کہ آپ سارے یہُودیوں کو جو غَیریہُودیوں کے درمیان رہتے ہیں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ مَوشہ کو چھوڑ دو، اَپنے بچّوں کا ختنہ نہ کراؤ اَور یہُودیوں کی رسموں کو تسلیم نہ کرو۔


اَور جہاں تک اُن غَیریہُودی قوموں کا سوال ہے جو ایمان لے آئی ہیں، اُن کے بارے میں ہم فیصلہ کرکے پہلے ہی خط لِکھ چُکے ہیں کہ وہ بُتوں کو نذر چڑھائی ہویٔی چیزوں سے، خُون سے، گلا گُھونٹے ہویٔے جانوروں کے گوشت سے پرہیز کریں اَور جنسی بدفعلی سے بچیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات