Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 14:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تو بھی اُس نے اَپنے آپ کو بے گواہ نہیں چھوڑا: اُس نے اَپنی شفقت کو ظاہر کرنے کے لیٔے آسمان سے بارش برسائی اَور فصلوں کے لیٔے موسم عطا کیٔے؛ تُمہیں کثرت سے خُوراک بخشی اَور تمہارے دِلوں کو خُوشی سے بھر دیا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 تَو بھی اُس نے اپنے آپ کو بے گواہ نہ چھوڑا۔ چُنانچہ اُس نے مِہربانِیاں کِیں اور آسمان سے تُمہارے لِئے پانی برسایا اور بڑی بڑی پَیداوار کے مَوسم عطا کِئے اور تُمہارے دِلوں کو خُوراک اور خُوشی سے بھر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 तो भी उसने ऐसी चीज़ें आपके पास रहने दी हैं जो उस की गवाही देती हैं। उस की मेहरबानी इससे ज़ाहिर होती है कि वह आपको बारिश भेजकर हर मौसम की फ़सलें मुहैया करता है और आप सेर होकर ख़ुशी से भर जाते हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 توبھی اُس نے ایسی چیزیں آپ کے پاس رہنے دی ہیں جو اُس کی گواہی دیتی ہیں۔ اُس کی مہربانی اِس سے ظاہر ہوتی ہے کہ وہ آپ کو بارش بھیج کر ہر موسم کی فصلیں مہیا کرتا ہے اور آپ سیر ہو کر خوشی سے بھر جاتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




اعمال 14:17
35 حوالہ جات  

اَے صِیّونؔ کے لوگوں، خُوش ہو جاؤ، یَاہوِہ اَپنے خُدا میں شادمان ہو، کیونکہ اُس نے اَپنی صداقت سے تُمہیں خزاں کے موسم کی بارش بخشی۔ یعنی خزاں اَور بہار دونوں موسموں میں، پہلے کی طرح ہی مینہ برسائے گا۔


وہ رُوئے زمین پر مینہ برساتے ہیں؛ اَور کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں۔


تو مَیں تمہارے مُلک میں صحیح وقت پر مینہ برساؤں گا خواہ وہ موسمِ خزاں ہو یا موسمِ بہار؛ تاکہ تُم اَپنا اناج اَور نئے انگوری شِیرے اَور زَیتُون کا تیل جمع کر سکو۔


مَیں اُسے ویران کردوُں گا، پھر نہ تو وہ چھانٹا جائے گا، نہ ہی اُس میں کاشتکاری ہوگی، اَور اُس میں جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے اُگیں گے۔ مَیں بادلوں کو حُکم دُوں گا کہ وہ اُس پر نہ برسیں۔“


اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔


میں اُنہیں اَور اَپنی پہاڑی کے آس پاس کے علاقہ کو برکت دُوں گا۔ میں عَین موسم میں مینہ برساؤں گا اَور برکت کی بارش ہوگی۔


وہ اَپنے دِل میں اِتنا بھی نہیں سوچتے کہ ’ہم اَپنے خُدا یَاہوِہ کا خوف مانیں کیونکہ، وہ خزاں اَور بہار کے موسم میں بارش اَپنے وقت پر برساتا ہے، اَور فصل کے مُقرّرہ ہفتوں کو ہمارے لئے مَوجُود کر رکھتا ہے۔‘


یَاہوِہ سَب پر مہربان ہیں؛ اَور اُن کا کرم اُن کی ساری مخلُوق پر ہے۔


یَاہوِہ آسمان کو جو اُن کا عظیم مخزن ہے تمہارے لیٔے کھول دیں گے تاکہ تمہارے مُلک میں وقت پر مینہ برسے اَور تمہارے ہاتھ کے سَب کاموں کو جِن میں تُم ہاتھ لگاؤ برکت دیں گے؛ اَور تُم بہت سِی قوموں کو قرض دوگے لیکن آپ کسی کے مقروض نہ ہوگے۔


تو مَیں تمہارے لیٔے بروقت بارش کیا کروں گا، اَور زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور میدان کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔


مگر تُم اَپنے دُشمنوں سے مَحَبّت رکھو، اُن کا بھلا کرو، قرض دو اَور اُس کے وصول پانے کی اُمّید نہ رکھو، تو تمہارا اجر بڑا ہوگا اَور تُم خُداتعالیٰ کے بیٹے ٹھہروگے کیونکہ وہ ناشُکروں اَور بدکاروں پر بھی مہربان ہے۔


کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟ یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟ نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں، اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے، کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔


اَے زبردست اِنسان، آپ بدی پر فخر کیوں کرتے ہیں؟ تُم جو خُدا کی نظر میں ذلیل ہو، دِن بھر شیخی کیوں بگھارتے ہو؟


وہ برف سے کہتے ہیں، ’تُو زمین پر گِر،‘ اَور مینہ سے ’تُو موسلادھار بارش بَن جا۔‘


اُنہُوں نے فصیلدار شہروں اَور زرخیز زمین کو فتح کر لیا اَور وہ ہر قِسم کی اَچھّی چیزوں سے بھرے ہُوئے گھروں، پہلے سے کھودے ہُوئے کُوؤں، انگوری باغات، زَیتُون کے باغوں اَور بہت سے پھلدار درختوں کے مالک بَن گیٔے۔ پھر اُنہُوں نے سیر ہوکر کھایا اَور موٹے تازہ ہو گئے۔ اَور اُنہُوں نے آپ کے بڑے اِحسَان کے باعث خُوب مزے اُڑائے۔


ایک طویل عرصہ کے بعد تیسرے سال میں یَاہوِہ کا یہ کلام ایلیّاہ پر نازل ہُوا: ”جاؤ اَور احابؔ سے مُلاقات کرو اَور مَیں اُس مُلک میں مینہ برساؤں گا۔“


تاکہ تُم اَپنے آسمانی باپ کے بیٹے بَن سکو۔ کیونکہ وہ اَپنا سُورج بدکار اَور نیکوکار دونوں پرروشن کرتا ہے، اَور راستباز اَور بےدینوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔


لیکن دیکھو، یہاں تو خُوشی اَور عیش و عشرت، جانوروں کو ذبح کرنا اَور بھیڑوں کو حلال کرنا، اَور گوشت خواری اَور مَے خواری ہی جاری ہے! ”آؤ، کھایٔیں اَور پیئیں،“ تُم کہتے ہو، ”کیونکہ کل تو ہمیں مَرنا ہی ہے!“


اُن ہی سے وہ قوموں میں اَپنا نظام قائِم کرتے ہیں اَور اُنہیں کثرت سے خُوراک بہم پہُنچاتے ہیں۔


آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے، جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔


کیا تُم نہیں جانتے؟ کیا تُم نے نہیں سُنا؟ کیا تُمہیں اِبتدا ہی سے یہ بات بتایٔی نہ گئی تھی؟ کیا تُم بِنائے عالَم سے نہیں سمجھے؟


اِتنا کہنے کے باوُجُود بھی اُنہیں ہُجوم کو قُربانی کرنے سے روکنے میں دُشواری کا سامنا کرنا پڑا۔


خُدا نے آدمؔ کو بنایا اَور اُس ایک سے لوگوں کی ہر قوم کو پیدا کیا تاکہ تمام روئے زمین آباد ہو؛ خُدا نے اُن کی زندگی کے ایّام مُقرّر کیٔے اَور سکونت کے لیٔے حدّوں کو تعیُّن کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات