Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 13:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 وہ دونوں، جو پاک رُوح کی طرف سے بھیجے گیٔے تھے سلُوکیؔہ پہُنچے اَور وہاں سے جہاز پر جَزِیرہ سائپرسؔ چلے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 پس وہ رُوحُ القُدس کے بھیجے ہُوئے سِلُوکیہؔ کو گئے اور وہاں سے جہاز پر کُپرُؔس کو چلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 यों बरनबास और साऊल को रूहुल-क़ुद्स की तरफ़ से भेजा गया। पहले वह साहिली शहर सलूकिया गए और वहाँ जहाज़ में बैठकर जज़ीराए-क़ुबरुस के लिए रवाना हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 یوں برنباس اور ساؤل کو روح القدس کی طرف سے بھیجا گیا۔ پہلے وہ ساحلی شہر سلوکیہ گئے اور وہاں جہاز میں بیٹھ کر جزیرۂ قبرص کے لئے روانہ ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 13:4
7 حوالہ جات  

یُوسیفؔ، ایک لیوی جو سائپرسؔ کا باشِندہ تھا، اُس کو رسولوں نے بَرنباسؔ کا نام دیا جِس کا مطلب ہے ”نصیحت کا بیٹا“)،


جَب کہ وہ روزے رکھ کر، خُداوؔند کی عبادت کر رہے تھے تو پاک رُوح نے کہا، ”بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ کو اُس خدمت کے لئے الگ کر دو جِس کے لیٔے مَیں نے اُنہیں بُلایا ہے۔“


اَب وہ سَب جو اُس اِیذا رسانی کے باعث جِس کا آغاز اِستِفنُسؔ سے ہُوا تھا، اِدھر اُدھر مُنتشر ہو گئے اَور پھرتے پھراتے فینیکےؔ، جَزِیرہ سائپرسؔ اَور انطاکِیہؔ تک جا پہُنچے، لیکن اُنہُوں نے کلام کی مُنادی کو صِرف یہُودیوں تک ہی محدُود رکھا۔


وہاں سے ہم پھر جہاز پر روانہ ہویٔے اَور جَزِیرہ سائپرسؔ کی آڑ میں ہوکر گزرے کیونکہ ہَوا ہمارے مُخالف تھی۔


صِرف اِتنا جانتا ہُوں کہ پاک رُوح کی طرف سے مُجھے ہر شہر میں یہ آگاہی ملتی رہی کہ قَید اَور مُصیبتوں کی زنجیریں میری مُنتظر ہیں۔


چنانچہ اُنہُوں نے روزہ رکھا دعا کی، اَور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں روانہ کر دیا۔


کچھ عرصہ بعد پَولُسؔ نے بَرنباسؔ سے فرمایا، ”آؤ ہم اُن سارے شہروں میں واپس جایٔیں جہاں ہم نے خُداوؔند کے کلام کی مُنادی کی تھی اَور بھائیوں سے مُلاقات کریں اَور دیکھیں کہ اُن کا کیا حال ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات