Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 11:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 پس اُنہُوں نے، کچھ عَطیّہ کی رقم جمع کی اَور بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ کے ہاتھ یروشلیمؔ میں بُزرگوں کے پاس بھجوادی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 چُنانچہ اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا اور برنباؔس اور ساؤُل کے ہاتھ بزُرگوں کے پاس بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 उन्होंने अपने इस हदिये को बरनबास और साऊल के सुपुर्द करके वहाँ के बुज़ुर्गों को भेज दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 اُنہوں نے اپنے اِس ہدیئے کو برنباس اور ساؤل کے سپرد کر کے وہاں کے بزرگوں کو بھیج دیا۔

باب دیکھیں کاپی




اعمال 11:30
21 حوالہ جات  

پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے ہر جماعت میں اُن کے لیٔے بُزرگ مُقرّر کیٔے اَور روزہ رکھ کر دعائیں کیں، اَور اُنہیں خُداوؔند کے سُپرد کیا، جِس پر وہ ایمان لایٔے تھے۔


جَب بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ اَپنی خدمت کو جو اُن کے سُپرد کی گئی تھی پُورا کر چُکے، تو یروشلیمؔ سے واپس ہویٔے، اَور اُن کے ساتھ یُوحنّا کو جو مرقُسؔ کَہلاتے ہیں، اَپنے ساتھ لیتے آئے۔


اگر تُم میں کویٔی بیمار ہے تو وہ جماعت کے بُزرگوں کو بُلائے اَور وہ بُزرگ خُداوؔند کے نام سے اُس بیمار پر تیل مَل کر اُس کے لیٔے دعا کریں۔


مَیں نے تُجھے جَزِیرہ کریتےؔ میں اِس لیٔے چھوڑا تھا کہ جو کام وہاں ادھورا رہ گیا تھا، تُو اُسے پُورا کر سکے اَور میرے حُکم کے مُطابق ہر شہر کی جماعت میں بُزرگوں کو مُقرّر کرے۔


جو بُزرگ جماعت کی رہنمائی کا کام اَچھّی طرح سے کرتے ہیں، خاص کر وہ جو کلام سُناتے اَور تعلیم دیتے ہیں، اُنہیں دُگنی عزّت کے لائق سمجھا جائے۔


میلِیتُسؔ پہُنچ کر پَولُسؔ نے اِفِسُسؔ سے جماعت کے بُزرگوں کو بُلا بھیجا۔


وہ جِن شہروں سے گزرے وہاں کے لوگوں کو اُن اَحکام کے بارے میں بتاتے گیٔے جو یروشلیمؔ میں رسولوں نے اَور بُزرگوں نے مِل کر جاری کیٔے تھے تاکہ لوگ اُن پر عَمل کریں۔


لہٰذا رسول اَور بُزرگ اِس بات پر غور کرنے کے لیٔے جمع ہویٔے۔


جَب وہ یروشلیمؔ آئے تو جماعت، رسولوں اَور بُزرگوں نے اُن کا خیرمقدم کیا، تَب اُنہُوں نے سَب کچھ بَیان کیا کہ خُدا نے اُن کے ذریعہ کیا کیا کام اَنجام دئیے۔


تُم میں جو جماعت کے بُزرگ ہیں، مَیں اُن کی مانند ایک ہم بُزرگ اَور المسیح کے دُکھوں کا چشم دید گواہ اَور اُس کے ظاہر ہونے والے جلال میں شریک ہوکر اُن سے یہ درخواست کرتا ہُوں۔


بُزرگ حضرت یُوحنّا کی جانِب سے، اُس برگُزیدہ خاتُون اَور اُس کے فرزندوں کے نام خط جِن سے میں سچّی مَحَبّت رکھتا ہوں اَور نہ صِرف میں بَلکہ وہ سَب مُومِنین کو بھی جو حق سے واقف ہیں۔


اگر کسی پاسبان پر اِلزام لگایا جاتا ہے تو دو یا تین گواہوں کے بغیر تصدیق کیٔے؛ اُن پر غور نہ کر۔


اگلے دِن ہم پَولُسؔ کو لے کر یعقوب سے مِلنے گیٔے، اَور وہاں سَب بُزرگ پہلے ہی سے جمع تھے۔


اُن کے ہاتھ یہ خط روانہ کیا جو یہ ہے: رسولوں اَور بُزرگ بھائیوں کی طرف سے، انطاکِیہؔ، سِیریؔا اَور کِلکِیؔہ کے غَیریہُودی مسیحی بھائیوں کو سلام پہُنچے۔


اِس پر پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کی اُن لوگوں سے سخت بحث و تکرار ہویٔی۔ چنانچہ جماعت نے پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ، اَور بعض دیگر اَشخاص کو اِس غرض سے مُقرّر کیا کہ وہ یروشلیمؔ جایٔیں اَور وہاں اِس مسئلہ پر رسولوں اَور بُزرگوں سے بات کریں۔


یُوسیفؔ، ایک لیوی جو سائپرسؔ کا باشِندہ تھا، اُس کو رسولوں نے بَرنباسؔ کا نام دیا جِس کا مطلب ہے ”نصیحت کا بیٹا“)،


اُن ہی دِنوں ہیرودیسؔ بادشاہ نے جماعت کے، کچھ افراد کو گِرفتار کر لیا تاکہ اُنہیں اَذیّت پہُنچائے۔


اَپنی اُس نِعمت سے غافل نہ رہنا جو تُجھے نبُوّت کے ذریعہ اُس وقت مِلی تھی جَب بُزرگوں کی جماعت نے تُجھ پر ہاتھ رکھے تھے۔


مُجھ بُزرگ کی جانِب سے، میرے عزیز گیُسؔ کے نام خط جِس سے میں نہایت سچّی مَحَبّت رکھتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات