Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-تیمتھیس 2:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اگر ہم بےوفا نکلے، تو بھی وہ وفادار رہے گا، کیونکہ وہ خُود اَپنا اِنکار نہیں کر سَکتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اگر ہم بے وفا ہو جائیں گے تَو بھی وہ وفادار رہے گا کیونکہ وہ آپ اپنا اِنکار نہیں کر سکتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 अगर हम बेवफ़ा निकलें तो भी वह वफ़ादार रहेगा। क्योंकि वह अपना इनकार नहीं कर सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اگر ہم بےوفا نکلیں توبھی وہ وفادار رہے گا۔ کیونکہ وہ اپنا انکار نہیں کر سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-تیمتھیس 2:13
11 حوالہ جات  

خُدا اِنسان نہیں کہ جھُوٹ بولیں، اَور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اَپنا اِرادہ بدلے۔ کیا جو کچھ وہ کہتے ہیں اُس پر عَمل نہیں کرتے؟ اَورجو وعدہ کرتے ہیں اُسے پُورا نہیں کرتے؟


بعض بےوفا نکلے تو کیا ہُوا؟ کیا اُن کی بےوفائی خُدا کی وفاداری کو باطِل کر سکتی ہے؟ ہرگز نہیں،


جو اَبدی زندگی کی اُمّید پر قائِم ہے جِس کا وعدہ خُود خُدا نے شروع زمانہ سے پیشتر ہی کر دیا تھا، جو کبھی جھُوٹ نہیں بولتا۔


لیکن خُداوؔند وفادار ہے۔ وہ تُمہیں مضبُوط کرےگا اَور شیطانی حملوں سے محفوظ رکھےگا۔


تمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ اَور وہ اَیسا ہی کرےگا۔


خُدا قابلِ اِعتماد ہے، جِس نے تُمہیں اَپنے بیٹے، ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی رِفاقت کے لیٔے بُلایا ہے۔


چنانچہ خُدا کا وعدہ اَور خُدا کی قَسم یہ دو اَیسی چیزیں ہیں جو لاتبدیل ہیں اَور اِن کے بارے میں خُدا کبھی جھُوٹ نہیں بولےگا، اِس لیٔے ہم جو دَوڑکر اُس کی پناہ میں آئے ہیں، بڑے حوصلہ سے اُس اُمّید کو مضبُوطی سے تھامے رکھ سکتے ہیں جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔


آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔


اِس کا یہ مطلب نہیں کہ خُدا کا وعدہ باطِل ہو گیا کیونکہ جتنے اِسرائیلؔ کی نَسل سے ہیں وہ سَب کے سَب اِسرائیلی نہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں، جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔


چنانچہ جان لو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی حقیقی خُدا ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں، اَورجو اُن سے مَحَبّت رکھتے اَور اُن کے اَحکام کو مانتے ہیں، اُن پر ہزار پُشتوں تک اَپنے عہد اَور بے پناہ مَحَبّت کو قائِم رکھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات