Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-تیمتھیس 1:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور تمہارے آنسُوؤں کو یاد کرکے، میں تُم سے مِلنے کا آرزُومند ہُوں تاکہ تُم سے مِل کر خُوشی سے بھر جاؤں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور تیرے آنسُوؤں کو یاد کر کے رات دِن تیری مُلاقات کا مُشتاق رہتا ہُوں تاکہ خُوشی سے بھر جاؤں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मुझे आपके आँसू याद आते हैं, और मैं आपसे मिलने का आरज़ूमंद हूँ ताकि ख़ुशी से भर जाऊँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مجھے آپ کے آنسو یاد آتے ہیں، اور مَیں آپ سے ملنے کا آرزومند ہوں تاکہ خوشی سے بھر جاؤں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-تیمتھیس 1:4
19 حوالہ جات  

میرے پاس جلد پہُنچنے کی کوشش کر۔


سردی کے موسم سے پہلے میرے پاس پہُنچنے کی کوشش کر۔ یُوبُولُسؔ، پُودینُسؔ، لینُسؔ، کلَودیہؔ اَور سَب مُومِن بھایٔی بہن تُجھے سلام کہتے ہیں۔


اَے بھائیوں اَور بہنوں! جَب ہم تھوڑے عرصہ کے لیٔے تُم سے جُدا ہویٔے تھے نہ کہ دِل سے (جِسمانی نہ کہ رُوحانی طور پر) تو تُم سے دوبارہ مِلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔


خُدا گواہ ہے کہ میرے دِل میں تمہارے لیٔے المسیح یِسوعؔ کی سِی مَحَبّت ہے اَور مَیں تمہارا کِس قدر مُشتاق ہُوں۔


’اَور وہ اُن کی آنکھوں کے سارے آنسُو پونچھ دے گا۔ پھر وہاں نہ موت باقی رہے گی‘ نہ ماتم نہ آہ و نالہ، نہ کویٔی درد باقی رہے گا کیونکہ جو پہلی چیزیں تھیں مِٹ جایٔیں گی۔“


کیونکہ وہ برّہ جو تختِ الٰہی کے درمیان ہے، اُن کی گلّہ بانی کرےگا؛ ’اَور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا۔‘ ’اَور خُدا اُن کی آنکھوں سے سَب آنسُو پونچھ ڈالے گا۔‘ “


اَور یہ خط ہم اِس لیٔے لِکھ رہے ہیں کہ ہماری خُوشی پُوری ہو جائے۔


وہ تُم سَب کا مُشتاق ہے اَور بے قرار بھی ہے کیونکہ تُم نے اُس کی بیماری کا حال سُنا تھا۔


کیونکہ مَیں تُم سے مِلنے کا مُشتاق ہُوں تاکہ تُمہیں کویٔی اَیسی رُوحانی نِعمت دے سکوں جو تمہارے ایمان کی مضبُوطی کا باعث ہو۔


لہٰذا خبردار رہو! یاد رکھو کہ میں تین بَرس تک رات دِن آنسُو بہا بہا کر ہر ایک کو اِن خطروں سے آگاہ کرتا رہا ہُوں۔


میں بڑی فروتنی کے ساتھ آنسُو بہا بہا کر خُداوؔند کی خدمت کرتا رہا جَب کہ مُجھے یہُودیوں کی بڑی بڑی سازشوں کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا۔


تُم نے میرا نام لے کر اَب تک کُچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤگے، اَور تمہاری خُوشی پُوری ہو جائے گی۔


یہی حال تمہارا ہے: اَب تُم غمگین ہو، مگر میں تُم سے پھر ملوں گا اَور تَب تُم خُوشی مناؤگے، اَور تُم سے تمہاری خُوشی کویٔی بھی چھین نہ سکےگا۔


تَب جَوان خواتین رقص کریں گی اَور شادمان ہوں گی، اَور جَوان اَور ضعیف دونوں ایک ساتھ خُوشی منائیں گے۔ کیونکہ مَیں اُن کے ماتم کو خُوشی میں تبدیل کر دُوں گا؛ اَور اُنہیں غم کی بجائے سکون اَور شادمانی بخشوں گا۔


اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں کہ اُنہیں راکھ کے بجائے اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا، ماتم کی بجائے خُوشی کا روغن، اَور اُداسی کی بجائے سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔ وہ راستبازی کے بلُوط، اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔


جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے نغموں کے ساتھ کاٹیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات