Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-تھسلنیکیوں 3:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَے بھائیو اَور بہنوں! ہم اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام میں تُمہیں حُکم دیتے ہیں کہ ہر اُس مُومِن سے دُور رہو جو کام سے جی چُراتا ہے، اَور اُس تعلیم کے مُطابق نہیں چلتا جو ہم نے دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اَے بھائِیو! ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے نام سے تُمہیں حُکم دیتے ہیں کہ ہر ایک اَیسے بھائی سے کنارہ کرو جو بے قاعِدہ چَلتا ہے اور اُس روایت پر عمل نہیں کرتا جو اُس کو ہماری طرف سے پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 भाइयो, अपने ख़ुदावंद ईसा मसीह के नाम में हम आपको हुक्म देते हैं कि हर उस भाई से किनारा करें जो बेक़ायदा चलता और जो हमसे पाई हुई रिवायत के मुताबिक़ ज़िंदगी नहीं गुज़ारता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بھائیو، اپنے خداوند عیسیٰ مسیح کے نام میں ہم آپ کو حکم دیتے ہیں کہ ہر اُس بھائی سے کنارہ کریں جو بےقاعدہ چلتا اور جو ہم سے پائی ہوئی روایت کے مطابق زندگی نہیں گزارتا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-تھسلنیکیوں 3:6
24 حوالہ جات  

تُم آپ جانتے ہو کہ تُمہیں کِس طرح ہماری مانِند چلنا چاہئے۔ کیونکہ جَب ہم تمہارے ساتھ تھے تو کاہل نہیں تھے،


پس اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ جو لوگ اُس تعلیم کی راہ میں جو تُم نے پائی ہے روڑے اَٹکاتے اَور لوگوں میں پھوٹ ڈالتے ہیں، اُن سے ہوشیار رہو اَور اُن سے دُور ہی رہو۔


اَور اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ کاہل اَور بے قاعدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ، بُزدل کو ہِمّت دو اَور کمزوروں کی مدد کرو اَور سَب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔


چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں، اُس سچّائی پر ثابت قدم رہو جو روایتی تعلیمات تُم نے ہم سے زبانی یا ہمارے خط کے ذریعہ حاصل کی ہیں۔


غرض، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُم سے درخواست کرتے ہیں اَور خُداوؔند یِسوعؔ میں تمہاری حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں کہ جِس طرح تُم نے ہم سے خُدا کو خُوش کرنے کی لیٔے مُناسب چال چلنا سیکھا ہے، اَور تُم وَیسی ہی زندگی گزار بھی رہے ہو۔ اَور اَب اُسی طرح اَور ترقّی کرتے جاؤ۔


اَورجو کچھ تُم کہتے یا کرتے ہو وہ سَب خُداوؔند یِسوعؔ کے نام سے کرو، اَور خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔


وہ بظاہر خُداپرست زندگی تو گُزاریں گے لیکن حقیقی خُداپرست زندگی کی قُوّت کا اِنکار کریں گے۔ اَیسے اِنسانوں سے کنارہ کرنا۔


اَور جَیسا ہم پہلے ہی تُمہیں حُکم دے چُکے ہیں، ہر شخص خاموشی سے اَپنے کام میں لگا رہے اَور اَپنے ہاتھوں سے محنت کرے،


میں تمہاری تعریف کرتا ہُوں کہ تُم نے میری ساری روایتی باتیں یاد رکھی ہیں اَور میری اُس تعلیم پرجو مَیں نے تُمہیں دی، عَمل کرتے ہو۔


اِس لیٔے مَیں خُداوؔند کے نام کا واسطہ دے کر تُم سے کہتا ہُوں کہ آئندہ کو غَیریہُودیوں کی مانِند جو اَپنے بےہوُدہ گواہی کے خیالات کے مُطابق چلتے ہیں، زندگی نہ گزارنا۔


جَب تُم ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے جمع ہو تو، المسیح کی قُدرت کے ساتھ رُوح میں مُجھے بھی اَپنے درمیان مَوجُود سمجھو۔


اَور اگر وہ اُن کی بھی نہ سُنے تو، مسیحی جماعت کو خبر کرو؛ اَور اگر وہ مسیحی جماعت کی بھی نہ سُنے تو اُسے محصُول لینے والے اَور غَیریہُودی کے برابر جانو۔


مَیں خُداتعالیٰ اَور المسیح یِسوعؔ کی حُضُوری میں، جو زندوں اَور مُردوں کی عدالت کرےگا اَور حُضُور کی دُوسری آمد اَور اُن کی بادشاہی ظاہر ہونے کی یاد دِلا کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں:


اَور جِن سے اُن لوگوں میں تنازعہ پیدا ہوتاہے جِس سے اُن کی عقل بگڑ گئی ہے، اَور وہ حق سے محروم ہو گیٔے ہیں اَور خُدا پرستی کو مالی نفع کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔


جسے تُم مُعاف کرتے ہو اُسے میں بھی مُعاف کرتا ہُوں۔ اگر مَیں نے مُعاف کیا تو المسیح کو حاضِر جان کر تمہاری خاطِر کیا،


مَیں خُداتعالیٰ اَور المسیح یِسوعؔ کو اَور برگُزیدہ فرشتوں کو گواہ مان کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں کہ اِن ہدایات پر بغیر تعصُّب اَور طرفداری کیٔے عَمل کرنا۔


مَیں نے اَپنے خط میں تُمہیں یہ لِکھّا تھا کہ حرام کار سے میل جول نہ رکھنا۔


اگر کویٔی تمہارے پاس آئے مگر یہ تعلیم نہ دے تو اُسے گھر میں داخل مت ہونے دینا اَور نہ ہی اُسے سلام کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات