Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-تھسلنیکیوں 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 وہ ہر نام نہاد خُدا یا عبادت کے لائق کسی بھی چیز کی جو خُدا یا معبُود کہلاتی ہے اُس کی مُخالفت کرےگا، وہ خُود کو اِن سَب سے بڑا معبُود ٹھہرائے گا اَور یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بیٹھ کر اَپنے خُدا ہونے کا اعلان کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 جو مُخالفت کرتا ہے اور ہر ایک سے جو خُدا یا معبُود کہلاتا ہے اپنے آپ کو بڑا ٹھہراتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بَیٹھ کر اپنے آپ کو خُدا ظاہِر کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह हर एक की मुख़ालफ़त करेगा जो ख़ुदा और माबूद कहलाता है और अपने आपको उन सबसे बड़ा ठहराएगा। हाँ, वह अल्लाह के घर में बैठकर एलान करेगा, “मैं अल्लाह हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ ہر ایک کی مخالفت کرے گا جو خدا اور معبود کہلاتا ہے اور اپنے آپ کو اُن سب سے بڑا ٹھہرائے گا۔ ہاں، وہ اللہ کے گھر میں بیٹھ کر اعلان کرے گا، ”مَیں اللہ ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-تھسلنیکیوں 2:4
13 حوالہ جات  

وہ خُداتعالیٰ کے خِلاف باتیں کرےگا اَور اُس کے مُقدّسوں پر ظُلم ڈھائے گا اَور مُقرّرہ اوقات اَور شَریعت کو بدلنے کی کوشش کرےگا۔ مُقدّسین ساڑھے تین سال تک یعنی ایک سال، دو سال اَور چھ ماہ کے لئے اُس کے حوالہ کر دیئے جایٔیں گے۔


”اَے آدمؔ زاد، صُورؔ کے حُکمران سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَپنے دِل کے غُرور میں تُو کہتاہے، ”میں خُدا ہُوں؛ اَور سمُندر کے درمیان میں خُدا کے تخت پر بیٹھا ہُوں۔“ حالانکہ تُو سوچتا ہے کہ تُو خُدا کی طرح عقلمند ہے، پھر بھی تُو اِنسان ہی ہے، خُدا نہیں۔


اگرچہ آسمان میں اَور زمین پر اَور بہت سے ”خُدا“ اَور ”خُداوؔند“ مانے جاتے ہیں،


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’چونکہ تُو سوچتا ہے کہ تُو عقلمند ہے، گویا بالکُل خُدا کی مانند عقلمند،


وہ اَپنے شاہی خیمے سمُندروں اَور خُوبصورت مُقدّس پہاڑ کے درمیان کھڑے کرےگا۔ لیکن اُس کا خاتِمہ ہو جائے گا اَور کویٔی اُس کا مددگار نہ ہوگا۔“


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


”میں ابھی اُن سینگوں کے متعلّق سوچ ہی رہاتھا تبھی مَیں نے دیکھا کہ اُن سینگوں کے درمیان ایک اَور چھوٹا سینگ تھا اَور اِس سینگ کے نکلنے سے اَور اُس کے بَل سے وہاں پہلے کے تین سینگ اَپنے جڑ سے اُکھاڑ دئیے گیٔے۔ پھر مَیں نے دیکھا کہ اِس سینگ میں اِنسانوں کی مانند آنکھیں تھیں اَور ایک مُنہ بھی تھا جو تکبُّر کی باتیں کر رہاتھا۔


تَب کیا تُو اَپنے قاتلوں کے رُوبرو، یہ کہے گا، ”میں خُدا ہُوں؟“ تُو اَپنے قاتلوں کے ہاتھوں میں محض اِنسان ہی رہے گا، خُدا نہیں۔


لیکن اہلِ مِصر تو اِنسان ہیں، خُدا نہیں؛ اَور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں، رُوح نہیں۔ جَب یَاہوِہ اَپنا ہاتھ بڑھائیں گے، تو حمایتی ٹھوکر کھائے گا، اَور جِس کی حمایت کی گئی وہ گِر جائے گا؛ دونوں اِکٹھّے ہلاک ہوں گے۔


کیونکہ جَب مَیں تمہارے شہر میں گھُوم پھر رہاتھا تو میری نظر تمہاری عبادت کی چیزوں پر پڑی، اَور میری نظر قُربان گاہ پر بھی پڑی۔ جِس پر یہ لِکھّا ہُواہے: ایک نامعلوم خُدا کے لیٔے۔ پس تُم جسے بغیر جانتے پُوجتے ہو، میں تُمہیں اُسی کی خبر دیتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات