Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-تھسلنیکیوں 2:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اِس سبب سے خُدا اُن پر گمراہی کا اَیسا اثر ڈالے گا کہ وہ جھُوٹ کو سچ تسلیم کرنے لگیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اِسی سبب سے خُدا اُن کے پاس گُمراہ کرنے والی تاثِیر بھیجے گا تاکہ وہ جُھوٹ کو سچ جانیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 इस वजह से अल्लाह उन्हें बुरी तरह से फ़रेब में फँसने देता है ताकि वह इस झूट पर ईमान लाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اِس وجہ سے اللہ اُنہیں بُری طرح سے فریب میں پھنسنے دیتا ہے تاکہ وہ اِس جھوٹ پر ایمان لائیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-تھسلنیکیوں 2:11
21 حوالہ جات  

چونکہ اُنہُوں نے خُدا کی پہچان پر قائِم رہنا مُناسب نہ سمجھا اِس لیٔے اُس نے اُنہیں ناپسندیدہ خَیالوں اَور نامُناسب حرکات کا شِکار ہونے دیا۔


اَور بہت سے جھُوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اَور بہت سے لوگوں کو گُمراہ کر دیں گے۔


پاک رُوح صَاف طور پر فرماتا ہے کہ آنے والے دِنوں میں بعض لوگ مسیحی ایمان سے مُنہ موڑکر گُمراہ کرنے والی رُوحوں اَور شَیاطِین کی تعلیمات کی طرف مُتوجّہ ہونے لگیں گے۔


تیرے خِلاف باطِل رُویتیں پانے، اَور تیرے حق میں جھُوٹی پیشن گوئیاں کرنے کے باوُجُود، وہ اُن بدکاروں کی گردنوں پر پڑےگی، جنہیں قتل کیا جاناہے، اُن کے قتل کا دِن آ گیا ہے، اَور اُن کی سزا کا وقت اَپنی اِنتہا کو پہُنچ چُکاہے۔


چنانچہ ہم جو کچھ بھی عرض کرتے ہیں اُس میں نہ تو کوئی غلطی یا ناپاک مقصد ہے اَور نہ ہی ہم تُمہیں فریب دینے کی کوشش میں ہیں۔


کیونکہ بہت سے میرے نام سے آئیں گے اَور دعویٰ کریں گے، ’میں ہی المسیح ہُوں،‘ اَور یہ کہہ کر بہت سے لوگوں کو گُمراہ کر دیں گے۔


لعنت کرنا اُسے بہت پسند تھا، کاش کہ وہ خُود لعنت کا شِکار ہو؛ برکت دینے میں وہ کویٔی خُوشی محسُوس نہ کرتا تھا۔ کاش کہ وہ خُود بھی برکت سے دُور رہے۔


” ’اگر کسی نبی نے دھوکا کھا کر نبُوّت کی ہو تُو یہ جانو کہ میں یَاہوِہ نے اُس نبی کو دھوکا کھانے دیا ہے اَور مَیں اَپنا ہاتھ اُس کے خِلاف بڑھا کر اُسے اَپنے اِسرائیلی لوگوں میں سے نابود کروں گا۔


اِس لیٔے مَیں بھی اُن کے لیٔے سخت علاج تجویز کروں گا اَور اُن پر اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بےحد ڈرتے ہیں۔ کیونکہ جَب مَیں نے پُکارا تو کسی نے جَواب نہ دیا، جَب مَیں بولا تو کسی نے نہ سُنا۔ اُنہُوں نے میری نگاہ میں بدی کی اَور اَیسے کام مُنتخب کرے جو مُجھے گوارا نہ تھے۔“


کیونکہ وہ تُم سے جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، تاکہ تُمہیں تمہارے مُلک سے دُور کر دیں اَور مَیں تُمہیں جَلاوطن کر دُوں اَور تُم نِیست و نابود ہو جاؤ۔


وہ راکھ کھاتا ہے۔ اُس کا فریب خواہ دِل اُسے گُمراہ کر دیتاہے؛ وہ اَپنے کو بچا نہیں سَکتا، نہ یہ کہہ سَکتا ہے، ”کیا یہ جو میرے داہنے ہاتھ میں ہے، بطالت نہیں؟“


تَب مَیں نے کہا، ”افسوس، یَاہوِہ قادر، آپ نے تو یقیناً اِس قوم کو اَور یروشلیمؔ کو یہ کہہ کر دغا دی، ’تُم سلامت رہوگے،‘ جَب کہ تلوار ہماری گردن پر ہے۔“


اَور وہ اَپنے کانوں کو حق کی طرف سے پھیر کر جھُوٹے قصّے کہانیوں کی طرف مُتوجّہ ہوں گے۔


جَب یُوسیفؔ کے آقا نے اَپنی بیوی کو یہ کہتے ہویٔے سُنا، ”آپ کے غُلام نے میرے ساتھ اَیسا سلُوک کیا،“ تو وہ غُصّہ سے آگ بگُولہ ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات