چنانچہ شُلومونؔ نے اِس موقع پر عید منائی اَور اِس میں تمام بنی اِسرائیل اَور ایک بہت بڑی جماعت شامل ہوئی۔ یہ ایک بہت بڑا اِجتماع تھا جِس میں لیبو حماتؔ سے لے کر وادی مِصر تک کے تمام لوگ تشریف لایٔے تھے۔ اُنہُوں نے یہ عید یَاہوِہ ہمارے خُدا کے حُضُور سات دِن تک اَور مزید سات دِن تک یعنی کُل چودہ دِن تک منائی۔
