Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 8:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور داؤُد نے کُل اِسرائیلؔ پر سلطنت کی اور داؤُد اپنی سب رعیّت کے ساتھ عدل و اِنصاف کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 जितनी देर दाऊद पूरे इसराईल पर हुकूमत करता रहा उतनी देर तक उसने ध्यान दिया कि क़ौम के हर एक शख़्स को इनसाफ़ मिल जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 جتنی دیر داؤد پورے اسرائیل پر حکومت کرتا رہا اُتنی دیر تک اُس نے دھیان دیا کہ قوم کے ہر ایک شخص کو انصاف مل جائے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 8:15
24 حوالہ جات  

بدی سے نفرت رکھو اَور نیکی سے مَحَبّت؛ عدالت میں اِنصاف قائِم کرو۔ شاید یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا بنی یُوسیفؔ کے بقیّہ پر رحم کرے۔


راستبازی اَور اِنصاف آپ کے تخت کی بُنیاد ہیں؛ شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری آپ کے آگے آگے چلتی ہیں۔


وہ راستی سے آپ کے لوگوں کی، اَور اِنصاف سے آپ کے مُصیبت زدہ لوگوں کی عدالت کرےگا۔


بَلکہ اِنصاف کو دریا کی مانند، اَور صداقت کو کبھی نہ سوکھنے والے چشمے کی مانند جاری رکھو!


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


آپ کا فرمان ہے: ”میں وقتِ مُعیّن پر؛ راستی سے اِنصاف کرتا ہُوں۔


داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔


اُنہُوں نے حِبرونؔ میں یہُوداہؔ پر سات سال چھ مہینے اَور یروشلیمؔ میں تمام اِسرائیل اَور یہُوداہؔ پر تینتیس سال حُکمرانی کی۔


پھر ابنیرؔ نے اَپنی طرف سے داویؔد کو یہ کہنے کے لیٔے قاصِد بھیجے کہ، ”یہ مُلک کس کا ہے؟ میرے ساتھ عہد کر لے اَور مَیں تمام اِسرائیل کو تمہاری طرف مائل کرنے کے لیٔے تمہاری مدد کروں گا۔“


اُنہُوں نے ایمان ہی سے سلطنتوں کو مغلُوب کیا، راستبازی کے کام کیٔے، وعدہ کی ہُوئی چیزوں کو حاصل کیا، شیروں کے مُنہ بند کیٔے،


اَور اُس نے سارے اِدُوم میں فَوجی چوکیاں قائِم کیں اَور تمام اِدُومی داویؔد کے مطیع ہو گئے اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جہاں کہیں وہ گیا فتح بخشی۔


اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ فَوج کا سپہ سالار تھا اَور یہوشافاطؔ بِن احِیلودؔ مورّخ تھا؛


آپ کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے آپ سے خُوش ہوکر آپ کو بنی اِسرائیل کے تخت پر بِٹھایا ہے۔ چونکہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے اَزلی مَحَبّت رکھّی ہے، اِس لیٔے اُنہُوں نے عدل اَور راستی قائِم رکھنے کے لیٔے آپ کو بادشاہ مُقرّر کیا ہے۔“


مَیں نے وُہی کیا جو راست اَور بجا ہے؛ مُجھے سِتم ڈھانے والوں کے ہاتھ میں نہ چھوڑیں۔


اَور جَب شاؤل نے اِسرائیل پر بادشاہی کرنے کی ذمّہ داری قبُول کرلی تو وہ چاروں طرف اَپنے دُشمنوں، مُوآب، بنی عمُّون، اِدُوم، شاہ ضوباہؔ اَور فلسطینیوں سے لڑے۔ اُس نے جدھر کا رُخ کیا اُسے فتح نصیب ہُوئی۔


تو اَبشالومؔ اُسے کہتا کہ، ”دیکھ تیرا دعویٰ تو صحیح ہے مگر اُسے سُننے کے لیٔے وہاں بادشاہ کا کویٔی نُمائندہ مَوجُود نہیں ہے۔“


اَور یُوآبؔ اِسرائیل کے تمام فَوج کا سالار تھا اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں پر مامُور تھا۔


شُلومونؔ بادشاہ نے پُورے مُلک اِسرائیل پر حُکمرانی کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات