Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 8:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 داویؔد بادشاہ نے اُنہیں یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا جَیسا کہ اُس نے ساری مغلُوب قوموں کے سونے چاندی کو کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور داؤُد بادشاہ نے اُن کو خُداوند کے لِئے مخصُوص کِیا۔ اَیسے ہی اُس نے اُن سب قَوموں کے سونے چاندی کو مخصُوص کِیا جِن کو اُس نے مغلُوب کِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 दाऊद ने यह चीज़ें रब के लिए मख़सूस कर दीं। जहाँ भी वह दूसरी क़ौमों पर ग़ालिब आया वहाँ की सोना-चाँदी उसने रब के लिए मख़सूस कर दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 داؤد نے یہ چیزیں رب کے لئے مخصوص کر دیں۔ جہاں بھی وہ دوسری قوموں پر غالب آیا وہاں کی سونا چاندی اُس نے رب کے لئے مخصوص کر دی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 8:11
8 حوالہ جات  

اَور اِس طرح یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کا سارا کام، جو بادشاہ شُلومونؔ نے شروع کیا تھا، ختم ہو گیا۔ تَب شُلومونؔ نے اَپنے باپ داویؔد کی مخصُوص کی ہُوئی نذریں یعنی چاندی اَور سونا اَور سارے برتن کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانے میں رکھوا دیا۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، اُٹھ اَور کُچل، کیونکہ مَیں تُجھے لوہے کے سینگ، اَور کانسے کے کھُر دُوں گا، اَور تُو بہت سِی قوموں کے ٹکڑے کر ڈالے گی۔ اَور اُن کے ناجائز آمدنی کے ذخیروں کو خُدا کی نذر کرےگی، اَور اُن کے مال کو زمین کے مالک، یَاہوِہ خُدا کے حُضُور میں لایٔے گی۔


اَور جہاں تک مُجھ سے بَن پڑا مَیں نے اَپنے خُدا کے بیت المُقدّس کے لیٔے سونے کی چیزوں کے لیٔے سونا اَور چاندی کی چیزوں کے لیٔے چاندی، کانسے کی چیزوں کے لیٔے کانسا، لوہے کی چیزوں کے لیٔے لوہا، لکڑی کی چیزوں کے لیٔے لکڑیاں بھی کثیر تعداد میں جمع کرلی ہیں۔ مَیں نے اِن کے علاوہ عقِیق پتّھر اَور باقی بیش قیمتی پتّھر اَور پچّی کاری کے لیٔے رنگ برنگے کے سنگِ سُلیمانی اَور ہر قِسم کے بیش قیمت فیروزہ اَور سنگِ مرمر بکثرت فراہم کیا ہے۔


جنہیں داویؔد بادشاہ نے یَاہوِہ کو نذر کر دیا جَیسا کہ اُنہُوں نے دیگر اَقوام یعنی اِدُوم، مُوآب، بنی عمُّون، فلسطینیوں اَور عمالیقؔ سے حاصل کَردہ چاندی اَور سونا یَاہوِہ کو نذر کیا تھا۔


تو اُس نے اَپنے بیٹے یُورامؔ کو داویؔد بادشاہ کے پاس بھیجا تاکہ وہ داویؔد بادشاہ کو ہددعزرؔ پر فتح پا لینے کے لیٔے سلام کہے اَور اُسے مُبارکباد دے کیونکہ ہددعزرؔ تُوعیؔ کے ساتھ لڑتا رہتا تھا۔ اَور یورامؔ چاندی، سونے اَور کانسے کے ظروف اَپنے ساتھ لایا۔


اِس طرح یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کا سارا کام، جو شُلومونؔ نے شروع کیا تھا وہ مُکمّل ہو گیا۔ تَب وہ اَپنے باپ داویؔد کی مخصُوص اَشیا یعنی چاندی اَور سونا اَور تمام سازوسامان کو اَندر لے آئے اَور اُنہیں خُدا کے بیت المُقدّس کے خزانوں میں جمع کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات