Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 8:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تو اُس نے اَپنے بیٹے یُورامؔ کو داویؔد بادشاہ کے پاس بھیجا تاکہ وہ داویؔد بادشاہ کو ہددعزرؔ پر فتح پا لینے کے لیٔے سلام کہے اَور اُسے مُبارکباد دے کیونکہ ہددعزرؔ تُوعیؔ کے ساتھ لڑتا رہتا تھا۔ اَور یورامؔ چاندی، سونے اَور کانسے کے ظروف اَپنے ساتھ لایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تو تُوغی نے اپنے بیٹے یُورام کو داؤُد بادشاہ کے پاس بھیجا کہ اُسے سلام کہے اور مُبارک باد دے اِس لِئے کہ اُس نے ہدد عزر سے جنگ کر کے اُسے مار لِیا کیونکہ ہدد عزر تُوغی سے لڑا کرتا تھا اور یُورام چاندی اور سونے اور پِیتل کے ظرُوف اپنے ساتھ لایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तो उसने अपने बेटे यूराम को दाऊद के पास भेजा ताकि उसे सलाम कहे। यूराम ने दाऊद को हददअज़र पर फ़तह के लिए मुबारकबाद दी, क्योंकि हददअज़र तूई का दुश्मन था, और उनके दरमियान जंग रही थी। यूराम ने दाऊद को सोने, चाँदी और पीतल के तोह्फ़े भी पेश किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 تو اُس نے اپنے بیٹے یورام کو داؤد کے پاس بھیجا تاکہ اُسے سلام کہے۔ یورام نے داؤد کو ہدد عزر پر فتح کے لئے مبارک باد دی، کیونکہ ہدد عزر تُوعی کا دشمن تھا، اور اُن کے درمیان جنگ رہی تھی۔ یورام نے داؤد کو سونے، چاندی اور پیتل کے تحفے بھی پیش کئے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 8:10
9 حوالہ جات  

آس پاس سے گزرنے والے یہ نہیں کہہ پاتے، ”تُم پر یَاہوِہ کی برکت ہو؛ ہم تُمہیں یَاہوِہ کے نام سے برکت دیتے ہیں۔“


تَب توعُوؔ نے اَپنے بیٹے ہَدورامؔ کو داویؔد بادشاہ کے پاس بھیجا تاکہ اُنہیں سلام کرے اَور مُبارکباد دے کیونکہ داویؔد نے جنگ کرکے ہددعزرؔ کو مارا تھا کیونکہ ہددعزرؔ توعُوؔ سے جنگ کیا کرتا تھا، اَور ہَدورامؔ سونے، چاندی اَور کانسے کی ہر قِسم کی اَشیا اَپنے ساتھ نذرانہ کے طور پر لایاتھا۔


جَب وہ اُن سوختنی نذروں کو گزران چُکے تو شموایلؔ آ پہُنچے اَور شاؤل آداب بجا لانے کے لیٔے اُن کے اِستِقبال کو نکلے۔


اُس وقت شاہِ بابیل مرُودکؔ بلادانؔ بِن بلادانؔ نے حِزقیاہؔ کے پاس خُطوط اَور تحفے بھیجے کیونکہ اُس نے اُس کی بیماری اَور شفا یابی کا حال سُنا تھا۔


نیز شاہی مُلازمین ہمارے آقا داویؔد بادشاہ کو یہ کہتے ہُوئے مُبارکباد دینے آئے ہیں، ’تمہارا خُدا شُلومونؔ کو آپ سے زِیادہ شہرت عطا فرمائے اَور اُس کے تخت کو آپ کے تخت سے زِیادہ اُونچا کرے!‘ یہ سُن کر بادشاہ نے اَپنے بِستر پر ہی سَجدہ کیا۔


یُوسیفؔ نے اُن کی خیریت دریافت کی اَور کہا، ”تمہارے ضعیف باپ جِن کا تُم نے ذِکر کیا تھا کیسے ہیں؟ کیا وہ اَب تک زندہ ہیں؟“


جَب حماتؔ کے بادشاہ تُوعیؔ نے سُنا کہ داویؔد نے ہددعزرؔ کے تمام فَوج کو شِکست دے دی۔


داویؔد بادشاہ نے اُنہیں یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا جَیسا کہ اُس نے ساری مغلُوب قوموں کے سونے چاندی کو کیا تھا۔


بہت سے لوگ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے لیٔے عطیات اَور حِزقیاہؔ شاہِ یہُودیؔہ کے لیٔے قیمتی تحائف لایٔے اَور تَب سے تمام قوموں میں اُس کا بڑا اِحترام ہونے لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات