Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 8:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 کچھ عرصہ بعد داویؔد نے فلسطینیوں کو شِکست دی اَور اُنہیں مغلُوب کیا اَور خاص شہر میتھیگ امّہؔ کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھین لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اِس کے بعد داؤُد نے فِلستِیوں کو مارا اور اُن کو مغلُوب کِیا اور داؤُد نے دارُالحُکُومت کی عِنان فِلستِیوں کے ہاتھ سے چِھین لی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर ऐसा वक़्त आया कि दाऊद ने फ़िलिस्तियों को शिकस्त देकर उन्हें अपने ताबे कर लिया और हुकूमत की बागडोर उनके हाथों से छीन ली।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر ایسا وقت آیا کہ داؤد نے فلستیوں کو شکست دے کر اُنہیں اپنے تابع کر لیا اور حکومت کی باگ ڈور اُن کے ہاتھوں سے چھین لی۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 8:1
14 حوالہ جات  

جہاں کہیں تُم گئے مَیں تمہارے ساتھ رہا اَور مَیں نے تمہارے سارے دُشمنوں کو تمہارے سامنے سے فنا کر دیا۔ اَب مَیں تمہارے نام کو رُوئے زمین کے عظیم آدمیوں کے بڑے ناموں کی مانند عظمت بخشوں گا۔


لیکن یُوآبؔ اَور ابیشائی نے ابنیرؔ کا تعاقب کیا اَور جَب سُورج غروب ہو رہاتھا تو وہ کوہِ امّہؔ کے پاس پہُنچے جو گیاحؔ کے قریب گِبعونؔ کی بنجر زمین کی راہ پر ہے۔


اُنہُوں نے ایمان ہی سے سلطنتوں کو مغلُوب کیا، راستبازی کے کام کیٔے، وعدہ کی ہُوئی چیزوں کو حاصل کیا، شیروں کے مُنہ بند کیٔے،


آگ کے بھڑکتے شُعلوں کو بُجھا دیا، شمشیر کی دھار سے بچ نکلے، کمزوری میں اُنہیں قُوّت حاصل ہویٔی، جنگ میں طاقتور ثابت ہویٔے، دُشمنوں کی فَوجوں کو شِکست دی۔


اَور بنی اِسرائیل کے تمام قبیلوں میں سَب لوگ آپَس میں یہ بحث کرنے لگے کہ، ”جِس بادشاہ نے ہمیں ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑایا اَور ہمیں فلسطینیوں کے ہاتھ سے بچایا اَب وُہی اَبشالومؔ کے سامنے سے مُلک چھوڑکر بھاگ گیا ہے۔


”آپ نے مُجھے لوگوں کی یلغار سے بھی چھُڑا لیا؛ آپ نے مُجھے قوموں کا سردار بنانے کے لیٔے محفوظ رکھا۔ اَور جِن لوگوں سے میں واقف بھی نہ تھا وہ میری خدمت کرنے لگے،


آپ نے مُجھے لوگوں کی یلغار سے بھی چھُڑا لیا؛ اَور مُجھے قوموں کا سردار بنا دیا؛ اَور جِن لوگوں سے میں واقف بھی نہ تھا وہ میری خدمت کرنے لگے۔


مُوآب کا مُلک میرا مُنہ دھونے کا طشت ہے، اِدُوم کے مُلک پر میں جُوتا پھینکتا ہُوں؛ اَور فلسطین کے مُلک پر میں فاتحانہ نعرہ مارتا ہُوں۔“


لہٰذا فلسطینی مغلُوب ہو گئے اَور اُنہُوں نے اِسرائیلی علاقہ پر پھر حملہ نہ کیا۔ اَور شموایلؔ کے لئے زندگی بھر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ فلسطینیوں کے خِلاف رہا۔


جَب فلسطینیوں نے سُنا کہ داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا گیا ہے تو وہ سَب لشکر کے ساتھ اِکٹھّے ہوکر اُسے تلاش کرنے نکل پڑے لیکن داویؔد یہ خبر سُن کر قلعہ میں چلا گیا۔


لہٰذا داویؔد نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا تھا اَور وہ فلسطینیوں کو گِبعؔ سے لے کر گِزرؔ تک مارتا چلا گیا۔


آپ نے زمین کو لرزا دیا ہے اَور اُسے پھاڑ ڈالا ہے؛ اُس کے شگاف بھر دیں کیونکہ وہ تھرتھرا رہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات