Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 7:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ناتنؔ نے بادشاہ کو جَواب دیا، ”جو کچھ آپ کے جی میں ہے اُسے اَنجام دیں کیونکہ یَاہوِہ آپ کے ساتھ ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تب ناتن نے بادشاہ سے کہا جا جو کُچھ تیرے دِل میں ہے کر کیونکہ خُداوند تیرے ساتھ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 नातन ने बादशाह की हौसलाअफ़्ज़ाई की, “जो कुछ भी आप करना चाहते हैं वह करें। रब आपके साथ है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ناتن نے بادشاہ کی حوصلہ افزائی کی، ”جو کچھ بھی آپ کرنا چاہتے ہیں وہ کریں۔ رب آپ کے ساتھ ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 7:3
14 حوالہ جات  

داویؔد نے شُلومونؔ سے فرمایا: ”میری دِلی تمنّا تھی کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کے لیٔے ایک گھر تعمیر کروں؛


تَب داویؔد بادشاہ اَپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور فرمایا: ”اَے میرے بھائیوں اَور میرے لوگوں، میری سُنو! میرے دِل میں تھا کہ یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے لیٔے آرامگاہ اَور اَپنے خُدا کے قدموں کے لیٔے مسند بناؤں اَور مَیں نے اُس کی تعمیر کرنے کی تیّاری بھی کی تھی۔


تَب جُوں ہی وہ پہاڑ پر مَرد خُدا کے پاس پہُنچی تو اُس نے اُن کے پاؤں پکڑ لیٔے۔ جَب گیحازیؔ اُسے ہٹانے کے لیٔے آگے بڑھا، تَب مَرد خُدا نے اُس سے فرمایا، ”اِسے چھوڑ دو! کیونکہ وہ بہت غمگین ہے، مگر یَاہوِہ نے یہ بات مُجھ سے غیب ہی رکھی اَور مُجھ پر ظاہر نہیں کی۔“


لیکن یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”اُس کی ظاہری شکل و صورت اَور اُس کے دراز قد ہونے کا خیال نہ کر کیونکہ مَیں نے اُسے ردّ کر دیا ہے۔ اِس لیٔے کہ یَاہوِہ اُن باتوں کو اَیسے نہیں دیکھتے جَیسے اِنسان دیکھتا ہے۔ اِنسان ظاہری شکل و صورت کو دیکھتا ہے لیکن یَاہوِہ دِل کو دیکھتے ہیں۔“


لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔


یَاہوِہ میں مسرُور رہ اَور وہ تمہاری دِلی مُرادیں پُوری کریں گے۔


وہ آپ کی دِلی تمنّا پُوری کریں، اَور آپ کے سَب منصُوبوں میں تُمہیں کامیابی عطا فرمائے۔


جَب ایک دفعہ یہ نِشانات پُورے ہو جایٔیں تَب جو کچھ تُمہیں پیش آئے اُسے اَنجام دینا کیونکہ خُدا تمہارے ساتھ ہے۔


اُسی رات یَاہوِہ کا کلام ناتنؔ کو پہُنچا:


اُن کے سلاح بردار نے اُن سے کہا، ”جو کچھ تمہارے دِل میں ہے سو کرو۔ آگے بڑھو میں دِل و جان سے تمہارے ساتھ ہُوں۔“


لیکن صدُوقؔ کاہِنؔ، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ، ناتنؔ نبی، شِمعیؔ اَور ریعیؔ اَور داویؔد کے خاص مُحافظ دستہ نے ادُونیّاہؔ کا ساتھ نہیں دیا۔


اَور داویؔد بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے شروع سے لے کر آخِر تک کے اہم واقعات غیب بین شموایلؔ نبی کی تاریخ میں، ناتنؔ نبی کی تاریخ میں اَور غیب بین گادؔ کی تاریخ میں قلم بند ہیں۔


اَور اِس کے بعد حِزقیاہؔ نے داویؔد اَور بادشاہ کے غیب بین گادؔ اَور ناتنؔ نبی کے حُکم کے مُطابق لیویوں کو جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مامُور کیا اَور یہ یَاہوِہ کا حُکم تھا جو یَاہوِہ نے اَپنے نبیوں کی مَعرفت دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات