Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 7:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ”اَور اَب اَے یَاہوِہ خُدا اَپنے اُس وعدہ کو ہمیشہ تک قائِم رکھنا جو آپ نے اَپنے خادِم اَور اُس کے گھرانے کے متعلّق کیا ہے اَور جَیسا آپ نے کہا وَیسا ہی کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور اب تُو اَے خُداوند خُدا اُس بات کو جو تُو نے اپنے بندہ اور اُس کے گھرانے کے حق میں فرمائی ہے سدا کے لِئے قائِم کر دے اور جَیسا تُو نے فرمایا ہے وَیسا ہی کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 चुनाँचे ऐ रब क़ादिरे-मुतलक़, जो बात तूने अपने ख़ादिम और उसके घराने के बारे में की है उसे अबद तक क़ायम रख और अपना वादा पूरा कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 چنانچہ اے رب قادرِ مطلق، جو بات تُو نے اپنے خادم اور اُس کے گھرانے کے بارے میں کی ہے اُسے ابد تک قائم رکھ اور اپنا وعدہ پورا کر۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 7:25
11 حوالہ جات  

جو کلام آپ نے اَپنے خادِم سے کیا اُسے یاد کریں، کیونکہ آپ نے مُجھے اُمّید دِلائی ہے۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: پھر ایک بار مَیں بنی اِسرائیل کی درخواست مان لُوں گا اَور اُن کے لیٔے یہ کر دُوں گا: مَیں اُن لوگوں کی تعداد بھیڑوں کی طرح بڑھاؤں گا۔


لیکن آپ نے کہا، ’میں یقیناً تُمہیں برومند کروں گا اَور مَیں تمہاری نَسل کو سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند بڑھاؤں گا جو شُمار سے باہر ہوگی۔‘ “


آپ نے اَپنی قوم اِسرائیل کو مُقرّر کر دیا کہ وہ ہمیشہ کے لیٔے آپ کی قوم بنی رہے اَور آپ اَے یَاہوِہ اُن کا خُدا ہو گئے۔


تاکہ ہمیشہ تک آپ کے نام کی عظمت ہو اَور لوگ کہیں، ’قادرمُطلق یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا ہیں!‘ اَور آپ کے خادِم داویؔد کا گھرانا آپ کے حُضُور میں ہمیشہ قائِم رہے!


اَور یَاہوِہ اَپنے اُس وعدہ کو پُورا کریں، جو اُنہُوں نے مُجھ سے کیا تھا، ’اگر تمہاری اَولاد اُس راستہ پر چلے جِس پر اُسے چلنا ہے اَور اگر وہ اَپنی پُوری ایمانداری، دِل و جان سے میرے حُضُور وفاداری سے چلے، تو بنی اِسرائیل کے تخت پر بیٹھنے کے لیٔے تمہارے یہاں جانشین کی کبھی کمی نہ ہوگی۔‘


چنانچہ اَب اَے بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ اَپنے اُس قول کو پُورا کریں جو آپ نے اَپنے خادِم، میرے باپ داویؔد سے کی تھی۔


اَپنے خادِم کے ساتھ اَپنا وعدہ پُورا کریں، تاکہ لوگ آپ کا خوف مانتے رہیں۔


اَور اُس کے خَاوند اِلقانہؔ نے اُس سے کہا، ”تُجھے جو اَچھّا لگے وُہی کرنا۔ اُس بچّہ کا دُودھ چھُڑانے تک گھر ہی میں رہ۔ فقط اِتنا ہو کہ یَاہوِہ اَپنے قول کو برقرار رکھیں۔“ لہٰذا وہ عورت گھر میں ہی رہی۔ اَور جَب تک بیٹے نے دُودھ پینا نہیں چھوڑا وہ اُسے پلاتی رہی۔


پس اَب اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، اَپنے اُس قول کو جو آپ نے اَپنے خادِم داویؔد سے کیا تھا اُسے پُورا کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات