Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 6:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 جَب داویؔد اَپنے گھرانے کو برکت دینے کے لیٔے گھر لَوٹا تو شاؤل کی بیٹی، میکلؔ اُس کا اِستِقبال کرنے باہر آئی اَور کہنے لگی واہ، ”آج شاہِ اِسرائیل نے اَپنے خادِموں کی لونڈیوں کے سامنے اَپنے آپ کو ایک ادنیٰ آدمی کی طرح ننگا کرکے اَپنے مرتبہ کو کیسی اَذیّت دی ہے!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 تب داؤُد لَوٹا تاکہ اپنے گھرانے کو برکت دے اور ساؤُل کی بیٹی مِیکل داؤُد کے اِستِقبال کو نِکلی اور کہنے لگی کہ اِسرائیلؔ کا بادشاہ آج کَیسا شان دار معلُوم ہوتا تھا جِس نے آج کے دِن اپنے مُلازِموں کی لَونڈیوں کے سامنے اپنے کو برہنہ کِیا جَیسے کوئی بانکا بے حیائی سے برہنہ ہو جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 दाऊद भी अपने घर लौटा ताकि अपने ख़ानदान को बरकत देकर सलाम करे। वह अभी महल के अंदर नहीं पहुँचा था कि मीकल निकलकर उससे मिलने आई। उसने तंज़न कहा, “वाह जी वाह। आज इसराईल का बादशाह कितनी शान के साथ लोगों को नज़र आया है! अपने लोगों की लौंडियों के सामने ही उसने अपने कपड़े उतार दिए, बिलकुल उसी तरह जिस तरह गँवार करते हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 داؤد بھی اپنے گھر لوٹا تاکہ اپنے خاندان کو برکت دے کر سلام کرے۔ وہ ابھی محل کے اندر نہیں پہنچا تھا کہ میکل نکل کر اُس سے ملنے آئی۔ اُس نے طنزاً کہا، ”واہ جی واہ۔ آج اسرائیل کا بادشاہ کتنی شان کے ساتھ لوگوں کو نظر آیا ہے! اپنے لوگوں کی لونڈیوں کے سامنے ہی اُس نے اپنے کپڑے اُتار دیئے، بالکل اُسی طرح جس طرح گنوار کرتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 6:20
23 حوالہ جات  

اَور جَب یَاہوِہ کا صندُوق داویؔد کے شہر میں داخل ہو رہاتھا تو شاؤل کی بیٹی میکلؔ نے ایک کھڑکی سے جھانکا۔ اَور جَب اُس نے داویؔد بادشاہ کو یَاہوِہ کے سامنے اُچھلتے اَور رقص کرتے دیکھا تو اُس کے دِل میں داویؔد کے لیٔے حقارت پیدا ہو گئی۔


اَور داویؔد جو کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھا پُورے جوش کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور رقص کرنے لگا۔


اُنہُوں نے اُسے بَعل برِیتؔ کے مَندِر سے ستّر ثاقل چاندی دی جِس کی مدد سے اَبی ملیخ نے بعض بدمعاشوں اَور لفنگوں کو اَپنا پیروکار بنا لیا۔


جَب اُن کے اہلِ خانہ کو خبر ہویٔی تو وہ یِسوعؔ کو اَپنے ساتھ لے جانے کے لیٔے آئے کیونکہ اُن کا کہنا تھا، ”حُضُور المسیح اَپنا ذہنی تَوازن کھو بیٹھے ہیں۔“


میں بے عیب زندگی گُزارنے میں محتاط رہُوں گا، آپ میرے پاس کب آئیں گے؟ اَپنے گھر میں میری روِش ایک پاک دِل کے مُطابق ہوگی۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی تمجید کروں گا، کیونکہ آپ نے مُجھے گہرائیوں میں سے نکال کر سربُلند کیا اَور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے کا موقع نہ دیا۔


احمقوں اَور کمینوں کی طرح، وہ زمین سے بے دخل کر دئیے گئے۔


تَب سَب لوگ اَپنے اَپنے گھر چلے گیٔے اَور داویؔد بھی گھر لَوٹے تاکہ اَپنے گھرانے کو برکت دیں۔


اَور جَب داویؔد سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں چڑھا چُکے تو اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔


اَور اگر یَاہوِہ کی عبادت کرنا تُمہیں ناگوار گزرے تو آج کے دِن اَپنے لیٔے اُسے مُنتخب کرو جِس کی تُم عبادت کرنا چاہتے ہو خواہ اُن معبُودوں کو جِن کی تمہارے آباؤاَجداد دریائے فراتؔ کے اُس پار پرستش کیا کرتے تھے یا اُن امُوریوں کے معبُودوں کو جِن کے مُلک میں تُم بسے ہو۔ لیکن جہاں تک میرا اَور میرے گھرانے کا تعلّق ہے ہم تو یَاہوِہ ہی کی عبادت کریں گے۔“


کیونکہ مَیں نے اُنہیں اِس لیٔے چُن لیا ہے کہ وہ اَپنی اَولاد کو اَور اَپنے بعد اَپنے گھرانے کو ہدایت دیں کہ وہ راستی اَور اِنصاف سے کام لے کر یَاہوِہ کی راہ پر قائِم رہیں تاکہ یَاہوِہ اَبراہامؔ سے کئےگئے وعدہ کو پُورا کریں۔“


جَب وہ شمعُونؔ پطرس تک پہُنچے تو پطرس کہنے لگے، ”اَے خُداوؔند، کیا آپ میرے پاؤں دھونا چاہتے ہیں؟“


ابھی پطرس نیچے صحن ہی میں تھے، اعلیٰ کاہِن کی ایک خادِمہ وہاں قریب آ گئی۔


شاؤل کے بیٹے یُوناتانؔ، اِشویؔ اَور ملکِیشوعؔ تھے۔ اُس کی بڑی بیٹی کا نام میربؔ اَور چُھوٹی کا نام میکلؔ تھا۔


پھر اُس نے سارے بنی اِسرائیل کے ہُجوم کو یعنی مَردوں اَور عورتوں کو ایک ایک روٹی، ایک ایک کھجور کی ٹکیا اَور ایک ایک کشمش کی ٹکیا دی۔ پھر سَب لوگ اَپنے اَپنے گھر چلے گیٔے۔


حَد سے زِیادہ بدکردار نہ ہو، اَور نہ ہی احمق بنو۔ کیا تُم وقت سے پہلے مَرنا چاہتے ہو؟


اَور شاؤل کی بیٹی میکلؔ داویؔد سے مَحَبّت کرتی ہے اَور جَب اُس کی خبر شاؤل کو ہُوئی تو وہ خُوش ہُوا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات