Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 6:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور داویؔد اَپنے سارے آدمیوں کے ساتھ یہُوداہؔ کے بعلہؔ کو روانہ ہُوا تاکہ خُدا کے صندُوق کو لے آئے جو اُس کے نام یعنی قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام سے کہلاتا ہے اَورجو اُن کروبیوں کے درمیان تخت نشین ہے جو صندُوق پر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور داؤُد اُٹھا اور سب لوگوں کو جو اُس کے ساتھ تھے لے کر بعلہ یہُوداؔہ سے چلا تاکہ خُدا کے صندُوق کو اُدھر سے لے آئے جو اُس نام کا یعنی ربُّ الافواج کے نام کا کہلاتا ہے جو کرُّوبِیوں پر بَیٹھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उनके साथ मिलकर वह यहूदाह के बाला पहुँच गया ताकि अल्लाह का संदूक़ उठाकर यरूशलम ले जाएँ, वही संदूक़ जिस पर रब्बुल-अफ़वाज के नाम का ठप्पा लगा है और जहाँ वह संदूक़ के ऊपर करूबी फ़रिश्तों के दरमियान तख़्तनशीन है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُن کے ساتھ مل کر وہ یہوداہ کے بعلہ پہنچ گیا تاکہ اللہ کا صندوق اُٹھا کر یروشلم لے جائیں، وہی صندوق جس پر رب الافواج کے نام کا ٹھپا لگا ہے اور جہاں وہ صندوق کے اوپر کروبی فرشتوں کے درمیان تخت نشین ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 6:2
15 حوالہ جات  

لہٰذا اُنہُوں نے شیلوہؔ میں آدمی بھیجے اَور وہ اُس قادرمُطلق یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو لے آئے جو کروبیوں کے درمیان تخت نشین ہے۔ اَور عیلیؔ کے دونوں بیٹے حُفنیؔ اَور فِنحاسؔ وہاں یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے ساتھ تھے۔


اَے اِسرائیل کے چوپان، ہماری سُنیں، خُدا جو گلّہ کی مانند یُوسیفؔ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ خُدا جو کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، جلوہ گِر ہوں!


تَب قِریت یعریمؔ کے لوگوں نے آکر یَاہوِہ کے صندُوق کو اَپنے قبضہ میں لے لیا اَور اُسے ابینادابؔ کے گھر جو پہاڑی پر ہے لے گیٔے اَور اُس کے بیٹے الیعزرؔ کی تقدیس کی کہ وہ یَاہوِہ کے صندُوق کی نگہبانی کرے۔


اُن پر یہ ظاہر کر دیا گیا تھا کہ اُن کی یہ خدمت اَپنے لیٔے نہیں بَلکہ تمہارے لیٔے کر رہے ہیں۔ لہٰذا جو باتیں اُنہُوں نے کہی تھیں اَب خُوشخبری سُنانے والوں نے پاک رُوح کی مدد سے جو آسمان سے نازل ہُوا، تُمہیں بتائیں۔ یہ سَب اِتنی خُوبصورت ہے کہ فرشتے بھی اِن باتوں کو باریکی سے سمجھنے کی بڑی آرزُو رکھتے ہیں۔


کیونکہ تمہارا خالق ہی تمہارا خَاوند ہے جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے تمہارا نَجات دِہندہ اِسرائیل کا قُدُّوس ہے؛ جو سارے جہان کا خُدا کہلاتا ہے۔


ہمارا نَجات دِہندہ کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے جو اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔


قِریت بَعل (یعنی قِریت یعریمؔ) اَور ربّہؔ۔ یہ دو شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔


وہ کروبی پر سوار ہوکر اُڑے؛ وہ ہَوا کے بازوؤں پر سوار ہوکر اُڑے۔


تَب اُنہُوں نے قِریت یعریمؔ کے لوگوں کے پاس قاصِد بھیج کر پیغام دیا، ”اُن فلسطینیوں نے یَاہوِہ کا صندُوق لَوٹا دیا ہے۔ لہٰذا تُم آؤ اَور اُسے اَپنے یہاں لے جاؤ۔“


یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں، قومیں کانپنے لگیں؛ وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، زمین لرز جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات