Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 6:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لہٰذا اُس نے نہ چاہا کہ یَاہوِہ کے صندُوق کو داویؔد کے شہر میں اَپنے پاس لے جائے اَور وہ اُسے گِتّی عوبیدؔ اِدُوم کے گھر لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور داؤُد نے خُداوند کے صندُوق کو اپنے ہاں داؤُد کے شہر میں لے جانا نہ چاہا بلکہ داؤُد اُسے ایک طرف جاتی عوبید ادُوم کے گھر لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चुनाँचे उसने फ़ैसला किया कि हम रब का संदूक़ यरूशलम नहीं ले जाएंगे बल्कि उसे ओबेद-अदोम जाती के घर में महफ़ूज़ रखेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چنانچہ اُس نے فیصلہ کیا کہ ہم رب کا صندوق یروشلم نہیں لے جائیں گے بلکہ اُسے عوبید ادوم جاتی کے گھر میں محفوظ رکھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 6:10
11 حوالہ جات  

آسفؔ افسر اعلیٰ تھا۔ زکریاؔہ اُس کا نائب تھا۔ اُس کے بعد یعزی ایل، شمیراموتؔ، یحی ایل، متّتیاہؔ، اِلیابؔ، بِنایاہؔ، عوبیدؔ اِدُوم اَور یعی ایل تھے۔ اُنہیں سِتار اَور بربط بجانے کی ذمّہ داری دی گئی اَور آسفؔ کا کام یہ تھا کہ وہ زور زور سے جھانجھ بجایا کرے۔


اَور اُن کے ساتھ اُن کے دُوسرے رشتہ داروں میں سے یہ لوگ تھے: زکریاؔہ، بین، یعزی ایل، شمیراموتؔ، یحی ایل، عُنّیؔ، اِلیابؔ، بِنایاہؔ، معسیاہؔ، متّتیاہؔ، الفِلہُوؔ، مِقنیاہؔ، عوبیدؔ اِدُوم اَور یعی ایل جو دربان تھے۔


اَور داویؔد نے جِن فَوجیوں کو روانہ کیا اُن کا ایک تہائی یُوآبؔ کے، ایک تہائی یُوآبؔ کے بھایٔی ابیشائی بِن ضرویاہؔ کے، اَور ایک تہائی گِتّی اِتّی کے ماتحت تھا اَور بادشاہ نے اُن لوگوں سے کہا، ”میں خُود بھی ضروُر تمہارے ساتھ چلُوں گا۔“


بادشاہ نے گِتّی اِتّی سے کہا، ”تُم ہمارے ساتھ کیوں چلتےہو؟ واپس جاؤ اَور اَبشالومؔ بادشاہ کے پاس رہو کیونکہ تُم تو پردیسی ہو اَور جَلاوطن ہے۔


کیونکہ بیروت کے لوگ گِتَّئیم کو بھاگ گیٔے تھے اَور آج تک وہاں پردیسی کی طرح مُقیم ہیں۔


یہُود، بنی برقؔ، گاتؔھ رِمّونؔ


تاہم داویؔد نے صِیّونؔ کے قلعہ پر قبضہ کر لیا۔ اُسے اَب داویؔد کا شہر کہتے ہیں۔


پھر داویؔد اُس قلعہ میں رہنے لگے اَور اُنہُوں نے اُس کا نام داویؔد کا شہر رکھا۔ اُنہُوں نے اُس کے اِردگرد کے خِطّہ کو مِلّوؔ سے لے کر اَندرونی جانِب تک مضبُوطی سے تعمیر کیا۔


اَور شِبنیاہ، یہوشافاطؔ، نتنی ایل، عماسیؔ، زکریاؔہ، بِنایاہؔ اَور الیعزرؔ کاہِنوں کی ذمّہ داری یہ تھی کہ وہ خُدا کے عہد کے صندُوق کے آگے آگے نرسنگے پھُونکتے جایٔیں۔ اَور عوبیدؔ اِدُوم اَور یحیاہؔ بھی عہد کے صندُوق کے دربان تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات