Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 4:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 رِمّونؔ بیروتی کے بیٹے ریخابؔ اَور بعناہ اِشبوستؔ کے گھر جانے کے لیٔے روانہ ہُوئے اَور شِدّت کی دھوپ میں وہاں پہُنچے۔ وہ دوپہر کو وہاں آرام کر رہاتھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور بیرُوتی رِمُّون کے بیٹے ریکاؔب اور بعنہ چلے اور کڑی دُھوپ کے وقت اِشبوؔست کے گھر آئے جب وہ دوپہر کو آرام کر رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 एक दिन रिम्मोन बैरोती के बेटे रैकाब और बाना दोपहर के वक़्त इशबोसत के घर गए। गरमी उरूज पर थी, इसलिए इशबोसत आराम कर रहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 ایک دن رِمّون بیروتی کے بیٹے ریکاب اور بعنہ دوپہر کے وقت اِشبوست کے گھر گئے۔ گرمی عروج پر تھی، اِس لئے اِشبوست آرام کر رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 4:5
9 حوالہ جات  

اَور جَب اماضیاہؔ نے یَاہوِہ کی پیروی سے مُنہ موڑا تو یروشلیمؔ میں اماضیاہؔ کے خِلاف سازش کی گئی، اَور وہ لاکیشؔ کو فرار ہو گیا۔ لیکن سازش کرنے والوں نے اَپنے آدمی بھیج کر لاکیشؔ تک اُس کا تعاقب کیا اَور وہیں اُس کا قتل کر دیا۔


اَور جَب ارامی فَوج یُوآشؔ کو کافی زخمی کرکے چھوڑکر واپس چلی گئی۔ تَب یُوآشؔ ہی کے مُلازمین نے اُس کے خِلاف سازش کی اَور اُسے اُس کے بِستر پر ہی قتل کر دیا۔ یہ یہویادعؔ کاہِنؔ کے بیٹے کو قتل کرنے کی سزا تھی۔ لہٰذا یُوآشؔ کی وفات ہو گئی اَور اُسے داویؔد کے شہر میں دفنایا گیا لیکن لوگوں نے اُسے شاہی قبروں میں نہیں دفنایا۔


لیکن اَیلہ کے خادِم زِمریؔ نے جو اُس کے آدھے رتھوں کا سپہ سالار تھا، کے خِلاف اُس نے اُس وقت سازش کی جَب اَیلہ تِرضاؔہ میں شاہی محل کے دیوان ارضہؔ کے گھر میں نشہ میں چُور تھا۔


ایک شام داویؔد بادشاہ اَپنے پلنگ سے اُٹھ کر محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔ اُس نے چھت پر سے دیکھا کہ ایک عورت نہا رہی ہے۔ وہ عورت بڑی خُوبصورت تھی


اِس اَثنا میں ابنیرؔ بِن نیرؔ نے جو شاؤل کی فَوج کا سپہ سالار تھا، شاؤل کے بیٹے اِشبوستؔ کو ساتھ لیا اَور اُسے محنایمؔ میں لے آیا


امُونؔ کے درباریوں نے اُس کے خِلاف سازش کی اَور اُسے اُس کے محل میں ہی قتل کر دیا۔


شاؤل کے بیٹے کے دو آدمی چھاپہ مار دستوں کے سردار تھے۔ ایک کا نام بعناہ اَور دُوسرے کا ریخابؔ تھا اَور وہ رِمّونؔ بیروتی کے بیٹے تھے جو بِنیامین کے قبیلہ سے تھا۔ بیروت بِنیامین کا حِصّہ سمجھا جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات