Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 3:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 تَب لوگوں نے آکر داویؔد کو ترغِیب دی کہ ابھی دِن ہے تُم کچھ کھالو؛ لیکن داویؔد نے یہ کہتے ہُوئے قَسم کھائی، ”اگر مَیں سُورج کے ڈُوبنے سے پیشتر روٹی یا اَور کچھ چکھوں تو خُدا مُجھ سے اَیسا بَلکہ اِس سے بھی زِیادہ کرے!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 اور سب لوگ کُچھ دِن رہتے داؤُد کو روٹی کِھلانے آئے لیکن داؤُد نے قَسم کھا کر کہا اگر مَیں آفتاب کے غرُوب ہونے سے پیشتر روٹی یا اَور کُچھ چکُھّوں تو خُدا مُجھ سے اَیسا بلکہ اِس سے زِیادہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 दाऊद ने जनाज़े के दिन रोज़ा रखा। सबने मिन्नत की कि वह कुछ खाए, लेकिन उसने क़सम खाकर कहा, “अल्लाह मुझे सख़्त सज़ा दे अगर मैं सूरज के ग़ुरूब होने से पहले रोटी का एक टुकड़ा भी खा लूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 داؤد نے جنازے کے دن روزہ رکھا۔ سب نے منت کی کہ وہ کچھ کھائے، لیکن اُس نے قَسم کھا کر کہا، ”اللہ مجھے سخت سزا دے اگر مَیں سورج کے غروب ہونے سے پہلے روٹی کا ایک ٹکڑا بھی کھا لوں۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 3:35
13 حوالہ جات  

اَور اُس کے گھر کے بُزرگ اُسے زمین پر سے اُٹھانے کے لیٔے اُس کے پاس آ کھڑے ہُوئے لیکن اُس نے اُٹھنے سے اِنکار کر دیا اَور اُن کے ساتھ کھانا بھی نہ کھایا۔


اَور اُنہُوں نے شاؤل اَور اُس کے بیٹے یُوناتانؔ کے لیٔے اَور یَاہوِہ کی فَوج اَور اِسرائیل کے گھرانے کے لیٔے ماتم کیا اَور رُوئے اَور شام تک روزہ رکھا، اِس لیٔے کہ وہ تلوار سے مارے گیٔے تھے۔


اَور نہ کویٔی شخص مُردوں کی خاطِر ماتم کرنے والوں کو تسلّی دینے کے لیٔے کھانا کھِلائے گا۔ اَور نہ کوئی والدین کی موت پر کسی کو تسلّی دینے کے لیٔے اُنہیں غم کم کرنے کے لیٔے مَے پلائے گا۔


جہاں تُم مَروگی میں بھی وہیں مروں گی، اَور وہیں دفن ہو جاؤں گی۔ اگر موت کے سِوا کویٔی اَور چیز مُجھے تُجھ سے جُدا کرے تو یَاہوِہ مُجھ سے اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی زِیادہ سختی سے پیش آئے۔“


خاموش آہیں بھرنا۔ میّت پر ماتم نہ کرنا۔ اَپنی پگڑی باندھے رہنا اَور اَپنی جُوتی اَپنے پاؤں میں پہنے رہنا۔ اَپنی مونچھوں اَور داڑھی کو نہ ڈھانکنا اَور نہ رِواج کے مُطابق ماتم کرنے والوں کا کھانا ہی کھانا۔“


تَب تمام بنی اِسرائیل اَور سَب فَوجی بیت ایل چلے گیٔے اَور وہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں آہ و زاری کرتے رہے۔ اُنہُوں نے اُس دِن شام تک روزہ رکھا اَور یَاہوِہ کے آگے سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں پیش کیں


اَور تُم وَیسا ہی کروگے جَیسا مَیں نے کیا ہے۔ اَپنی مونچھوں اَور داڑھی کو نہ ڈھانکنا اَور نہ رِواج کے مُطابق ماتم کرنے والوں کا کھانا ہی کھانا۔


خُدا ابنیرؔ کے ساتھ وَیسا ہی بَلکہ اُس سے بھی زِیادہ کریں اگر مَیں داویؔد سے وُہی سلُوک نہ کروں جِس کی یَاہوِہ نے قَسم کھا کر اُس سے وعدہ کیا تھا۔“


”وہ کیا بات ہے جو خُدا نے تُجھ سے کہی ہے؟“ تَب عیلیؔ نے پُوچھا، ”اُسے مُجھ سے نہ چھُپا۔ اَور اگر تُم مُجھ سے کویٔی بات جو اُنہُوں نے بتایٔی ہے چھُپاؤگے تو خُدا تُجھ سے وَیسا ہی بَلکہ اُس سے بھی زِیادہ کرے۔“


نہ تو تمہارے ہاتھ بندھے ہُوئے تھے، اَور نہ تمہارے پاؤں میں بیڑیاں تھیں۔ پر تُم اَیسے مارےگئے، جَیسے کویٔی بدکاروں کے ہاتھوں ماراجائے۔“ اَور لوگوں نے پھر سے رونا شروع کر دیا۔


اَور تمام لوگوں نے بادشاہ کی بات کو پسند کیا۔ درحقیقت اُس کے علاوہ جو کچھ بھی بادشاہ نے کیا وہ اُس سے خُوش تھے۔


تَب بنی اِسرائیل جا کر شام تک یَاہوِہ کے حُضُور روتے رہے اَور یَاہوِہ سے دریافت کیا، ”کیا ہم دوبارہ اَپنے بنی بِنیامین جو ہمارے بھایٔی ہیں اُن سے لڑنے جایٔیں؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُن پر چڑھائی کرو۔“


تو اُن کے تمام سُورما مَرد گیٔے اَور شاؤل اَور اُس کے بیٹوں کی لاشیں اُٹھاکر یبیسؔ میں لے آئے۔ اُنہُوں نے اُن کی ہڈّیاں یبیسؔ میں بلُوط کے درخت کے نیچے دفن کر دیں اَور سات دِن تک روزہ رکھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات