Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 24:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اگلی صُبح داویؔد کے اُٹھنے سے پیشتر، یَاہوِہ کا کلام گادؔ نبی پر، جو داویؔد کا غیب بین تھا نازل ہُوا کہ:

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 سو جب داؤُد صُبح کو اُٹھا تو خُداوند کا کلام جاد پر جو داؤُد کا غَیب بِین تھا نازِل ہُؤا اور اُس نے کہا کہ

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 अगले दिन जब दाऊद सुबह के वक़्त उठा तो उसके ग़ैबबीन जाद नबी को रब की तरफ़ से पैग़ाम मिल गया,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اگلے دن جب داؤد صبح کے وقت اُٹھا تو اُس کے غیب بین جاد نبی کو رب کی طرف سے پیغام مل گیا،

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 24:11
9 حوالہ جات  

لیکن گادؔ نبی نے داویؔد سے کہا، ”قلعہ میں مت رہو بَلکہ یہُودیؔہ کے مُلک میں چلے جاؤ۔“ پس داویؔد روانہ ہُوا اَور حِریتؔ کے جنگل کو چلا گیا۔


(پچھلے زمانہ میں اِسرائیل میں دستور تھا کہ جَب بھی کویٔی خُدا سے کچھ پُوچھنے جاتا تو وہ کہتا تھا، ”آؤ، کسی غیب بین کے پاس چلیں،“ کیونکہ جسے آج کل نبی کہتے ہیں پہلے وہ غیب بین کہلاتا تھا)۔


اَور داویؔد بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے شروع سے لے کر آخِر تک کے اہم واقعات غیب بین شموایلؔ نبی کی تاریخ میں، ناتنؔ نبی کی تاریخ میں اَور غیب بین گادؔ کی تاریخ میں قلم بند ہیں۔


اَور جَب عزُوباہ کی وفات ہو گئی تو کالبؔ نے اِفراتہؔ سے شادی کرلی۔ جِس کے بطن سے حُورؔ پیدا ہُوا۔


”جا اَور داویؔد کو بتا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں کہ مَیں تیرے سامنے تین بَلائیں لاتا ہُوں۔ اُن میں سے ایک چُن لے جسے مَیں تُجھ پر نازل کروں۔‘ “


اَور یَاہوِہ نے داویؔد کے غیب بین گادؔ سے فرمایا،


یہ سَب بادشاہ کے غیب بین ہیمانؔ کے بیٹے تھے اَورجو نبُوّت کے ذریعہ یَاہوِہ کی تمجید کیا کرتے تھے۔ اَور خُدا کے وعدے کے مُطابق ہیمانؔ کو چودہ بیٹے اَور تین بیٹیاں ہُوئیں۔


اَور اِس کے بعد حِزقیاہؔ نے داویؔد اَور بادشاہ کے غیب بین گادؔ اَور ناتنؔ نبی کے حُکم کے مُطابق لیویوں کو جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مامُور کیا اَور یہ یَاہوِہ کا حُکم تھا جو یَاہوِہ نے اَپنے نبیوں کی مَعرفت دیا تھا۔


یَاہوِہ نے ناتنؔ کو داویؔد کے پاس بھیجا اَور جَب وہ اُس کے پاس آیا تو کہنے لگاکہ، ”کسی شہر میں دو آدمی تھے، ایک اَمیر تھا اَور دُوسرا غریب۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات