Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 23:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لیکن تمام بدکار آدمی کانٹوں کی مانند ایک طرف پھینک دئیے جاتے ہیں، جنہیں ہاتھ سے جمع نہیں کیا جاتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 پر ناراست لوگ سب کے سب کانٹوں کی مانِند ٹھہریں گے جو ہٹا دِئے جاتے ہیں کیونکہ وہ ہاتھ سے پکڑے نہیں جا سکتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 लेकिन बेदीन ख़ारदार झाड़ियों की मानिंद हैं जो हवा के झोंकों से इधर-उधर बिखर गई हैं। काँटों की वजह से कोई भी हाथ नहीं लगाता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 لیکن بےدین خاردار جھاڑیوں کی مانند ہیں جو ہَوا کے جھونکوں سے اِدھر اُدھر بکھر گئی ہیں۔ کانٹوں کی وجہ سے کوئی بھی ہاتھ نہیں لگاتا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 23:6
12 حوالہ جات  

اَور تُم اَے آدَمزاد اُن کا یا اُن کی باتوں کا خوف نہ کرنا حالانکہ تُو جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں سے گھِرا ہُواہے اَور بِچھُّوؤں کے درمیان رہتاہے پھر بھی تُو نہ ڈرنا حالانکہ وہ ایک ضِدّی قوم ہیں تو بھی تُو اُن کی باتوں سے یا خُود اُن سے مت ڈرنا۔


اُمّتیں چُونے کی مانند جَلائی جایٔیں گی؛ کٹی ہُوئی کانٹے دار جھاڑیوں کی طرح اُن میں آگ لگائی جائے گی۔“


جَیسے کانٹے دار جھاڑیوں کے درمیان شُوشنؔ ہے، وَیسے ہی نوجوان خواتین کے درمیان میری محبُوبہ ہے۔


اِتّفاق سے ایک شرارتی بِنیامینی سبعؔ بِن بِکریؔ وہاں مَوجُود تھا۔ اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور چِلّاکر کہا، ”داویؔد میں ہمارا کویٔی حِصّہ نہیں ہے، یِشائی کے بیٹے میں کویٔی حِصّہ نہیں! اَے اِسرائیلیوں! سَب اَپنے اَپنے خیمہ کو چلے جاؤ!“


عیلیؔ کے بیٹے بڑے بدکار تھے۔ نہ ہی اُن کے لیٔے یَاہوِہ کے اِختیار کی کوئی اہمیّت تھی۔


تُم میں سے چند فتنہ پرور اُٹھ کھڑے ہویٔے ہیں جنہوں نے اَپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دیا ہے، ”چلو ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (جِن سے تُم واقف نہ تھے)،


وہ تمہارے لیٔے کانٹے اَور اُونٹ کٹارے اُگائے گی، اَور تُم کھیت کی سبزیاں کھاؤگے۔


اِبن آدمؔ اَپنے فرشتوں کو بھیجے گا اَور وہ اُس کی بادشاہی میں سے سبھی ٹھوکر کھِلانے والی چیزوں اَور بدکاروں کو جمع کر لیں گے۔


میں غضبناک نہیں ہُوں، ہاں اگر میری راہ میں صِرف جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے میرے سامنے ہوتے تو میں اُن کے خِلاف جنگ کے لیٔے پیش قدمی کرتا؛ اَور اُن سَب کو سُپرد آتِش کر دیتا۔


کیونکہ چاہے اُن کے دُشمن اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانند پیچیدہ اَور اَپنی مَے سے متوالے ہوں؛ تَو بھی وہ سُوکھنے کھونٹوں کی طرح جَل کر بھسم ہو جایٔیں گے۔


اَب تُم خُوب سوچ لو اَور دیکھ لو کہ تُم کیا کر سکتی ہو کیونکہ ہمارے آقا پر اَور اُس کے تمام گھرانے کے اُوپر مُصیبت منڈلا رہی ہے۔ وہ اِس قدر تُند مِزاج آدمی ہے کہ کویٔی اُس سے بات ہی نہیں کر سَکتا۔“


اُن میں کا سَب سے اَچھّا اُونٹ کٹارے کی مانند ہے، اَور سَب سے راستباز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔ وہ دِن آ گیا ہے جَب خُدا تمہارے درمیان آئیں گے۔ وہ دِن جَب پہرےدار خطرے کی گھنٹی بجایئں گے۔ اَب تمہاری پریشانی کا دِن ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات