Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 23:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ کا بھایٔی ابیشائی اُن تین جنگجو مَردوں کا سردار تھا۔ اُس نے اَپنا نیزہ تین سَو آدمیوں کے خِلاف اُٹھایا اَور اُنہیں قتل کر دیا۔ لہٰذا وہ بھی اُن تینوں کی طرح مشہُور ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور ضرویاؔہ کے بیٹے یُوآب کا بھائی ابِیشے اُن تِینوں میں افضل تھا۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلا کر اُن کو قتل کِیا اور تِینوں میں نامی تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18-19 योआब बिन ज़रूयाह का भाई अबीशै मज़कूरा तीन सूरमाओं पर मुक़र्रर था। एक दफ़ा उसने अपने नेज़े से 300 आदमियों को मार डाला। तीनों की निसबत उस की दुगनी इज़्ज़त की जाती थी, लेकिन वह ख़ुद उनमें गिना नहीं जाता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18-19 یوآب بن ضرویاہ کا بھائی ابی شے مذکورہ تین سورماؤں پر مقرر تھا۔ ایک دفعہ اُس نے اپنے نیزے سے 300 آدمیوں کو مار ڈالا۔ تینوں کی نسبت اُس کی دُگنی عزت کی جاتی تھی، لیکن وہ خود اُن میں گنا نہیں جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 23:18
11 حوالہ جات  

جَب عمُّونیوں نے دیکھا کہ ارامی بھاگ نکلے تو وہ بھی ابیشائی کے سامنے سے بھاگ کر شہر کے اَندر چلے گیٔے۔ تَب یُوآبؔ عمُّونیوں سے جنگ کرنے کے بعد واپس یروشلیمؔ چلا گیا۔


اَور باقی آدمیوں کو اَپنے بھایٔی ابیشائی کی قیادت میں عمُّونیوں کے خِلاف میدان میں اُتارا۔


اَور داویؔد نے جِن فَوجیوں کو روانہ کیا اُن کا ایک تہائی یُوآبؔ کے، ایک تہائی یُوآبؔ کے بھایٔی ابیشائی بِن ضرویاہؔ کے، اَور ایک تہائی گِتّی اِتّی کے ماتحت تھا اَور بادشاہ نے اُن لوگوں سے کہا، ”میں خُود بھی ضروُر تمہارے ساتھ چلُوں گا۔“


اَور ضرویاہؔ اَور ابیگیلؔ اُن کی بہنیں تھیں۔ اَور ابیشائی، یُوآبؔ اَور عساہیلؔ یہ تینوں ضرویاہؔ کے بیٹے تھے۔


اَور عماساؔ اُس تلوار سے جو یُوآبؔ کے ہاتھ میں تھی بے خبر تھا۔ لہٰذا یُوآبؔ نے اُسے اُس کے پیٹ میں گھونپ دیا۔ اُس کی انتڑیاں باہر نکل کر زمین پر گِر پڑی اَور عماساؔ تلوار کے ایک ہی وار سے مَر گیا۔ تَب یُوآبؔ اَور اُس کے بھایٔی ابیشائی سبعؔ بِن بِکریؔ کے تعاقب میں روانہ ہو گئے۔


(یُوآبؔ اَور اُس کے بھایٔی ابیشائی نے ابنیرؔ کو قتل کر دیا کیونکہ اُس نے اُن کے بھایٔی عساہیلؔ کو گِبعونؔ کی جنگ میں مار دیا تھا۔)


اَور ضرویاہؔ کے تینوں بیٹے یُوآبؔ، ابیشائی اَور عساہیلؔ وہاں مَوجُود تھے۔ عساہیلؔ جنگلی ہِرن کی مانند سُبک پا تھا۔


وہ اُن تینوں میں مُعزّز ہونے کے باعث اُن کا سردار بَن گیا لیکن وہ اُن پہلے سُورماؤں میں شُمار نہیں کیا جاتا تھا۔


کویٔی اکیلا ہو تو وہ مغلُوب ہو سَکتا ہے، لیکن دو ہُوں تو وہ اَپنا تحفُّظ کر سکتے ہیں۔ جَیسا کہ کہاوت ہے تین تو اَور بہتر ہیں کیونکہ تین لڑیوں کی ڈوری آسانی سے نہیں توڑی جا سکتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات