Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 22:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”مَیں یَاہوِہ کو پُکارتا ہُوں جو سِتائش کے لائق ہیں، اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پُکارُوں گا۔ یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं रब को पुकारता हूँ, उस की तमजीद हो! तब वह मुझे दुश्मनों से छुटकारा देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں رب کو پکارتا ہوں، اُس کی تمجید ہو! تب وہ مجھے دشمنوں سے چھٹکارا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 22:4
20 حوالہ جات  

مَیں یَاہوِہ کو جو سِتائش کے لائق ہیں پُکارتا ہُوں، اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔


اَور اُنہُوں نے بُلند آواز سے یہ نغمہ گایا: ”ذبح کیا ہُوا برّہ ہی، قُدرت، دولت، حِکمت، طاقت عزّت، تمجید اَور حَمد کے لائق ہے!“


اَور، ”جو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔“


چونکہ اُنہُوں نے میری طرف کان لگایا، اِس لیٔے میں عمر بھر اُن سے دعا کرتا رہُوں گا۔


کیونکہ یَاہوِہ عظیم ہیں اَور ہر سِتائش کے لائق ہیں؛ اَور سَب معبُودوں سے بڑھ کر تعظیم کے لائق ہیں۔


ہمارے خُدا کے شہر میں یعنی اُس کے مُقدّس پہاڑ پر، یَاہوِہ عظیم اَور بےحد قابل سِتائش ہے۔


”اَے ہمارے خُداوؔند اَور خُدا، آپ ہی جلال، عزّت اَور قُدرت کے لائق ہیں، کیونکہ آپ ہی نے سَب چیزیں پیدا کیں، اَور وہ سَب آپ ہی مرضی سے تھیں اَور وُجُود میں آئیں۔“


مَیں آپ کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانی چڑھاؤں گا، اَور یَاہوِہ سے دعا کروں گا۔


میں نَجات کا پیالہ اُٹھاکر یَاہوِہ سے دعا کروں گا۔


تَب مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، مُجھے بچا لیں!“


یَاہوِہ کی قُدرت کے کاموں کو کون بَیان کر سَکتا ہے یا اُن کی پُوری سِتائش کر سَکتا ہے؟


اُن کے نام کے جلال کا نغمہ گاؤ؛ اُن کی سِتائش کرتے ہُوئے تمجید کرو!


جَب مَیں مدد کے لیٔے آپ کو پُکاروں گا تو میرے دُشمن پسپا ہو جایٔیں گے۔ تَب میں جان لُوں گا کہ خُدا میری طرف ہیں۔


لیکن مَیں خُدا کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں، اَور یَاہوِہ مُجھے بچاتے ہیں۔


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔


اَور لیویوں یعنی یہوشُعؔ، قدمی ایل، بانیؔ، حشبانیاہؔ، شیرِبیاہؔ، ہُودیاہؔ، شِبنیاہؔ اَور پِتھائیاہؔ نے کہا: ”کھڑے ہو جاؤ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جو اَزل سے اَبد تک ہے تمجید کرو اَور کہو۔“ ”آپ کا جلالی نام مُبارک ہو جو تمام حَمد و تعریف سے بھی بڑھ کر بُلند و بالا ہے۔“


اَور جَب اُنہُوں نے نغمہ گائے اَور حَمد کرنا شروع کیا تو یَاہوِہ نے عمُّون، مُوآب اَور کوہِ سِعِیؔر کے لوگوں کے خِلاف جو یہُودیؔہ پر حملہ کر کرنے آ رہے تھے گھات لگا کر حملہ کرنے والے چھاپہ مار فَوج بِٹھا رکھی تھی جِس نے حملہ کیا اَور عمُّون، مُوآب اَور کوہِ سِعِیؔر کے لوگ مارے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات