Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 22:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 کیونکہ یَاہوِہ کے علاوہ اَور کون خُدا ہے؟ اَور ہمارے خُدا کے سِوا اَور کون چٹّان ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے؟ اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 क्योंकि रब के सिवा कौन ख़ुदा है? हमारे ख़ुदा के सिवा कौन चट्टान है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 کیونکہ رب کے سوا کون خدا ہے؟ ہمارے خدا کے سوا کون چٹان ہے؟

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 22:32
13 حوالہ جات  

”یَاہوِہ کی مانند کوئی پاک نہیں؛ کیونکہ آپ کے سِوا اَور کویٔی ہے ہی نہیں؛ اَور نہ ہی کویٔی چٹّان ہمارے خُدا کی مانند ہے۔


کیونکہ دُشمنوں کی چٹّان ہماری چٹّان کی مانند نہیں ہے، اِسے تو خُود ہمارے دُشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔


تُم نہ ڈرو اَور ہِراساں مت ہو۔ کیا مَیں نے قدیم ہی سے یہ سَب باتیں تُمہیں نہیں بتائیں اَور پیشن گوئی نہیں کی تھی؟ تُم میرے گواہ ہو، میرے سِوا کیا کویٔی اَور خُدا ہے؟ نہیں، کویٔی اَور چٹّان نہیں میں کسی اَور کو نہیں جانتا۔“


خُدا جو یعقوب کا حِصّہ ہے، وہ اُن بُتوں کی مانند نہیں، کیونکہ وہ تمام چیزوں کے خالق ہیں، یہاں تک کہ بنی اِسرائیل کے قبیلے بھی جو اُن کی خاص مِیراث ہے۔ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو، وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔ کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی، قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟ کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟ اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں، صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛ میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔


”یہ وُہی یَاہوِہ، اِسرائیل کے بادشاہ اَور نَجات دِہندہ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: میں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔


”لہٰذا اَب تُم غور سے دیکھ لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں! میرے سِوا کویٔی اَور معبُود نہیں۔ میں ہی مارتا اَور مَیں ہی جِلاتا ہُوں میں ہی زخمی کرتا اَور مَیں ہی شفا بخشتا ہُوں، اَور میرے ہاتھ سے کویٔی نہیں چھُڑا سَکتا۔


تُمہیں یہ سَب کچھ دِکھایا گیا تاکہ تُم جانو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں اَور اُن کے سِوا کویٔی اَور ہے ہی نہیں۔


”اَے یَاہوِہ قادر آپ واقعی کتنے عظیم ہیں! اَور جَیسا کہ ہم نے خُود اَپنے کانوں سے سُنا ہے آپ کی مانند کویٔی نہیں اَور آپ کے سِوا کویٔی خُدا نہیں ہے۔


بنی اِسرائیل کے خُدا نے فرمایا، بنی اِسرائیل کی چٹّان نے مُجھ سے کہا: ’جَب کویٔی لوگوں پر راستی سے حُکومت کرتا ہے، جَب وہ خُدا کے خوف کے ساتھ حُکومت کرتا ہے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات