Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 22:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 داویؔد نے کہا: ”یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے دینے والے ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 وہ کہنے لگا:- خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “रब मेरी चट्टान, मेरा क़िला और मेरा नजातदहिंदा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”رب میری چٹان، میرا قلعہ اور میرا نجات دہندہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 22:2
15 حوالہ جات  

میری پناہ کی چٹّان بنیں، جہاں میں ہمیشہ محفوظ رہ سکوں؛ میری نَجات کا حُکم جاری کریں، کیونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں۔


چونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں، اِس لیٔے اَپنے نام کی خاطِر میری رہبری اَور رہنمائی کریں۔


وہ میرے شفیق خُدا اَور میرا قلعہ ہیں، میرے محکم بُرج اَور میرے چھُڑانے والے، میری سِپر اَور میری جائے پناہ ہیں، اَورجو میری اُمّت کو میرے تابع کرتے ہیں۔


میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: ”وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں، وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔“


وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


”یَاہوِہ کی مانند کوئی پاک نہیں؛ کیونکہ آپ کے سِوا اَور کویٔی ہے ہی نہیں؛ اَور نہ ہی کویٔی چٹّان ہمارے خُدا کی مانند ہے۔


اَور مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرس ہے اَور مَیں اِس چٹّان پر اَپنی عبادت گاہ قائِم کروں گا اَور عالمِ اَرواح کے دروازے اُس پر غالب نہ آئیں گے۔


میں خُدا سے جو میری چٹّان ہے کہتا ہُوں، ”آپ نے مُجھے کیوں فراموش کر دیا؟ میں دُشمن کے ظُلم کے باعث، کیوں ماتم کرتا پھروں؟“


اَور شاؤل اَور اُس کے آدمیوں نے اُس کی تلاش شروع کی۔ جَب داویؔد کو اِس کے بارے میں خبر مِلی تو وہ نیچے چٹّان کو چلا گیا اَور معونؔ کے بیابان میں جا اُترا۔ جَب شاؤل نے یہ سُنا تو وہ بھی داویؔد کے تعاقب میں معونؔ کے بیابان میں گیا۔


لہٰذا شاؤل تمام اِسرائیل میں سے تین ہزار آدمیوں کو لے کر جنگلی بکروں کی چٹّانوں کے قریب داویؔد اَور اُس کے آدمیوں کو تلاش کرنے کے لیٔے روانہ ہُوا۔


کیونکہ یَاہوِہ کے علاوہ اَور کون خُدا ہے؟ اَور ہمارے خُدا کے سِوا اَور کون چٹّان ہے؟


خُدا ہی قُوّت سے مُجھے مُسلّح کرتے ہیں اَور میری راہ کو کامل کرتے ہیں۔


بنی اِسرائیل کے خُدا نے فرمایا، بنی اِسرائیل کی چٹّان نے مُجھ سے کہا: ’جَب کویٔی لوگوں پر راستی سے حُکومت کرتا ہے، جَب وہ خُدا کے خوف کے ساتھ حُکومت کرتا ہے،


یَاہوِہ کا نام محکم بُرج ہے؛ راستباز اُس میں بھاگ جاتے ہیں اَور محفوظ رہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات